ہفتہ
2024-04-20
2:52 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
شاعر پروین شاکر - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » شعر و شاعری » شاعر پروین شاکر (شاعر پروین شاکر)
شاعر پروین شاکر
lovelessDate: جمعرات, 2011-09-08, 2:03 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
دُکھ نوشتہ ہے تو آندھی کو لکھا ! آہستہ

اے خدا اب کے چلے زرد ہوا ، آہستہ

خواب جل جائیں ، مری چِشم تمنّا بُجھ جائے

بس ہتھیلی سے اُڑے رنگ حِنا آہستہ

زخم ہی کھولنے آئی ہے تو عجلت کیسی

چُھو مرے جسم کو ، اے بادِ صبا ! آہستہ!

ٹوٹنے اور بکھرنے کا کوئی موسم ہو

پُھول کی ایک دُعا۔۔۔۔موجِ ہوا! آہستہ

جانتی ہوں کہ بچھڑنا تری مجبوری ہے

مری جان ! ملے مجھ کو سزا آہستہ

میری چاہت میں بھی اب سوچ کا رنگ آنے لگا

اور ترا پیار بھی شدّت میں ہوا آہستہ

نیند پر جال سے پڑنے لگے آوازوں کے

اور پھر ہونے لگی تیری صدا آہستہ

رات جب پُھول کے رُخسار پہ دھیرے سے جھکی

’’چاند نے جھک کے کہا، اور ذرا آہستہ!‘‘


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » شعر و شاعری » شاعر پروین شاکر (شاعر پروین شاکر)
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: