ہفتہ
2024-04-20
4:09 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
نام محمد ؐ سن کرانگوٹھوں کوچومنا - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » نام محمد ؐ سن کرانگوٹھوں کوچومنا (نام محمد ؐ سن کرانگوٹھوں کوچومنا)
نام محمد ؐ سن کرانگوٹھوں کوچومنا
lovelessDate: بدھ, 2011-09-14, 1:34 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم سن کرانگوٹھوں کوچومنا اور آنکھوں پر لگانا کیا قرآن و حدیث سے ثابت ہے ؟

الجواب بعون الوہاب: نام محمدسن کر صلی اللہ علیہ وسلم کہنا چاہئے جو کہ مسنون ہے کئی لوگ نام محمد سن کر صلی اللہ علیہ وسلم نہیں کہتے۔

[حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:
''جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔''
(مسلم:٤٠٨)

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
''بخیل ہے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذکر کیا گیا اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے ''
سنن الترمذی:٣٥٤٦،اس حدیث کو امام ترمذی نے حسن صحیح کہا ،ابن حبان (٨٠٩)امام حاکم(١/٧٣٤)اور امام البانی (ارواء الغلیل :١/٣٥)نے صحیح کہا ہے حافظ ابن حجر نے کہا :یہ حدیث حسن درجہ سے کم نہیں ہے ۔(فتح الباری :١١/١٦٨)
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضابھی یہی ہے ۔]

بلکہ اپنے انگوٹھے چومتے ہیں اور انھیں آنکھوں پر لگاتے ہیں اور یہ عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے یہ عقیدت کا جھوٹا انداز ہے ،محبت اورعقیدت بھی وہی صحیح ہوتی ہے جو قرآن وحدیث کے تحت ہو ۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » نام محمد ؐ سن کرانگوٹھوں کوچومنا (نام محمد ؐ سن کرانگوٹھوں کوچومنا)
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: