بدھ
2024-04-24
6:42 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
لا إله إلا الله محمد رسول الله - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » لا إله إلا الله محمد رسول الله (لا إله إلا الله محمد رسول الله)
لا إله إلا الله محمد رسول الله
lovelessDate: ہفتہ, 2011-07-09, 10:23 PM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
[/c]باب : لاالٰہ الا اللہ کہنے کی فضیلت کابیان حدیث نمبر : 6403 حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن سمى، عن أبي صالح، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ من قال لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شىء قدير‏.‏ في يوم مائة مرة، كانت له عدل عشر رقاب، وكتب له مائة حسنة، ومحيت عنه مائة سيئة، وكانت له حرزا من الشيطان يومه ذلك، حتى يمسي، ولم يأت أحد بأفضل مما جاء به إلا رجل عمل أكثر منه ‏"‏‏. ہم سے عبد اللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے سمی نے، ان سے ابو صالح نے، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے یہ کلمہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، تنہاہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تعریفیں ہیں اوروہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے “ دن میں سودفعہ پڑھا اسے دس غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور اس کے لئے سونیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کی سو برائیاں مٹادی جائیں گی اور اس دن وہ شیطان کے شرسے محفوظ رہے گا شام تک کے لئے اور کوئی شخص اس دن اس سے بہتر کام کرنے والا نہیں سمجھا جائے گا، سوا اس کے جو اس سے زیادہ کرے ۔ FPRIVATE "TYPE=PICT;ALT=" حدیث نمبر : 6404 حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا عبد الملك بن عمرو، حدثنا عمر بن أبي زائدة، عن أبي إسحاق، عن عمرو بن ميمون، قال من قال عشرا كان كمن أعتق رقبة من ولد إسماعيل‏.‏ قال عمر بن أبي زائدة وحدثنا عبد الله بن أبي السفر عن الشعبي عن ربيع بن خثيم مثله‏.‏ فقلت للربيع ممن سمعته فقال من عمرو بن ميمون‏.‏ فأتيت عمرو بن ميمون فقلت ممن سمعته فقال من ابن أبي ليلى‏.‏ فأتيت ابن أبي ليلى فقلت ممن سمعته فقال من أبي أيوب الأنصاري يحدثه عن النبي صلى الله عليه وسلم وقال إبراهيم بن يوسف عن أبيه عن أبي إسحاق حدثني عمرو بن ميمون عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبي أيوب قوله عن النبي صلى الله عليه وسلم‏.‏ ہم سے عبد اللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، کہاہم سے عبد الملک بن عمر و نے، کہا کہ ہم سے عمر بن ابی زائد نے، ان سے ابو اسحاق سبیعی نے ، ان سے عمرو بن میمون نے بیان کیاکہ جس نے یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھ لیاوہ ایسا ہوگا جےسے اس نے ایک عربی غلام آزاد کیا۔ اسی سند سے عمر بن ابی زائدہ نے بیان کیاکہ ہم سے عبد اللہ بن ابی السفر نے بیان کیا ، ان سے شعبی نے، ان سے ربیع بن خثیم نے یہی مضمون تو میں نے ربیع بن خثیم سے پوچھا کہ تم نے کس سے یہ حدیث سنی ہے ؟ انہوں نے کہاکہ عمرو بن میمون اودی سے۔ پھر میں عمر وبن میمون کے پاس آیا اور ان سے دریافت کیا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابن ابی لیلیٰ سے ۔ ابن ابی لیلیٰ کے پاس آیا اور پوچھا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے کہاکہ ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے، وہ یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے اور ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا، ان سے ان کے والد یوسف بن اسحاق نے، ان سے ابو اسحاق سبیعی نے، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عمرو بن میمون اودی نے بیان کیا، ان سے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث نقل کی ۔ اور موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا کہ ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا ، ان سے داؤد بن ابی ہند نے ، ، ان سے عامر شعبی نے، ان سے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ اور اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا ، ان سے شعبی نے، ان سے ربیع نے موقوفاًان کا قول نقل کیا۔ اور آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہاہم سے عبد الملک بن میسرہ نے بیان کیا، کہامیںنے ہلال بن یساف سے سنا، ان سے ربیع بن خثیم اور عمرو بن میمون دونوں نے اور ان سے ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے۔ اور اعمش اور حصین دونوںنے ہلال سے بیان کیا، ان سے ربیع بن خثیم نے اور ان سے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے، یہی حدیث روایت کی۔ اور ابو محمد حضرمی نے ابوایوب رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً اسی حدیث کو روایت کیا۔ تشریح : سند میں اسماعیل بن ابی خالد والا جو اثر نقل ہوا ہے اسے حسین مروزی نے زیادات زہد میں وصل کیا مگر زیادات میں پہلے یہ روایت موقوفاً ربیع سے نقل کی اس کے اخیر میں یہ ہے۔ شعبی نے کہا میں نے ربیع سے پوچھا تم نے یہ کس سے سنا؟انہوں نے کہاعمر و بن میمون سے۔ میں نے ان سے ملا اور پوچھا ، انہوں نے کہامیں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے سنا، میں ان سے ملا اور پوچھاتم یہ حدیث کس سے روایت کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ، کلمہ لا الٰہ الا اللہ وحدہ الخ بڑی فضیلت والا کلمہ ہے۔ بعض روایتوں میں ولہ الحمد کے بعد یحیی ویمیت اور بعض میں غیر ک الخ کے لفظ زیادہ آئے ہیں۔ یہ کلمہ گنہگار وں کے لئے اکسیر اعظم ہے۔ اگر روزانہ کم سے کم سوبار اس کلمہ کو پڑھ لیا کر یں تو گناہوں سے کفارہ کے علاوہ توحید میں عقیدہ اس قدر مضبوط وپختہ ہوجائے گا کہ وہ شخص توحید کی برکت سے اپنے اندر ایک خاص ایمانی طاقت محسوس کرے گا۔ راقم الحروف خادم محمد داؤ د رازنے اپنی حقیر عمر میں ایسے کئی بزرگو ں کی زیارت کی ہے جن کی ایمانی طاقت کا میں اندازہ نہیں کرسکا۔ جن میں سے ایک بمبئی کے مشہور بزرگ مہاجر مکہ حضرت حاجی منشی علیم اللہ صاحب بھی تھے جو مکہ ہی کی سرزمین میں آرام کر رہے ہیں۔ غفر اللہ لہ وادخلہ جنۃ الفردوس۔ آمین۔ ابومحمد حضرمی کی روایت کو امام احمد اور جرجانی نے وصل کیا ہے۔ بعض نسخوں میں یہاں اتنی عبارت زائد ہے قال ابو عبد اللہ والصحیح قول عمرو یعنی حضرت امام بخاری نے کہا کہ عمرو کی روایت صحیح ہے حالانکہ اوپر عمرو کی روایت کوئی نہیں گزری بلکہ عمربن زائدہ کی ہے۔ حافظ ابوذر نے کہا عمر بغیر واؤ کے صحیح ہے۔

ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » لا إله إلا الله محمد رسول الله (لا إله إلا الله محمد رسول الله)
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: