جمعرات
2024-03-28
8:02 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
ٹروجن سیارہ زمین کے قریب دریافت - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » ٹروجن سیارہ زمین کے قریب دریافت
ٹروجن سیارہ زمین کے قریب دریافت
lovelessDate: ہفتہ, 2011-07-30, 10:47 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
ماہر فلکیات نے زمین کے قریب ایک چھوٹا سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین کے ہی مدار میں سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

’دو ہزار دس ٹی کے سیون‘ نامی دو سو سے تین سو کلومیٹر چوڑا پتھریلا سیارچہ، خلا میں زمین سے زیادہ دور نہیں ہے لیکن کشش ثقل کے باعث ایک ایسے مقام پر ساکت ہے جہاں سے اس کا زمین سے ٹکرانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

فلک میں اس سیارچے کے مقام کی وجہ سے اس کو ٹروجن ایسٹرائڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ٹروجن ایسٹرائڈ صرف عطارد، نيپچون اور مريخ کے سیاروں پر پائے گئے ہیں۔

عام طور پر یہ تاثر ہے کہ خلانوردوں کا ٹروجن ایسٹرائڈ کے قریب جانا ممکن ہے لیکن امریکی خلائی ادراے ناسا کی ٹیلی سکوپ سے دریافت کیے گئے اس ٹروجن سیارے کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس تک خلائی جہاز کے ذریعے پہنچنے کے لیے بہت زیادہ ایندھن کی ضرورت پڑے گی۔

ٹیلی سکوپ سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ فی الحال یہ سیارہ دنیا سے تقریباً آٹھ کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور آئندہ بھی اس کا دنیا سے فاصلہ ڈھائی کروڑ کلومیٹر سے کم نہیں ہو گا۔

ماہرین فلکیات کی ٹیم کے مطابق یہ ایسٹرائڈ اگلے دس ہزار سال تک سورج کے گرد گھومتا رہے گا۔

ماہر فلکیات کرسٹن ویلے نے بی بی سی کو ٹروجن ایسٹرائڈ کے متعلق بتایا ’ان سیاروں کو دنیا سے دریافت کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ اتنے بڑے اور متحرک نہیں ہوتے اور دنیا سے دیکھنے پر سورج کے بہت قریب ہوتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا ’لیکن ان کو خلا سے دریافت کرنا آسان ہے اور مستقبل میں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مزید اس طرح کے سیارے دریافت کریں۔ ہمارا خیال ہے کہ بہت سے دیگر ٹروجن ایسٹرائڈ دنیا کے قریب ہیں اور متحرک ہیں سو اس لیے ان تک خلائی طیاروں کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔‘


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » ٹروجن سیارہ زمین کے قریب دریافت
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: