جمعہ
2024-04-19
12:02 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


سورۂ نحل
2010-11-11, 0:51 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ نحل مکیّہ ہے مگر آیت '' فَعَاقِبُوْا بِمِثْلِ مَاعُوْقِبْتُمْ بِہٖ'' سے آخرِ سورت تک جو آیات ہیں وہ مدینہ طیّبہ میں نازِل ہوئیں اور اس میں اور اقوال بھی ہیں ۔ اس سورت میں سولہ ۱۶ رکوع اور ایک سو اٹھائیس ۱۲۸ آیتیں اور دو ہزار آٹھ سو چالیس ۲۸۴۰ کلمے اور سات ہزار سات سو سات ۷۷۰۷ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Ata amru Allahi fala tastaAAjiloohu subhanahu wataAAala AAamma yushrikoona
1. اَتٰۤی اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۝۱

1. Now comes the Command of Allah, therefore, ask not to hasten it. Holy is He and is exalted above all the associates.
1. اب آتا ہے اللہ کا حکم تو اس کی جلدی نہ کرو (ف۲) پاکی اور برتری ہے اسے ان کے شریکوں سے (ف۳)

(ف۲) - شانِ نُزول : جب کُفّار نے عذابِ موعود کے نُزول اور قیامت کے قائم ہونے کی بطریقِ تکذیب و استہزاء جلدی کی اس پر یہ آیت نازِل ہوئی اور بتا دیا گیا کہ جس کی تم جلدی کرتے ہو وہ کچھ دور نہیں بہت ہی قریب ہے اور اپنے وقت پر بالیقین واقع ہوگا اور جب واقع ہوگا تو تمہیں اس سے خلاص کی کوئی راہ نہ ملے گی اور وہ بُت جنہیں تم پوجتے ہو تمہارے کچھ کام نہ آئیں گے ۔

(ف۳) - وہ واحد لاشریک لہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Yunazzilu almalaikata bialrroohi min amrihi AAala man yashao min AAibadihi an anthiroo annahu la ilaha illa ana faittaqooni
2. یُنَزِّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰی مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۤ اَنْ اَنْذِرُوْۤا اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوْنِ۝۲

2. He sends down the angels with the spirit of faith that is the revelation on whomsoever of His bondmen He pleases. 'Warn that none to be worshipped save Me. then fear Me.'
2. ملائکہ کو ایمان کی جان یعنی وحی لے کر اپنے جن بندوں پر چاہے اتارتا ہے (ف۴) کہ ڈر سناؤ کہ میرے سوا کسی کی بندگی نہیں تو مجھ سے ڈرو (ف۵)

(ف۴) - اور انہیں نبوّت و رسالت کے ساتھ برگزیدہ کرتا ہے ۔

(ف۵) - اور میری ہی عبادت کرو اور میرے سوا کسی کو نہ پوجو کیونکہ میں وہ ہوں کہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Khalaqa alssamawati waalarda bialhaqqi taAAala AAamma yushrikoona
3. خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ ؕ تَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۝۳

3. He created the heavens and earth rightly. He is far high above from their associates.
3. اس نے آسمان اور زمین بجا بنائے (ف۶) وہ ان کے شرک سے برتر ہے

(ف۶) - جن میں اس کی توحید کے بے شمار دلائل ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Khalaqa alinsana min nutfatin faitha huwa khaseemun mubeenun
4. خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ۝۴

4. He created man from a purified drop; therefore, he is an open disputer.
4. (اس نے) آدمی کو ایک نِتھری بوند سے بنایا (ف۷) تو جبھی کھلا جھگڑالو ہے

(ف۷) - یعنی مَنی سے جس میں نہ حِس ہے نہ حرکت پھر اس کو اپنی قدرتِ کاملہ سے انسان بنایا ، قوت و طاقت عطا کی ۔ شانِ نُزول : یہ آیت اُبی بن خلف کے حق میں نازِل ہوئی جو مرنے کے بعد زندہ ہونے کا انکار کرتا تھا ۔ ایک مرتبہ وہ کسی مردے کی گلی ہوئی ہڈی اٹھا لایا اور سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہنے لگا کہ آپ کا یہ خیال ہے کہ اللہ تعالٰی اس ہڈی کو زندگی دے گا ؟ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی اور نہایت نفیس جواب دیا گیا کہ ہڈی تو کچھ نہ کچھ عضوی شکل رکھتی بھی ہے اللہ تعالٰی تو مَنی کے ایک چھوٹے سے بے حِس و حرکت قطرے سے تجھ جیسا جھگڑالو انسان پیدا کر دیتا ہے ، یہ دیکھ کر بھی تو اس کی قدرت پر ایمان نہیں لاتا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. WaalanAAama khalaqaha lakum feeha difon wamanafiAAu waminha takuloona
5. وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَا ۚ لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪۝۵

5. And created cattle, In them, there is warm costume and there are profits, and of them, you eat.
5. اور چوپائے پیدا کئے ان میں تمہارے لئے گرم لباس اور منفعتیں ہیں (ف۸) اور ان میں سے کھاتے ہو

(ف۸) - کہ ان کی نسل سے دولت بڑھاتے ہو ، ان کے دودھ پیتے ہو اور ان پر سواری کرتے ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Walakum feeha jamalun heena tureehoona waheena tasrahoona
6. وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪۝۶

6. And there is beauty in them for you, when you bring them back in the evening and when you leave them for grazing.
6. اور تمہارا ان میں تجمّل ہے جب انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چَرنے کو چھوڑتے ہو


--------------------------------------------------------------------------------
7. Watahmilu athqalakum ila baladin lam takoonoo baligheehi illa bishiqqi alanfusi inna rabbakum laraoofun raheemun
7. وَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰی بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِیْهِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ ؕ اِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ۝۷

7. And they carry your loads to a city, which you could not reach but being heavily tired. No doubt, your Lord is most Kind, Merciful.
7. اور وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں ایسے شہر کی طرف کہ تم اس تک نہ پہونچتے مگر ادھ مرے ہو کر بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے (ف۹)

(ف۹) - کہ اس نے تمہارے نفع اور آرام کے لئے یہ چیزیں پیدا کیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Waalkhayla waalbighala waalhameera litarkabooha wazeenatan wayakhluqu ma la taAAlamoona
8. وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةً ؕ وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۝۸

8. And horses and mules and asses that you may ride upon them and for adornment And He will create what you know not.
8. اور گھوڑے اور خچر اور گدھے کہ ان پر سوار ہو اور زینت کے لئے اور وہ پیدا کرے گا (ف۱۰) جس کی تمہیں خبر نہیں (ف۱۱)

(ف۱۰) - ایسی عجیب و غریب چیزیں ۔

(ف۱۱) - اس میں وہ تمام چیزیں آ گئیں جو آدمی کے نفع و راحت و آرام و آسائش کے کام آتی ہیں اور اس وقت تک موجود نہیں ہوئی تھیں ، اللہ تعالٰی کو ان کا آئندہ پیدا کرنا منظور تھا جیسے کہ دخانی جہاز ، ریلیں ، موٹر ، ہوائی جہاز ، برقی قوتوں سے کام کرنے والے آلات ، دخانی اور برقی مشینیں ، خبر رسانی و نشرِ صوت کے سامان اور خدا جانے اس کے علاوہ اس کو کیا کیا پیدا کرنا منظور ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. WaAAala Allahi qasdu alssabeeli waminha jairun walaw shaa lahadakum ajmaAAeena
9. وَ عَلَی اللّٰهِ قَصْدُ السَّبِیْلِ وَ مِنْهَا جَآىِٕرٌ ؕ وَ لَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠۝۹

9. And the middle path is rightly upto Allah and some path is crooked. And had He willed, He would have guided you all together.
9. اور بیچ کی راہ (ف۱۲) ٹھیک اللہ تک ہے اور کوئی راہ ٹیڑھی ہے (ف۱۳) اور چاہتا تو تم سب کو راہ پر لاتا (ف۱۴)

(ف۱۲) - یعنی صراطِ مستقیم اور دینِ اسلام کیونکہ دو مقاموں کے درمیان جتنی راہیں نکالی جائیں ان میں سے جو بیچ کی راہ ہوگی وہی سیدھی ہوگی ۔

(ف۱۳) - جس پر چلنے والا منزلِ مقصود کو نہیں پہنچ سکتا کُفرکی تمام راہیں ایسی ہی ہیں ۔

(ف۱۴) - راہِ راست پر ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 10257 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends