جمعرات
2024-04-18
11:33 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


سورۂ ہود مکیّہ
2010-11-11, 0:59 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ ہود مکیّہ ہے ۔ حسن و عِکرمہ وغیرہم مفسِّرین نے فرمایا کہ آیت '' وَاَقِمِ الصّٰلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّھَارِ'' کے سوا باقی تمام سورت مکیّہ ہے ۔ مقاتل نے کہا کہ آیت '' فَلَعَلَّکَ تَارِکٌ '' اور '' اُولٰۤئِکَ یُؤْمِنُوْنَ بِہٖ'' اور '' اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذُھِبْنَ السَّیِّاٰتِ'' کے علاوہ تمام سورت مکّی ہے ۔ اس میں دس رکوع اور ایک سو تئیس۱۲۳ آیتیں اور ایک ہزار چھ سو کلمے اور نو ہزار پانچ سو سرسٹھ حرف ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے صحابہ نے عرض کیا یارسولَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیک وسلم حضور پر پِیری کے آثار نمودار ہوگئے ، فرمایا مجھے سورۂ ہود ، سورۂ و اقعہ ، سور ۂ عَمَّ یَتَسَاءَلُونَ اور سورۂ اِذَالشَّمسُ کُوِّرَتْ نے بوڑھا کر دیا ۔ (ترمذی) غالباً یہ اس وجہ سے فرمایا کہ ان سورتوں میں قیامت و بَعث و حساب و جنّت و دوزخ کا ذکر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Aliflamra kitabun ohkimat ayatuhu thumma fussilat min ladun hakeemin khabeerin
1. الٓرٰ ۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍۙ۝۱

1. Alif Lam Ra; This is a Book, whose verses are full of wisdom, then have been detailed from One Wise Aware.
1. یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں (ف۲) پھر تفصیل کی گئیں (ف۳) حکمت والے خبردار کی طرف سے

(ف۲) - جیسا کہ دوسری آیت میں ارشاد ہوا '' تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْحَکِیْمِ'' ۔ بعض مفسِّرین نے فرمایا کہ'' اُحکِمَتْ'' کے معنی یہ ہیں کہ ان کی نظم مُحکَم و اُستُوار کی گئی اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ اس میں نَقص و خلل راہ نہیں پا سکتا وہ بِنائے مُحکَم ہے ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہما نے فرمایا کہ کوئی کتاب ان کی ناسخ نہیں جیسا کہ یہ دوسری کتابوں اور شریعتوں کی ناسخ ہیں ۔

(ف۳) - اور سورت سورت اور آیت آیت جدا جدا ذکر کی گئیں یا علیٰحدہ علیٰحدہ نازِل ہوئیں یا عقائد و احکام و مواعظ و قَصَص اور غیبی خبریں ان میں بہ تفصیل بیان فرمائی گئیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Alla taAAbudoo illa Allaha innanee lakum minhu natheerun wabasheerun
2. اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ۝۲

2. That worship not but Allah. No doubt. I am to you a warner from Him and a bearer of glad-tidings.
2. کہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی بیشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں


--------------------------------------------------------------------------------
3. Waani istaghfiroo rabbakum thumma tooboo ilayhi yumattiAAkum mataAAan hasanan ila ajalin musamman wayuti kulla thee fadlin fadlahu wain tawallaw fainee akhafu AAalaykum AAathaba yawmin kabeerin
3. وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ ؕ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ۝۳

3. And that. you ask forgiveness of your Lord then repent to Him. He will give you a good pulling until an appointed term, and will cause to reach His grace to every man of grace, and if you turn your face, then I fear for you the torment of a Great Day.
3. اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کرو تمہیں بہت اچھا برتنا دے گا (ف۴) ایک ٹھہرائے وعدہ تک اور ہر فضیلت والے کو (ف۵) اس کا فضل پہنچائے گا (ف۶) اور اگر منھ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن (ف۷) کے عذاب کا خوف کرتا ہوں

(ف۴) - عمرِ دراز اور عیشِ وسیع و رزقِ کثیر ۔ فائدہ : اس سے معلوم ہوا کہ اخلاص کے ساتھ توبہ و استِغفار کرنا درازیٔ عمر و کشائشِ رزق کے لئے بہتر عمل ہے ۔

(ف۵) - جس نے دنیا میں اعمالِ فاضلہ کئے ہوں اور اس کے طاعات و حسنات زیادہ ہوں ۔

(ف۶) - اس کو جنّت میں بقدرِ اعمال درجات عطا فرمائے گا ۔ بعض مفسِّرین نے فرمایا آیت کے معنی یہ ہیں کہ جس نے اللّٰہ کے لئے عمل کیا اللّٰہ تعالٰی آئندہ کے لئے اسے عملِ نیک و طاعت کی توفیق دیتا ہے ۔

(ف۷) - یعنی روزِ قیامت ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Ila Allahi marjiAAukum wahuwa AAala kulli shayin qadeerun
4. اِلَی اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ ۚ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۝۴

4. Towards Allah. is your return, and He is Potent over every thing.
4. تمہیں اللہ ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۸) اور وہ ہر شے پر قادر ہے (ف۹)

(ف۸) - آخرت میں وہاں نیکیوں اور بدیوں کی جزا و سزا ملے گی ۔

(ف۹) - دنیا میں روزی دینے پر بھی ، موت دینے پر بھی ، موت کے بعد زندہ کرنے اور ثواب و عذاب پر بھی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Ala innahum yathnoona sudoorahum liyastakhfoo minhu ala heena yastaghshoona thiyabahum yaAAlamu ma yusirroona wama yuAAlinoona innahu AAaleemun bithati alssudoori
5. اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ ؕ اَلَا حِیْنَ یَسْتَغْشُوْنَ ثِیَابَهُمْ ۙ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ ۚ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۝۵

5. Listen! They fold up their breasts that they may hide from Allah. Listen! When they cover their whole body with their garments. Allah knows what they conceal and what they reveal. No doubt He is the Knower of all the thoughts within the breast.
5. سنو وہ اپنے سینے دوہرے کرتے ہیں کہ اللہ سے پردہ کریں (ف۱۰) سنو جس وقت وہ اپنے کپڑوں سے سارا بدن ڈھانپ لیتے ہیں اس وقت بھی اللہ ان کا چُھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے بیشک وہ دلوں کی بات جاننے والا ہے

(ف۱۰) - شانِ نُزول : ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہما نے فرمایا یہ آیت اخنس بن شریق کے حق میں نازِل ہوئی ۔ یہ بہت شیریں گفتار شخص تھا ، رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آتا تو بہت خوشامد کی باتیں کرتا اور دل میں بغض و عداوت چھپائے رکھتا ۔ اس پر یہ آیت نازِل ہوئی معنی یہ ہیں کہ وہ اپنے سینوں میں عداوت چھپائے رکھتے ہیں جیسے کپڑے کی تہ میں کوئی چیز چھپائی جاتی ہے ۔ ایک قول یہ ہے کہ بعضے منافقین کی عادت تھی کہ جب رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا سامنا ہوتا تو سینہ اور پیٹھ جھکاتے اور سر نیچا کرتے چہرہ چھپا لیتے تاکہ انہیں رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم دیکھ نہ پائیں ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ بخاری نے افراد میں ایک حدیث روایت کی کہ مسلمان بول وبراز و مجامَعت کے وقت اپنے بدن کھولنے سے شرماتے تھے ان کے حق میں یہ آیت نازِل ہوئی کہ اللّٰہ سے بندے کا کوئی حال چھپا ہی نہیں ہے لہٰذا چاہیئے کہ وہ شریعت کی اجازتوں پر عامل رہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Wama min dabbatin fee alardi illa AAala Allahi rizquha wayaAAlamu mustaqarraha wamustawdaAAaha kullun fee kitabin mubeenin
6. وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَی اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ۝۶

6. And there is none moving on this earth, the provision of that is not upon the generous responsibility of Allah, and He knows its place of stay and the place of return. All is recorded in a clear explanatory Book.
6. اور زمین پر چلنے والا کوئی (ف۱۱) ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمّہ کرم پر نہ ہو (ف۱۲) اور جانتا ہے کہ کہاں ٹھہرے گا (ف۱۳) اور کہاں سپرد ہو گا (ف۱۴) سب کچھ ایک صاف بیان کرنے والی کتاب (ف۱۵) میں ہے

(ف۱۱) - جاندار ہو ۔

(ف۱۲) - یعنی وہ اپنے فضل سے ہر جاندار کے رزق کا کفیل ہے ۔

(ف۱۳) - یعنی اس کے جائے سکونت کو جانتا ہے ۔

(ف۱۴) - سپرد ہونے کی جگہ سے یا مدفن مراد ہے یا مکان یا موت یا قبر ۔

(ف۱۵) - یعنی لوحِ محفوظ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Wahuwa allathee khalaqa alssamawati waalarda fee sittati ayyamin wakana AAarshuhu AAala almai liyabluwakum ayyukum ahsanu AAamalan walain qulta innakum mabAAoothoona min baAAdi almawti layaqoolanna allatheena kafaroo in hatha illa sihrun mubeenun
7. وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ وَّ كَانَ عَرْشُهٗ عَلَی الْمَآءِ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ؕ وَ لَىِٕنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ لَیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ۝۷

7. And it is He who has created the heavens and earth in six days, and His Throne was on the water, that He might try you, as to whose work of you is best. And if you say, 'undoubtedly' you shall be raised after death,' then the infidels will surely say 'this is not but a magic manifest.'
7. اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ (۶) دن میں بنایا اور اس کا عرش پانی پر تھا (ف۱۶) کہ تمہیں آزمائے (ف۱۷) تم میں کس کا کام اچھا ہے اور اگر تم فرماؤ کہ بیشک تم مرنے کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو کافر ضرور کہیں گے کہ یہ (ف۱۸) تو نہیں مگر کھلا جادو (ف۱۹)

(ف۱۶) - یعنی عرش کے نیچے پانی کے سوا اور کوئی مخلوق نہ تھی ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عرش اور پانی آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش سے قبل پیدا فرمائے گئے ۔

(ف۱۷) - یعنی آسمان و زمین اور ان کی درمیانی کائنات کو پیدا کیا جس میں تمہارے مَنافع و مَصالِح ہیں تاکہ تمہیں آزمائش میں ڈالے اور ظاہر ہو کہ کون شکر گزار ، متقی ، فرمانبردار ہے اور ۔

(ف۱۸) - یعنی قرآن شریف جس میں مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا بیان ہے یہ ۔

(ف۱۹) - یعنی باطل اور دھوکا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Walain akhkharna AAanhumu alAAathaba ila ommatin maAAdoodatin layaqoolunna ma yahbisuhu ala yawma yateehim laysa masroofan AAanhum wahaqa bihim ma kanoo bihi yastahzioona
8. وَ لَىِٕنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤی اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُهٗ ؕ اَلَا یَوْمَ یَاْتِیْهِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠۝۸

8. And if We defer from them the torment for a counted period, then they would certainly say, 'what has detained it?" Listen, 'the day when it will come to them, it shall not be averted from them, and the same torment which they used to mock at shall encompass them.
8. اور اگر ہم اُن سے عذاب (ف۲۰) کچھ گنتی کی مدت تک ہٹا دیں تو ضرور کہیں گے کس چیز نے اسے روکا ہے (ف۲۱) سن لو جس دن ان پر آئے گا ان سے پھیرا نہ جائے گا اور انہیں گھیر لے گا وہی عذاب جس کی ہنسی اڑاتے تھے

(ف۲۰) - جس کا وعدہ کیا ہے ۔

(ف۲۱) - وہ عذا ب کیوں نازِل نہیں ہوتا کیا دیر ہے ؟ کُفّار کا یہ جلدی کرنا براہِ تکذیب و استہز اء ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 10094 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends