جمعرات
2024-04-25
10:53 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


سورۂ یونس
2010-11-11, 1:01 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ یونس مکیّہ ہے سوائے تین آیتوں کے '' فَاِنْ کُنْتَ فِیْ شَکٍّ'' سے اس میں گیارہ رکوع اور ایک سو نو آیتیں اور ایک ہزار آٹھ سو بتیس کلمے اور نو ہزار ننانوے حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Aliflamra tilka ayatu alkitabi alhakeemi
1. الٓرٰ ۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ۝۱

1. Alif-Lam-Ra. These are the verses of the Book of wisdom.
1. یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں


--------------------------------------------------------------------------------
2. Akana lilnnasi AAajaban an awhayna ila rajulin minhum an anthiri alnnasa wabashshiri allatheena amanoo anna lahum qadama sidqin AAinda rabbihim qala alkafiroona inna hatha lasahirun mubeenun
2. اَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰی رَجُلٍ مِّنْهُمْ اَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ وَ بَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؔؕ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِیْنٌ۝۲

2. Have the people wondered that We sent down revelation to a man among them, warn the people, and give glad tiding to the believers, that they have the position of truth with their Lord? The infidels said, 'This is a manifest sorcerer.
2. کیا لوگوں کو اس کا اچنبا ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک مرد کو وحی بھیجی کہ لوگوں کو ڈر سناؤ (ف۲) اور ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لئے ان کے رب کے پاس سچ کا مقام ہے کافر بولے بیشک یہ تو کھلا جادوگر ہے (ف۳)

(ف۲) - شانِ نُزول : حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہما نے فرمایا جب اللّٰہ تبارَک و تعالٰی نے سیدِ عالَم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو رسالت سے مشرّف فرمایا اور آپ نے اس کا اظہار کیا تو عرب منکِر ہوگئے اور ان میں سے بعضوں نے یہ کہا کہ اللّٰہ اس سے برتر ہے کہ کسی بشر کو رسول بنائے ۔ اس پر یہ آیات نازِل ہوئیں ۔

(ف۳) - کُفّار نے پہلے تو بشر کا رسول ہونا قابلِ تعجُّب و انکار قرار دیا اور پھر جب حضور کے معجزات دیکھے اور یقین ہوا کہ یہ بشر کے مَقدِرَت سے بالا تر ہیں تو آپ کو ساحِر بتایا ۔ ان کا یہ دعوٰی تو کذب و باطل ہے مگر اس میں بھی حضورکے کمال اور اپنے عجز کا اعتراف پایا جاتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Inna rabbakumu Allahu allathee khalaqa alssamawati waalarda fee sittati ayyamin thumma istawa AAala alAAarshi yudabbiru alamra ma min shafeeAAin illa min baAAdi ithnihi thalikumu Allahu rabbukum faoAAbudoohu afala tathakkaroona
3. اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ ؕ مَا مِنْ شَفِیْعٍ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اِذْنِهٖ ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۝۳

3. No doubt, your Lord is Allah Who made the heavens and earth in six days, then seated Himself on the Throne befitting to His Dignity, He plans the work. No intercessor is there but after His leave. This is Allah your Lord, then worship Him. Do you then not ponder?
3. بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین چھ (۶) دن میں بنائے پھر عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے کام کی تدبیر فرماتا ہے (ف۴) کوئی سفارشی نہیں مگر اس کی اجازت کے بعد (ف۵) یہ ہے اللہ تمہارا رب (ف۶) تو اس کی بندگی کرو تو کیا تم دھیان نہیں کرتے

(ف۴) - یعنی تمام خَلق کے امور کا حسبِ اقتضاءِ حکمت سر انجام فرماتا ہے ۔

(ف۵) - اس میں بُت پرستوں کے اس قول کا رد ہے کہ بُت ان کی شفاعت کریں گے ، انہیں بتایا گیا کہ شفاعت ماذونین کے سوا کوئی نہیں کرے گا اور ماذون صرف اس کے مقبول بندے ہوں گے ۔

(ف۶) - جو آسمان و زمین کا خالِق اور تمام امور کا مدبِّر ہے اس کے سوا کوئی معبُود نہیں فقط وہی مستحقِ عبادت ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Ilayhi marjiAAukum jameeAAan waAAda Allahi haqqan innahu yabdao alkhalqa thumma yuAAeeduhu liyajziya allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati bialqisti waallatheena kafaroo lahum sharabun min hameemin waAAathabun aleemun bima kanoo yakfuroona
4. اِلَیْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا ؕ اِنَّهٗ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ بِالْقِسْطِ ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِیْمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۝۴

4. To Him you all are to return. The promise of Allah is true. No doubt, He creates for the first time, then He shall reproduce it after destruction, so that He may give the reward of justice to those who believed and did good deeds. And for the infidels the boiling drink and painful torment, the recompense of their infidelity
4. اسی کی طرف تم سب کو پھرنا ہے (ف۷) اللہ کا سچا وعدہ بیشک وہ پہلی بار بناتا ہے پھر فنا کے بعد دوبارہ بنائے گا کہ ان کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے انصاف کا صلہ دے (ف۸) اور کافروں کے لئے پینے کو کھولتا پانی اور دردناک عذاب بدلہ ان کے کفر کا

(ف۷) - روزِ قیامت اور یہی ہے ۔

(ف۸) - اس آیت میں حشر و نشر و معاد کا بیان اور منکِرین کا رد ہے اور اس پر نہایت لطیف پیرایہ میں دلیل قائم فرمائی گئی ہے کہ وہ پہلی بار بناتا ہے اور اعضاءِ مرکَّبہ کو پیدا کرتا ہے اور ترکیب دیتا ہے تو موت کے ساتھ متفرِّق و منتشر ہونے کے بعد ان کو دوبارہ پھر ترکیب دینا اور بنے ہوئے انسان کو فنا کے بعد پھر دوبار بنا دینا اور وہی جان جو اس بدن سے متعلق تھی اس کو اس بدن کی درستی کے بعد پھر اسی بدن سے متعلق کر دینا اس کی قدرت سے کیا بعید ہے اور اس دوبارہ پیدا کرنے کامقصود جزائے اعمال یعنی مطیع کو ثواب اور عاصی کو عذاب دینا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Huwa allathee jaAAala alshshamsa diyaan waalqamara nooran waqaddarahu manazila litaAAlamoo AAadada alssineena waalhisaba ma khalaqa Allahu thalika illa bialhaqqi yufassilu alayati liqawmin yaAAlamoona
5. هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الشَّمْسَ ضِیَآءً وَّ الْقَمَرَ نُوْرًا وَّ قَدَّرَهٗ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ ؕ مَا خَلَقَ اللّٰهُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالْحَقِّ ۚ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ۝۵

5. It is He who has made the sun shining, and the moon glittering, and appointed for it stages, so that you may know the number of years and calculation. Allah has not created that, but in truth. He explains fully the signs for the people of knowledge.
5. وہی ہے جس نے سورج کو جگمگاتا بنایا اور چاند چمکتا اور اس کے لئے منزلیں ٹھہرائیں (ف۹) کہ تم برسوں کی گنتی اور (ف۱۰) حساب جانو اللہ نے اسے نہ بنایا مگر حق (ف۱۱) نشانیاں مفصّل بیان فرماتا ہے علم والوں کے لئے (ف۱۲)

(ف۹) - اٹھائیس منزلیں جو بارہ برجو ں پر منقسم ہیں ، ہر برج کے لئے 2/1 . 2 منزلیں ہیں ، چاند ہر شب ایک منزل میں رہتا ہے اور مہینہ تیس دن کا ہو تو دو شب ورنہ ایک شب چھپتا ہے ۔

(ف۱۰) - مہینوں ، دنوں ، ساعتوں کا ۔

(ف۱۱) - کہ اس سے اس کی قدرت اور اس کی وحدانیت کے دلائل ظاہر ہوں ۔

(ف۱۲) - کہ ان میں غور کر کے نفع اٹھائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Inna fee ikhtilafi allayli waalnnahari wama khalaqa Allahu fee alssamawati waalardi laayatin liqawmin yattaqoona
6. اِنَّ فِی اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَّقُوْنَ۝۶

6. No doubt the coming of night and day alternately and whatever Allah has produced in the heavens and earth, therein are the signs for those who fear.
6. بیشک رات اور دن کا بدلتا آنا اور جو کچھ اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ان میں نشانیاں ہیں ڈر والوں کے لئے


--------------------------------------------------------------------------------
7. Inna allatheena la yarjoona liqaana waradoo bialhayati alddunya waitmaannoo biha waallatheena hum AAan ayatina ghafiloona
7. اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ اطْمَاَنُّوْا بِهَا وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوْنَۙ۝۷

7. No doubt, those who hope not to meet Us and are well pleased with the life of the world and are contented with it, and those who are neglectful of Our signs.
7. بیشک وہ جو ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے (ف۱۳) اور دنیا کی زندگی پسند کر بیٹھے اور اس پر مطمئن ہو گئے (ف۱۴) اور وہ جو ہماری آیتوں سے غفلت کرتے ہیں (ف۱۵)

(ف۱۳) - روزِ قیامت اور ثواب و عذا ب کے قائل نہیں ۔

(ف۱۴) - اور اس فانی کو جاودانی پر ترجیح دی اور عمر اس کی طلب میں گزاری ۔

(ف۱۵) - حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہما سے مروی ہے کہ یہاں آیات سے سیدِ عالَم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ پاک اور قرآن شریف مراد ہے اور غفلت کرنے سے مراد ان سے اعراض کرنا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Olaika mawahumu alnnaru bima kanoo yaksiboona
8. اُولٰٓىِٕكَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۝۸

8. Their abode is Hell'-the recompense of their earnings.
8. ان لوگوں کا ٹھکانا دوزخ ہے بدلہ ان کی کمائی کا


--------------------------------------------------------------------------------
9. Inna allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati yahdeehim rabbuhum bieemanihim tajree min tahtihimu alanharu fee jannati alnnaAAeemi
9. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَهْدِیْهِمْ رَبُّهُمْ بِاِیْمَانِهِمْ ۚ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ۝۹

9. No doubt, who believed and did good deeds, their Lord will guide them on account of their faith; beneath them rivers will be flowing in the gardens of delight.
9. بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب انہیں راہ دے گا (ف۱۶) ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی نعمت کے باغوں میں

(ف۱۶) - جنّتوں کی طرف ۔ قتادہ کا قول ہے کہ مومن جب اپنی قبر سے نکلے گا تو اس کا عمل خوب صورت شکل میں اس کے سامنے آئے گا ، یہ شخص کہے گا تو کون ہے ؟ وہ کہے گا میں تیرا عمل ہوں اور اس کے لئے نور ہوگا اور جنّت تک پہنچائے گا اور کافِر کا معاملہ برعکس ہوگا کہ اس کا عمل بُری شکل میں نمودار ہو کر اسے جہنّم میں پہنچائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. DaAAwahum feeha subhanaka allahumma watahiyyatuhum feeha salamun waakhiru daAAwahum ani alhamdu lillahi rabbi alAAalameena
10. دَعْوٰىهُمْ فِیْهَا سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ ۚ وَ اٰخِرُ دَعْوٰىهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠۝۱۰

10. Their prayer therein shall be this, 'Sanctity to you, O Allah, and the opening word at the time of their greeting is 'peace' and the end of their prayer is, 'all praise be to Allah, Who is the Lord of entire worlds.
10. ان کی دعا اس میں یہ ہو گی کہ اللہ تجھے پاکی ہے (ف۱۷) اور ان کے ملتے وقت خوشی کا پہلا بول سلام ہے (ف۱۸) اور ان کی دعا کا خاتمہ یہ ہے کہ سب خوبیوں سراہا اللہ جو رب ہے سارے جہان کا (ف۱۹)

(ف۱۷) - یعنی اہلِ جنّت اللّٰہ تعالٰی کی تسبیح ، تحمید ، تقدیس میں مشغول رہیں گے اور اس کے ذکر سے انہیں فرحت و سرور اور انتہا درجہ کی لذّت حاصل ہوگی سبحان اللّٰہ ۔

(ف۱۸) - یعنی اہلِ جنّت آپس میں ایک دوسرے کی تحِیّت و تکریم سلام سے کریں گے یا ملائکہ انہیں بطورِ تحِیّت سلام عرض کریں گے یا ملائکہ ربّ عزوجل کی طرف سے ان کے پاس سلام لائیں گے ۔

(ف۱۹) - ان کے کلام کی ابتداء اللّٰہ کی تعظیم و تنزیہ سے ہوگی اور کلام کا اختتام اس کی حمد و ثنا پر ہوگا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 9201 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends