منگل
2024-04-16
3:04 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:04 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ والعصر جمہور کے نزدیک مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، تین۳ آیتیں ، چودہ ۱۴کلمے ، اڑسٹھ ۶۸ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. WaalAAasri
1. وَ الْعَصْرِۙ۝۱

1. By the time of the beloved (Prophet).
1. اس زمانۂِ محبوب کی قسم (ف۲)

(ف۲) - عصر زمانہ کو کہتے ہیں اور زمانہ چونکہ عجائبات پر مشتمل ہے اس میں احوال کا تغیّر و تبدّل ناظر کے لئے عبرت کا سبب ہوتا ہے اور یہ چیزیں خالقِ حکیم کی قدرت و حکمت اور اس کی واحدانیّت پر دلالت کرتی ہیں اس لئے ہوسکتا ہے کہ زمانہ کی قَسم مراد ہو ، اور عصر اس وقت کو بھی کہتے ہیں جو غروب سے قبل ہوتا ہے ، ہوسکتا ہے کہ خاسر کے حق میں اس وقت کی قَسم یاد فرمائی جائے جیسا کہ رابح کے حق میں ضحٰی یعنی وقتِ چاشت کی قَسم ذکر فرمائی گئی ، اور ایک قول یہ بھی ہے کہ عصر سے نمازِ عصر مراد ہوسکتی ہے جو دن کی عبادتوں میں سب سے پچھلی عبادت ہے اور سب سے لذیذ ۔ و راجح تفسیر وہی ہے جو حضرت مترجِم قدّس سِرّہ نے اختیار فرمائی کہ زمانہ سے مخصوص زمانہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا مراد ہے جو بڑی خیر و برکت کا زمانہ اور تمام زمانوں میں سب سے زیادہ فضیلت و شرف والا ہے اللہ تعالٰی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے زمانۂِ مبارک کی قَسم یاد فرمائی جیسا کہ لَا اُقْسِمُ بِھٰذَا الْبَلَدِ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے مسکن و مکان کی قَسم یاد فرمائی ہے اور جیسا کہ لَعَمْرُ کَ میں آپ کی عمر شریف کی قَسم یاد فرمائی اور اس میں شانِ محبوبیّت کا اظہار ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Inna alinsana lafee khusrin
2. اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ۝۲

2. Undoubtedly, man is necessarily in loss.
2. بے شک آدمی ضرور نقصان میں ہے (ف۳)

(ف۳) - کہ اس کی عمر جو اس کا راسُ المال ہے اور اصل پونجی ہے وہ ہر دم گھٹ رہی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Illa allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati watawasaw bialhaqqi watawasaw bialssabri
3. اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْ۠رِ۝۳

3. But those who believed and did good deeds and stressed one another to accept truth and counseled one another to be steadfast
3. مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی (ف۴) اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی (ف۵)

(ف۴) - یعنی ایمان و عملِ صالح کی ۔

(ف۵) - ان تکلیفوں اور مشقّتوں پر جو دِین کی راہ میں پیش آئیں یہ لوگ بفضلِ الٰہی ٹوٹے میں نہیں ہیں کیونکہ انکی جتنی عمر گذری نیکی اور طاعت میں گذری تو وہ نفع پانے والے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 81578 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/5
Log In

Search

Site friends