جمعرات
2024-04-25
9:53 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:24 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ اقراء اس کو سورۂِ علق بھی کہتے ہیں مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱رکوع ، انیس۱۹ آیتیں ، بانوے۹۲ کلمے ، دو سو اسّی ۲۸۰ حرف ہیں ۔ اکثر مفسّرین کے نزدیک یہ سورت سب سے پہلے نازل ہوئی اور اس کی پہلی پانچ آیتیں مَالَمْ یَعْلَمْ تک غارِ حرا میں نازل ہوئیں فرشتے نے آکر حضرت سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے عرض کیا اِقْرَ اۡ یعنی پڑھئیے ، فرمایا ہم پڑھے نہیں ، اس نے سینہ سے لگا کر بہت زور سے دبایا ، پھر چھوڑ کر اِقْرَاۡ کہا آپ نے وہی جواب دیا ، تین مرتبہ ایسا ہی ہوا پھر اس کے ساتھ ساتھ آپ نے مَالَمْ یَعْلَمْ تک پڑھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Iqra biismi rabbika allathee khalaqa
1. اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ۝۱

1. Recite with the name of your Lord Who created,
1. پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا (ف۳)

(ف۲) - یعنی قراء ت کی ابتداء ادباً اللہ تعالٰی کے نام سے ہو ۔ اس تقدیر پر آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ قراء ت کی ابتداء بسم اللہ کے ساتھ مستحب ہے ۔

(ف۳) - تمام خَلق کو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Khalaqa alinsana min AAalaqin
2. خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ۝۲

2. He made man from the clot of blood,
2. آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا

--------------------------------------------------------------------------------
3. Iqra warabbuka alakramu
3. اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ۝۳

3. Recite, for your Lord is the Most Generous,
3. پڑھو (ف۴) اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم

(ف۴) - دوبارہ پڑھنے کا حکم تاکید کے لئے ہے ۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوبارہ قراء ت کے حکم سے مراد یہ ہے کہ تبلیغ اور امّت کے تعلیم کے لئے پڑھئیے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Allathee AAallama bialqalami
4. الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ۝۴

4. Who taught writing by the pen.
4. جس نے قلم سے لکھنا سکھایا (ف۵)

(ف۵) - اس سے کتابت کی فضیلت ثابت ہوئی اور درحقیقت کتابت میں بڑے منافع ہیں ،کتابت ہی سے علوم ضبط میں آتے ہیں گذرے ہوئے لوگوں کی خبر یں اور ان کے احوال اور ان کے کلام محفوظ رہتے ہیں ۔ کتابت نہ ہوتی تو دِین و دنیا کے کام قائم نہ رہ سکتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. AAallama alinsana ma lam yaAAlam
5. عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ۝۵

5. Taught man what not.
5. آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا (ف۶)

(ف۶) - آدمی سے مراد یہاں حضرت آدم ہیں اور جو انہیں سکھایا اس سے مراد علمِ اسماء ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ انسان سے مراد یہاں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہیں کہ آپ کو اللہ تعالٰی نے جمیع اشیاء کے علوم عطا فرمائے ۔ (معالم وخازن)

--------------------------------------------------------------------------------
6. Kalla inna alinsana layatgha
6. كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤیۙ۝۶

6. Yes, undoubtedly, man transgresses.
6. ہاں ہاں بے شک آدمی سرکشی کرتا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
7. An raahu istaghna
7. اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰیؕ۝۷

7. Because, he thought himself self-sufficient.
7. اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا (ف۷)

(ف۷) - یعنی غفلت کا سبب دنیا کی محبّت اور مال پر تکبر ہے ۔ یہ آیتیں ابوجہل کے حق میں نازل ہوئیں اس کو کچھ مال ہاتھ آگیا تھا تو اس نے لباس اور سواری اور کھانے پینے میں تکلّفات شروع کئے اور اس کا غرور و تکبر بہت بڑھ گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Inna ila rabbika alrrujAAa
8. اِنَّ اِلٰی رَبِّكَ الرُّجْعٰیؕ۝۸

8. Undoubtedly, unto your Lord is the return. Taught man what he knew
8. بے شک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۸)

(ف۸) - یعنی انسان کو یہ بات پیشِ نظر رکھنی چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ اسے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہے تو سرکشی و طغیان اور غرور و تکبر کا انجام عذاب ہوگا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Araayta allathee yanha
9. اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰیۙ۝۹

9. Well, you see him who forbids
9. بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
10. AAabdan itha salla
10. عَبْدًا اِذَا صَلّٰیؕ۝۱۰

10. A bondman of Ours when he offers prayer.
10. بندہ کو جب وہ نماز پڑھے (ف۹)

(ف۹) - شانِ نزول : یہ آیت بھی ابوجہل کے حق میں نازل ہوئی اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نماز پڑھنے سے منع کیا تھا اور لوگوں سے کہا تھا کہ اگر میں انہیں ایسا کرتا دیکھوں گا تو ( معاذ اللہ) گردن پاؤں سے کچل ڈالوں گا اور چہرہ خاک میں ملادوں گا ، پھر وہ اسی ارادۂِ فاسدہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے نماز پڑھتے میں آیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے قریب پہنچ کر الٹے پاؤں پیچھے بھاگا ، ہاتھ آگے بڑھائے ہوئے جیسے کوئی کسی مصیبت کو روکنے کے لئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے ، چہرہ کا رنگ اڑ گیا ، اعضاء کا نپنے لگے ، لوگوں نے کہا کیا حال ہے ، کہنے لگا میرے اور محمّد (مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کے درمیان ایک خندق ہے جس میں آ گ بھری ہوئی ہے اور دہشت ناک پرند بازو پھیلائے ہوئے ہیں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اگر وہ میرے قریب آتا تو فرشتے اس کا عضو عضو جدا کر ڈالتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Araayta in kana AAala alhuda
11. اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَی الْهُدٰۤیۙ۝۱۱

11. well, you see if he would have been on guidance,
11. بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا

--------------------------------------------------------------------------------
12. Aw amara bialttaqwa
12. اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰیؕ۝۱۲

12. Or he would have commanded piety, what a good thing it had been.
12. یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا

--------------------------------------------------------------------------------
13. Araayta in kaththaba watawalla
13. اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰیؕ۝۱۳

13. Well you see, if he belied and turned back, then what would be his condition.
13. بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا (ف۱۰) اور منھ پھیرا (ف۱۱)

(ف۱۰) - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ۔

(ف۱۱) - ایمان لانے سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Alam yaAAlam bianna Allaha yara
14. اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰیؕ۝۱۴

14. Did he not know that Allah is seeing?
14. تو کیا حال ہو گا کیا نہ جانا (ف۱۲) کہ اللہ دیکھ رہا ہے (ف۱۳)

(ف۱۲) - ابوجہل نے ۔

(ف۱۳) - اس کے فعل کو ۔ پس جزا دے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Kalla lain lam yantahi lanasfaAAan bialnnasiyati
15. كَلَّا لَىِٕنْ لَّمْ یَنْتَهِ ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ۝۱۵

15. Yes, if he desisted not, We will assuredly drag him by catching his forelock hairs.
15. ہاں ہاں اگر باز نہ آیا (ف۱۴) تو ہم ضرور پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے (ف۱۵)

(ف۱۴) - سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ایذا اور آپ کی تکذیب سے ۔

(ف۱۵) - اور اس کو جہنّم میں ڈالیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Nasiyatin kathibatin khatiatin
16. نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ۝۱۶

16. forelock of what type, lying, sinful.
16. کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار

--------------------------------------------------------------------------------
17. FalyadAAu nadiyahu
17. فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ۝۱۷

17. Now let him call his association
17. اب پکارے اپنی مجلس کو (ف۱۶)

(ف۱۶) - شانِ نزول : جب ابوجہل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نماز سے منع کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اس کو سختی سے جھڑک دیا اس پر اس نے کہا کہ آپ مجھے جھڑکتے ہیں خدا کی قَسم میں آپ کے مقابل نوجوان سواروں اور پیدلوں سے اس جنگل کو بھردوں گا ، آپ جانتے ہیں کہ مکّہ مکرّمہ میں مجھ سے زیادہ بڑے جتھے اور مجلس والا کوئی نہیں ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. SanadAAu alzzabaniyata
18. سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ۝۱۸

18. lust now We call Our guards.
18. ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں (ف۱۷)

(ف۱۷) - یعنی عذاب کے فرشتوں کو ۔ حدیث شریف میں ہے کہ اگر وہ اپنی مجلس کو بلا تا تو فرشتے اس کو بالاعلان گرفتار کرتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
[^] (SAJDA) 14.

19. Kalla la tutiAAhu waosjud waiqtarib
19. كَلَّا ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۝۱۹

19. Yes, hear him not and prostrate and draw near to Us. [^] (SAJDA) 14.
19. ہاں ہاں اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو (ف۱۸) اور ہم سے قریب ہو جاؤ

(ف۱۸) - یعنی نماز پڑھتے رہو ۔

[^] (SAJDA) 14.

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 512993 | Downloads: 1 | Rating: 10.0/4
Log In

Search

Site friends