جمعرات
2024-04-25
4:23 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:32 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ بلد مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، بیس۲۰ آیتیں ، بیاسی۸۲کلمے ، تین سو بیس۳۲۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. La oqsimu bihatha albaladi
1. لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ۝۱

1. I swear by this City;
1. مجھے اس شہر کی قسم (ف۲)

(ف۲) - یعنی مکّہ مکرّمہ کی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Waanta hillun bihatha albaladi
2. وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ۝۲

2. And O beloved! you are dwelling in this city;
2. کہ اے محبوب تم اس شہر میں تشریف فرما ہو (ف۳)

(ف۳) - اس آیت سے معلوم ہوا کہ یہ عظمت مکّہ مکرّمہ کو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رونق افروزی کی بدولت حاصل ہوئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Wawalidin wama walada
3. وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ۝۳

3. And by your father Ibrahim and his progeny that you are;
3. اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو (ف۴)

(ف۴) - ایک قول یہ بھی ہے والد سے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور اولاد سے آپ کی امّت مراد ہے ۔(حسینی)

--------------------------------------------------------------------------------
4. Laqad khalaqna alinsana fee kabadin
4. لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ۝۴

4. Undoubtedly, We created man in toil.
4. بے شک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا (ف۵)

(ف۵) - کہ حمل میں ایک تنگ و تاریک مکان میں رہے ، ولادت کے وقت تکلیف اٹھائے ، دودھ پینے ، دودھ چھوڑنے ، کسبِ معاش اور حیات و موت کی مشقّتوں کو برداشت کرلے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Ayahsabu an lan yaqdira AAalayhi ahadun
5. اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌۘ۝۵

5. Does man think that none will overcome him?
5. کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا (ف۶)

(ف۶) - یہ آیت ابوالاشد اسید بن کلدہ کے حق میں نازل ہوئی وہ نہایت قوی اور زور آور تھا اور اس کی طاقت کا یہ عالَم تھا کہ چمڑہ پاؤں کے نیچے دبالیتا تھا دس دس آدمی اس کو کھینچتے اور وہ پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا مگر جتنا اس کے پاؤں کے نیچے ہوتا ہر گز نہ نکل سکتا ۔ اور ایک یہ قول ہے کہ یہ آیت ولید بن مغیرہ کے حق میں نازل ہوئی معنٰی یہ ہیں کہ یہ کافر اپنی قوّت پر مغرور مسلمانوں کو کمزور سمجھتا ہے کس گمان میں ہے اللہ قادرِ برحق کی قدرت کو نہیں جانتا ۔ اس کے بعد اس کا مقولہ نقل فرمایا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Yaqoolu ahlaktu malan lubadan
6. یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاؕ۝۶

6. He says, 'I have wasted heaps of wealth;
6. کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کر دیا (ف۷)

(ف۷) - سیّدِعالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی عداوت میں لوگوں کو رشوتیں دے دے کر تاکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو آزار پہنچائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Ayahsabu an lam yarahu ahadun
7. اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌؕ۝۷

7. Does man think that none has seen him?
7. کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا (ف۸)

(ف۸) - یعنی کیا اس کا یہ گمان ہے کہ اسے اللہ تعالٰی نے نہیں دیکھا اور اللہ تعالٰی اس سے نہیں سوال کرے گا کہ اس نے یہ مال کہاں سے حاصل کیا کس کام میں خرچ کیا ۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی اپنی نعمتوں کا ذکر فرماتا ہے تاکہ اس کو عبرت حاصل کرنے کا موقع ملے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Alam najAAal lahu AAaynayni
8. اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ۝۸

8. have We not made his two eyes;
8. کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں (ف۹)

(ف۹) - جن سے دیکھتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Walisanan washafatayni
9. وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِۙ۝۹

9. And a tongue and two lips'?
9. اور زبان (ف۱۰) اور دو ہونٹ (ف۱۱)

(ف۱۰) - جس سے بولتا ہے اور اپنے دل کی بات بیان میں لاتا ہے ۔

(ف۱۱) - جن سے منہ کو بند کرتا ہے اور بات کرنے اور کھانے اور پینے اورپھونکنے میں ان سے کام لیتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Wahadaynahu alnnajdayni
10. وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ۝۱۰

10. And pointed to him the way of two raised things.
10. اور اسے دوا بھری چیزوں کی راہ بتائی (ف۱۲)

(ف۱۲) - یعنی چھاتیوں کی کہ پیدا ہونے کے بعدان سے دودھ پیتا اور غذا حاصل کرتا رہا ، مراد یہ کہ اللہ تعالٰی کی نعمتیں ظاہر و وافر ہیں ان کا شکر لازم ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Fala iqtahama alAAaqabata
11. فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَؗۖ۝۱۱

11. Then he hurried not to the steep valley without deliberation;
11. پھر بے تامّل گھاٹی میں نہ کودا (ف۱۳)

(ف۱۳) - یعنی اعمالِ صالحہ بجالا کر ان جلیل نعمتوں کا شکر ادا نہ کیا ، اس کو گھاٹی میں کودنے سے تعبیر فرمایا اس مناسبت سے کہ اس راہ میں چلنانفس پر شاق ہے ۔ (ابوالسعود)

--------------------------------------------------------------------------------
12. Wama adraka ma alAAaqabatu
12. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ۝۱۲

12. And what did you know what that valley is?
12. اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے (ف۱۴)

(ف۱۴) - اور اس میں کودنا کیا ۔ یعنی اس سے اس کے ظاہری معنٰی مراد نہیں بلکہ اس کی تفسیر وہ ہے جو اگلی آیتوں میں ارشاد ہوتی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Fakku raqabatin
13. فَكُّ رَقَبَةٍۙ۝۱۳

13. It is the freeing of the neck of a bondman.
13. کسی بندے کی گردن چھڑانا (ف۱۵)

(ف۱۵) - غلامی سے خواہ اس طرح ہو کہ کسی غلام کو آزاد کردے یا اس طرح کہ مکاتب کو اتنا مال دے جس سے وہ آزادی حاصل کرسکے یا کسی غلام کو آزاد کرانے میں مدد کرے یا کسی اسیریا مدیون کے رہا کرانے میں اعانت کرے ، اور یہ معنٰی بھی ہوسکتے ہیں کہ اعمالِ صالحہ اختیار کرکے اپنی گردن عذابِ آخرت سے چھڑائے ۔ (روح البیان)

--------------------------------------------------------------------------------
14. Aw itAAamun fee yawmin thee masghabatin
14. اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ۝۱۴

14. Or providing food in a day of hunger.
14. یا بھوک کے دن کھانا دینا (ف۱۶)

(ف۱۶) - یعنی قحط و گرانی کے وقت کہ اس وقت مال نکالنا نفس پر بہت شاق اور اجرِ عظیم کاموجِب ہوتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Yateeman tha maqrabatin
15. یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ۝۱۵

15. To an orphan near' of kin;
15. رشتہ دار یتیم کو

--------------------------------------------------------------------------------
16. Aw miskeenan tha matrabatin
16. اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ۝۱۶

16. Or to a poor man lying in the dust.
16. یا خاک نشین مسکین کو (ف۱۷)

(ف۱۷) - جو نہایت تنگ دست اور درماندہ ، نہ اس کے پاس اوڑھنے کو ہو ، نہ بچھانے کو ۔ حدیث شریف میں ہے یتیموں اور مسکینوں کی مدد کرنے والا جہاد میں سعی کرنے والے اور بے تکان شب بیداری کرنے والے اور مدام روزہ رکھنے والے کی مثل ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Thumma kana mina allatheena amanoo watawasaw bialssabri watawasaw bialmarhamati
17. ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ۝۱۷

17. Again, he should he of those who believed and counseled among themselves to be steadfast and counseled among themselves to be merciful.
17. پھر ہو ان سے جو ایمان لائے (ف۱۸) اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں (ف۱۹) اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں (ف۲۰)

(ف۱۸) - یعنی یہ تمام عمل جب مقبول ہیں کہ عمل کرنے والا ایماندار ہو اور جب ہی اس کو کہا جائے گا کہ گھاٹی میں کودا اور اگر ایمان دار نہیں تو کچھ نہیں سب عمل بےکار ۔

(ف۱۹) - معصیّتوں سے باز رہنے اور طاعتوں کے بجالانے اور ان مشقّتوں کے برداشت کرنے پر جن میں مومن مبتلا ہو ۔

(ف۲۰) - کہ مومنین ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و محبّت کا برتاؤ کریں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Olaika ashabu almaymanati
18. اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ۝۱۸

18. These are the people of the right .
18. یہ دہنی طرف والے ہیں (ف۲۱)

(ف۲۱) - جنہیں ان کے نامۂِ اعمال داہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے اور عرش کے داہنے جانب سے جنّت میں داخل ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Waallatheena kafaroo biayatina hum ashabu almashamati
19. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِؕ۝۱۹

19. But those who disbelieved Our signs, they are the people of , the left.
19. اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے (ف۲۲)

(ف۲۲) - کہ انہیں ان کے نامۂِ اعمال بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے اور عرش کے بائیں جانب سے جہنّم میں داخل کئے جائیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. AAalayhim narun musadatun
20. عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠۝۲۰

20. Over them is a fire, that after casting them therein it has been closed from above.
20. ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کر دی گئی (ف۲۳)

(ف۲۳) - کہ نہ اس میں باہر سے ہوا آسکے ، نہ اندر سے دھواں باہر جاسکے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 61893 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/2
Log In

Search

Site friends