جمعرات
2024-04-25
4:04 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:34 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ الفجر مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، انتیس ۲۹ یا تیس۳۰ آیتیں ، ایک سو انتالیس۱۳۹ کلمے ، پانچ سو ستانوے۵۹۷ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Waalfajri
1. وَ الْفَجْرِۙ۝۱

1. By the Dawn;
1. اس صبح کی قسم (ف۲)

(ف۲) - مراد اس سے یا یکم محرم کی صبح ہے جس سے سال شروع ہوتا ہے ، یا یکم ذی الحجّہ کی جس سے دس راتیں ملی ہوئی ہیں ، یا عیدالاضحٰی کی صبح ۔ اور بعض مفسّرین نے فرمایا کہ مراد اس سے ہر دن کی صبح ہے کیونکہ وہ رات کے گذرنے اور روشنی کے ظاہر ہونے اور تمام جانداروں کے طلبِ رزق کے لئے منتشر ہونے کا وقت ہے اور یہ مُردوں کے قبروں سے اٹھنے کے وقت کے ساتھ مشابہت و مناسبت رکھتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Walayalin AAashrin
2. وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ۝۲

2. And by the ten nights;
2. اور دس (۱۰) راتوں کی (ف۳)

(ف۳) - حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہماسے مروی ہے کہ مراد ان سے ذی الحجّہ کی پہلی دس راتیں ہیں کیونکہ یہ زمانہ اعمالِ حج میں مشغول ہونے کا زمانہ ہے اور حدیث شریف میں اس عشرہ کی بہت فضیلتیں وارد ہوئی ہیں ۔ اور یہ بھی مروی ہے کہ رمضان کے عشرۂِ اخیرہ کی راتیں مراد ہیں یا محرّم کے پہلے عشرہ کی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. WaalshshafAAi waalwatri
3. وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ۝۳

3. And by the even and the odds
3. اور جُفت اور طاق کی (ف۴)

(ف۴) - ہر چیز کے یا ان راتوں کے یا نمازوں کے ، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جفت سے مراد خَلق اور طاق سے مراد اللہ تعالٰی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Waallayli itha yasri
4. وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ۝۴

4. And by the night when it departs,
4. اور رات کی جب چل دے (ف۵)

(ف۵) - یعنی گذرے ۔ یہ پانچویں قَسم ہے عام رات کی ، اس سے پہلے دس خاص راتوں کی قَسم ذکر فرمائی گئی ۔ بعض مفسّرین فرماتے ہیں کہ اس سے خاص شبِ مزدلفہ مراد ہے جس میں بندگانِ خدا طاعتِ الٰہی کے لئے جمع ہوتے ہیں ، ایک قول یہ ہے کہ اس سے شبِ قدر مراد ہے جس میں رحمت کا نزول ہوتا ہے اور جو کثرتِ ثواب کے لئے مخصوص ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Hal fee thalika qasamun lithee hijrin
5. هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ۝۵

5. Is there not in it an oath for man of understanding?
5. کیوں اس میں عقلمند کے لئے قسم ہوئی (ف۶)

(ف۶) - یعنی یہ امور اربابِ عقل کے نزدیک ایسی عظمت رکھتے ہیں کہ خبروں کوان کے ساتھ موکّد کرنا شایاں ہے کیونکہ یہ ایسے عجائب و دلائل پر مشتمل ہیں جو اللہ تعالٰی کی توحید اور اس کی ربوبیّت پر دلالت کرتے ہیں اور جوابِ قَسم یہ ہے کہ کافر ضرور عذاب کئے جائیں گے ، اس جواب پر اگلی آیتیں دلالت کرتی ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Alam tara kayfa faAAala rabbuka biAAadin
6. اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ۝۶

6. Have you not seen, what did your Lord with Aad?
6. کیا تم نے نہ دیکھا (ف۷) تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا

(ف۷) - اے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Irama thati alAAimadi
7. اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ۝۷

7. The people of Iram excessively tall,
7. وہ ارم حد سے زیادہ طول والے (ف۸)

(ف۸) - جن کے قد بہت دراز تھے انہیں عادِ ارم اور عادِ اولٰی کہتے ہیں ، مقصود اس سے اہلِ مکّہ کو خوف دلانا ہے کہ عادِ اولٰی جن کی عمریں بہت زیادہ اور قد بہت طویل اور نہایت قوی و توانا تھے انہیں اللہ تعالٰی نے ہلاک کردیا تو یہ کافر اپنے آ پ کو کیا سمجھتے ہیں اور عذابِ الٰہی سے کیوں بے خوف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Allatee lam yukhlaq mithluha fee albiladi
8. الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ۝۸

8. The like of whom have not been created in cities.
8. کہ ان جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا (ف۹)

(ف۹) - زور و قوّت اور طولِ قامت میں ۔ عاد کے بیٹوں میں سے شدّاد بھی ہے جس نے دنیا پر بادشاہت کی اور تمام بادشاہ اس کے مطیع ہوگئے اور اس نے جنّت کا ذکر سن کر براہِ سرکشی دنیا میں جنّت بنانی چاہی اور اس ارادہ سے ایک شہرِ عظیم بنایا ، جس کے محل سونے ، چاندی کی اینٹوں سے تعمیر کئے گئے اور زبر جداور یاقوت کے ستون اس کی عمارتوں میں نصب ہوئے اور ایسے ہی فرش مکانوں اور رستوں میں بنائے گئے ، سنگریزوں کی جگہ آبدار موتی بچھائے گئے ، ہر محل کے گرد جواہرات پر نہریں جاری کی گئیں ، قِسم قِسم کے درخت حسنِ تزئین کے ساتھ لگائے گئے ، جب یہ شہر مکمل ہوا تو شدّاد بادشاہ اپنے اعیانِ سلطنت کے ساتھ اس کی طرف روانہ ہوا ، جب ایک منزل فاصلہ باقی رہا تو آسمان سے ایک ہولناک آواز آئی ، جس سے اللہ تعالٰی نے ان سب کو ہلاک کردیا ، حضرت امیرِ معاویہ کے عہد میں حضرت عبداللہ بن قلابہ صحرائے عدن میں اپنے گمے ہوئے اونٹ کو تلاش کرتے ہوئے اس شہر میں پہنچے اور اس کی تمام زیب و زینت دیکھی اور کوئی رہنے بسنے والا نہ پایا ، تھوڑے سے جواہرات وہاں سے لے کر چلے آئے ، یہ خبر امیرِ معاویہ کو معلوم ہوئی ، انہوں نے انہیں بلا کر حال دریافت کیا ، انہوں نے تمام قصّہ سنایا تو امیرِ معاویہ نے کعب احبار کو بلاکر دریافت کیا کہ کیا دنیا میں کوئی ایسا شہر ہے ، انہوں نے فرمایا ہاں جس کا ذکر قرآنِ پاک میں بھی آیا ہے ، یہ شہر شدّاد بن عاد نے بنایا تھا ، وہ سب عذابِ الٰہی سے ہلاک ہوگئے ان میں سے کوئی باقی نہ رہا اور آپ کے زمانہ میں ایک مسلمان سرخ رنگ ، کبود چشم ، قصیر القامت جس کی ابرو ، پر ایک تل ہوگا ، اپنے اونٹ کی تلاش میں داخل ہوگا ، پھر عبداللہ بن قلابہ کو دیکھ کر فرمایا بخدا وہ شخص یہی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Wathamooda allatheena jaboo alssakhra bialwadi
9. وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ۝۹

9. And with Thamud who hewed out rocks in the valley.
9. اور ثمود جنہوں نے وادی میں (ف۱۰) پتھر کی چٹانیں کاٹیں (ف۱۱)

(ف۱۰) - یعنی وادی القرٰی میں ۔

(ف۱۱) - اور مکان بنائے ، انہیں اللہ تعالٰی نے کس طرح ہلاک کیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. WafirAAawna thee alawtadi
10. وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ۪ۙ۝۱۰

10. And with Firawn (Pharoah) who pilloried.
10. اور فرعون کہ چومیخا کرتا (ف۱۲)

(ف۱۲) - اس کو جس پر غضبناک ہوتا تھا ۔ اب عاد و ثمود و فرعون ان سب کی نسبت ارشاد ہوتا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Allatheena taghaw fee albiladi
11. الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ۝۱۱

11. Those who transgressed in the cities.
11. جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی (ف۱۳)

(ف۱۳) - اور معصیّت و گمراہی میں انتہا کو پہنچے اور عبدیّت کی حد سے گذر گئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Faaktharoo feeha alfasada
12. فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ۪ۙ۝۱۲

12. And spread mischief therein
12. پھر ان میں بہت فساد پھیلایا (ف۱۴)

(ف۱۴) - کفراور قتل اور ظلم کرکے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Fasabba AAalayhim rabbuka sawta AAathabin
13. فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ۝۱۳

13. Therefore your Lord let down upon them the whip of torment with force.
13. تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوّت مارا

--------------------------------------------------------------------------------
14. Inna rabbaka labialmirsadi
14. اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ۝۱۴

14. Undoubtedly, nothing is absent from the sight of Your Lord.
14. بے شک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں

--------------------------------------------------------------------------------
15. Faamma alinsanu itha ma ibtalahu rabbuhu faakramahu wanaAAAAamahu fayaqoolu rabbee akramani
15. فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ۝۱۵

15. But man, when his Lord tries him and honours him and bestows favour on him, he says, 'my Lord has honoured me'.
15. لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی

--------------------------------------------------------------------------------
16. Waamma itha ma ibtalahu faqadara AAalayhi rizqahu fayaqoolu rabbee ahanani
16. وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ۝۱۶

16. But when He tries him and straitens his livelihood, he says, 'my Lord has disgraced me.
16. اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا

--------------------------------------------------------------------------------
17. Kalla bal la tukrimoona alyateema
17. كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ۝۱۷

17. Not so, but you do not honour the orphan.
17. یوں نہیں (ف۱۵) بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے (ف۱۶)

(ف۱۵) - یعنی عزّت و ذلّت دولت و فقر پر نہیں ، یہ اس کی حکمت ہے کبھی دشمن کو دولت دیتا ہے ، کبھی بندۂِ مخلص کو فقر میں مبتلا کرتا ہے ، عزّت و ذلّت طاعت و معصیّت پر ہے ، کفّار اس حقیقت کو نہیں سمجھتے ۔

(ف۱۶) - اور باوجود دولت مند ہونے کے ان کے ساتھ اچھے سلوک نہیں کرتے اور انہیں ان کے حقوق نہیں دیتے جن کے وہ وارث ہیں ۔ مقاتل نے کہا کہ اُمیّہ بن خلف کے پاس قدامہ بن مظعون یتیم تھے ، وہ انہیں انکا حق نہیں دیتا تھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Wala tahaddoona AAala taAAami almiskeeni
18. وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ۝۱۸

18. And you urge not one another to feed the poor,
18. اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے

--------------------------------------------------------------------------------
19. Watakuloona altturatha aklan lamman
19. وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ۝۱۹

19. And devour the heritage of others greedily,
19. اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو (ف۱۷)

(ف۱۷) - اور حلال و حرام کا امتیاز نہیں کرتے اور عورتوں اور بچّوں کو ورثہ نہیں دیتے ، ان کے حصّے خود کھا جاتے ہو ، جاہلیّت میں یہی دستور تھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Watuhibboona almala hubban jamman
20. وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ۝۲۰

20. And you love wealth exceedingly.
20. اور مال کی نہایت محبّت رکھتے ہو (ف۱۸)

(ف۱۸) - اس کو خرچ کرنا ہی نہیں چاہتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. Kalla itha dukkati alardu dakkan dakkan
21. كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ۝۲۱

21. Yes, when the earth is completely broken into pieces.
21. ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کر دی جائے (ف۱۹)

(ف۱۹) - اور اس پر پہاڑ اور عمارت کسی چیز کا نام و نشان نہ رہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
22. Wajaa rabbuka waalmalaku saffan saffan
22. وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ۝۲۲

22. And the Command of your Lord comes and also the angels in rows after rows,
22. اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار

--------------------------------------------------------------------------------
23. Wajeea yawmaithin bijahannama yawmaithin yatathakkaru alinsanu waanna lahu alththikra
23. وَ جِایْٓءَ یَوْمَىِٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۙ۬ یَوْمَىِٕذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰی لَهُ الذِّكْرٰیؕ۝۲۳

23. And Hell is brought that day, on that day man will think, but now where is the time for thinking?
23. اور اس دن جہنّم لائی جائے (ف۲۰) اس دن آدمی سوچے گا (ف۲۱) اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں (ف۲۲)

(ف۲۰) - جہنّم کی ستّر ہزار باگیں ہوں گی ، ہر باگ پر ستّر ہزار فرشتے جمع ہو کر اس کو کھینچیں گے اور وہ جوش و غضب میں ہوگی ، یہاں تک کہ فرشتے اس کو عرش کے بائیں جانب لائیں گے ، اس روز سب نفسی نفسی کہتے ہوں گے ، سوائے حضورِ پُرنور حبیبِ خدا سیّدِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ، کہ حضور یارب امّتی امّتی فرماتے ہوں گے ، جہنّم حضور سے عرض کرے گی کہ اے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آپ کا میرا کیا واسطہ اللہ تعالٰی نے آپ کو مجھ پر حرام کیا ہے ۔ (جمل)

(ف۲۱) - اور اپنی تقصیر کو سمجھے گا ۔

(ف۲۲) - اس وقت کا سوچنا ، سمجھنا کچھ بھی مفید نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
24. Yaqoolu ya laytanee qaddamtu lihayatee
24. یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ۝۲۴

24. He will say, O would that I had sent forward some good works in my life.
24. کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی

--------------------------------------------------------------------------------
25. Fayawmaithin la yuAAaththibu AAathabahu ahadun
25. فَیَوْمَىِٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ۝۲۵

25. So on that day none torments any like His torment.
25. تو اس دن اس کا سا عذاب (ف۲۳) کوئی نہیں کرتا

(ف۲۳) - یعنی اللہ کا سا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
26. Wala yoothiqu wathaqahu ahadun
26. وَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ۝۲۶

26. And nor anyone binds like His binding.
26. اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا

--------------------------------------------------------------------------------
27. Ya ayyatuha alnnafsu almutmainnatu
27. یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُۗۖ۝۲۷

27. O you peaceful soul.'
27. اے اطمینان والی جان (ف۲۴)

(ف۲۴) - جو ایمان وایقان پر ثابت رہی اور اللہ تعالٰی کے حکم کے حضور سرِطاعت خم کرتی رہی ، یہ مومن سے وقتِ موت کہا جائے گا جب دنیا سے اس کے سفر کرنے کا وقت آئے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
28. IrjiAAee ila rabbiki radiyatan mardiyyatan
28. ارْجِعِیْۤ اِلٰی رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ۝۲۸

28. Return to your Lord well pleased with Him, and He well pleased with you.
28. اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی

--------------------------------------------------------------------------------
29. Faodkhulee fee AAibadee
29. فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ۝۲۹

29. So, enter you among My chosen bondmen.
29. پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو

--------------------------------------------------------------------------------
30. Waodkhulee jannatee
30. وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠۝۳۰

30. And come to My Garden.
30. اور میری جنّت میں آ

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 88096 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/2
Log In

Search

Site friends