بدھ
2024-04-24
2:31 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:17 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ قیامہ مکّیہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، چالیس ۴۰ آیتیں ، ایک سو ننانوے ۱۹۹کلمے ، چھ سو بانوے ۲۹۶حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. La oqsimu biyawmi alqiyamati
1. لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ۝۱

1. I call to swear by the Day of Resurrection.
1. روز قیامت کی قسم یاد فرماتا ہوں

--------------------------------------------------------------------------------
2. Wala oqsimu bialnnafsi allawwamati
2. وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِؕ۝۲

2. And I do swear by the self-blaming soul.
2. اور اس جان کی قسم جو اپنے اوپر بہت ملامت کرے (ف۲)

(ف۲) - باوجود متّقی وکثیر الطاعۃ ہونے کے کہ تم مرنے کے بعد ضرور اٹھائے جاؤ گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Ayahsabu alinsanu allan najmaAAa AAithamahu
3. اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ۝۳

3. Does man think that We shall not assemble his bones?
3. کیا آدمی (ف۳) یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے

(ف۳) - یہاں آدمی سے مراد کافر منکِرِ بعث ہے ۔ شانِ نزول : یہ آیت عدی بن ربیعہ کے حق میں نازل ہوئی جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے کہا تھا کہ اگر میں قیامت کا دن دیکھ بھی لوں جب بھی نہ مانوں اور آپ پر ایمان نہ لاؤں کیا اللہ تعالٰی بکھری ہوئی ہڈیاں جمع کردے گا ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی جس کے معنٰی یہ ہیں کہ کیا اس کافر کا یہ گمان ہے کہ ہڈیاں بکھرنے اور گلنے اور ریزہ ریزہ ہو کر مٹی میں ملنے اور ہواؤں کے ساتھ اڑ کر دور دراز مقامات میں منتشر ہوجانے سے ایسی ہوجاتی ہیں کہ ان کا جمع کرنا کافر ہماری قدرت سے باہر سمجھتا ہے؟ یہ خیالِ فاسد اس کے دل میں کیوں آیا اوراس نے کیوں نہیں جانا کہ جو پہلی بار پیدا کرنے پر قادر ہے وہ مرنے کے بعد دوبارہ پیدا کرنے پر ضرور قادر ہے ؟۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Bala qadireena AAala an nusawwiya bananahu
4. بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤی اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ۝۴

4. Why not, We are powerful to restore his very fingertips.
4. کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنا دیں (ف۴)

(ف۴) - یعنی اس کی انگلیاں جیسی تھیں بغیرفرق کے ویسی ہی کردیں اور ان کی ہڈیاں ان کے موقع پر پہنچا دیں ، جب چھوٹی چھوٹی ہڈیاں اس طرح ترتیب دے دی جائیں تو بڑی کا کیا کہنا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Bal yureedu alinsanu liyafjura amamahu
5. بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ۝۵

5. But man desires to do wrong infront of him.
5. بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے (ف۵)

(ف۵) - انسان کا انکارِ بعث اشتباہ اور عدمِ دلیل کے باعث نہیں ہے بلکہ حال یہ ہے کہ وہ بحالِ سوال بھی اپنے فجور پر قائم رہنا چاہتا ہے کہ بطریقِ استہزاء پوچھتا ہے ، قیامت کا دن کب ہوگا (جمل) حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے اس آیت کے معنٰی میں فرمایا کہ آدمی بعث و حساب کو جھٹلاتا ہے جو اس کے سامنے ہے ۔ سعید بن جبیر نے کہا کہ آدمی گناہ کو مقدّم کرتا ہے اور توبہ کو مؤخر ، یہی کہتا رہتا ہے اب توبہ کروں گا ، اب عمل کروں گا ، یہاں تک کہ موت آجاتی ہے اور وہ اپنی بدیوں میں مبتلا ہوتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Yasalu ayyana yawmu alqiyamati
6. یَسْـَٔلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ۝۶

6. He asks, when will be the Day of Resurrection?
6. پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہو گا

--------------------------------------------------------------------------------
7. Faitha bariqa albasaru
7. فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ۝۷

7. But when the eyes is dazzled.
7. پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی (ف۶)

(ف۶) - اور حیرت دامن گیر ہوگی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Wakhasafa alqamaru
8. وَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ۝۸

8. And the moon is eclipsed.
8. اور چاند گہے گا (ف۷)

(ف۷) - تاریک ہوجائے گا اور روشنی زایل ہوجائے گی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. WajumiAAa alshshamsu waalqamaru
9. وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ۝۹

9. And the sun and the moon will be joined together.
9. اور سورج اور چاند ملا دیئے جائیں گے (ف۸)

(ف۸) - یہ ملا دینا یا طلوع میں ہوگا دونوں مغرب سے طلوع کریں گے یا بے نور ہونے میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Yaqoolu alinsanu yawmaithin ayna almafarru
10. یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ۝۱۰

10. On that day the man will say, where is place to run away to?
10. اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں (ف۹)

(ف۹) - جو اس حال و دہشت سے رہائی ملے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Kalla la wazara
11. كَلَّا لَا وَزَرَؕ۝۱۱

11. Never, there is no refuge.
11. ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں

--------------------------------------------------------------------------------
12. Ila rabbika yawmaithin almustaqarru
12. اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ِ۟الْمُسْتَقَرُّؕ۝۱۲

12. On that day, one is to take towards your Lord alone.
12. اس دن تیرے رب ہی کی طرف جا کر ٹھہرنا ہے (ف۱۰)

(ف۱۰) - تمام خَلق اس کے حضور حاضر ہوگی ، حساب کیا جائے گا ، جزا دی جائے گی ، جسے چاہے گا اپنی رحمت سے جنّت میں داخل کرے گا ، جسے چاہے گا اپنے عدل سے جہنّم میں ڈالے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Yunabbao alinsanu yawmaithin bima qaddama waakhkhara
13. یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ۝۱۳

13. That day man shall be informed as to what he has sent forward and what he left behind.
13. اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جَتا دیا جائے گا (ف۱۱)

(ف۱۱) - جو اس نے کیا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Bali alinsanu AAala nafsihi baseeratun
14. بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ۝۱۴

14. But rather man has complete sight over his own condition.
14. بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
15. Walaw alqa maAAatheerahu
15. وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ۝۱۵

15. And if he brings all excuses he has, even then he will not be heard.
15. اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لا ڈالے جب بھی نہ سنا جائے گا

--------------------------------------------------------------------------------
16. La tuharrik bihi lisanaka litaAAjala bihi
16. لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ۝۱۶

16. Move not your tongue with Quran that you may hasten to learn it.
16. تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو (ف۱۲)

(ف۱۲) - شانِ نزول : سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جبریلِ امین کے وحی پہنچا کر فارغ ہونے سے قبل یاد فرمانے کی سعی فرماتے تھے اور جلد جلد پڑھتے اور زبانِ اقدس کو حرکت دیتے اللہ تعالٰی نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی مشقّت گوارا نہ فرمائی اور قرآنِ کریم کا سینہ پاک میں محفوظ کرنا اور زبانِ اقدس پر جاری فرمانا اپنے ذمّۂِ کرم پر لیا اور یہ آیتِ کریمہ نازل فرما کر حضور کومطمئن فرمادیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Inna AAalayna jamAAahu waquranahu
17. اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗۚۖ۝۱۷

17. Undoubtedly, it is upon Us to preserve it and to recite.
17. بے شک اس کا محفوظ کرنا (ف۱۳) اور پڑھنا (ف۱۴) ہمارے ذمّہ ہے

(ف۱۳) - آپ کے سینۂِ پاک میں ۔

(ف۱۴) - آپ کا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Faitha qaranahu faittabiAA quranahu
18. فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ۝۱۸

18. So, when We have already recited it follow then its recital.
18. تو جب ہم اسے پڑھ چکیں (ف۱۵) اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو (ف۱۶)

(ف۱۵) - یعنی آپ کے پاس وحی آچکے ۔

(ف۱۶) - اس آیت کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم وحی کو باطمینان سنتے اور جب وحی تمام ہوجاتی تب پڑھتے تھے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Thumma inna AAalayna bayanahu
19. ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗؕ۝۱۹

19. Then it is upon Us, to make clear its minute details.
19. پھر بے شک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمّہ ہے

--------------------------------------------------------------------------------
20. Kalla bal tuhibboona alAAajilata
20. كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ۝۲۰

20. Nothing, rather you O infidels! love near life.
20. کوئی نہیں بلکہ اے کافرو تم پاؤں تلے کی دوست رکھتے ہو (ف۱۷)

(ف۱۷) - یعنی تمہیں دنیا کی چاہت ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. Watatharoona alakhirata
21. وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ۝۲۱

21. And you have already neglected the Hereafter.
21. اور آخرت کو چھوڑے بیٹھے ہو

--------------------------------------------------------------------------------
22. Wujoohun yawmaithin nadiratun
22. وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ۝۲۲

22. Some faces on that day will be fresh.
22. کچھ منھ اس دن (ف۱۸) تر و تازہ ہوں گے (ف۱۹)

(ف۱۸) - یعنی روزِ قیامت ۔

(ف۱۹) - اللہ تعالٰی کے نعمت و کرم پر مسرور چہروں سے انوارِ تاباں یہ مومنین کا حال ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
23. Ila rabbiha nathiratun
23. اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ۝۲۳

23. Looking towards their Lord.
23. اپنے رب کو دیکھتے (ف۲۰)

(ف۲۰) - انہیں دیدارِ الٰہی کی نعمت سے سرفراز فرمایا جائے گا ۔ مسئلہ : اس آیت سے ثابت ہوا کہ آخرت میں مومنین کو دیدارِ الٰہی میسّر آئے گا ، یہی اہلِ سنت کا عقیدہ و قرآن و حدیث و اجماع کے دلائلِ کثیرہ اس پر قائم ہیں اور یہ دیدار بے کیف اور بے جہت ہوگا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
24. Wawujoohun yawmaithin basiratun
24. وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍۭ بَاسِرَةٌۙ۝۲۴

24. And some faces that day will be sad and dismal.
24. اور کچھ منھ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے (ف۲۱)

(ف۲۱) - سیاہ تاریک غمزدہ مایوس ۔ یہ کفّار کا حال ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
25. Tathunnu an yufAAala biha faqiratun
25. تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ۝۲۵

25. Thinking that back-breaking calamity will befall them.
25. سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے (ف۲۲)

(ف۲۲) - یعنی وہ شدّتِ عذاب اور ہولناک مصائب میں گرفتار کئے جائیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
26. Kalla itha balaghati alttaraqiya
26. كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ۝۲۶

26. Yes, when it will reach to the throat.
26. ہاں ہاں جب جان گلے کو پہنچ جائے گی (ف۲۳)

(ف۲۳) - وقتِ موت ۔

--------------------------------------------------------------------------------
27. Waqeela man raqin
27. وَ قِیْلَ مَنْ ٚ رَاقٍۙ۝۲۷

27. And it will be said, Is there any one who may exorcise?
27. اور کہیں گے (ف۲۴) کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے (ف۲۵)

(ف۲۴) - جو اس کے قریب ہوں گے ۔

(ف۲۵) - تاکہ اس کو شفا حاصل ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
28. Wathanna annahu alfiraqu
28. وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ۝۲۸

28. And he (the dying man) will think that it is the hour of parting.
28. اور وہ (ف۲۶) سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کی گھڑی ہے (ف۲۷)

(ف۲۶) - یعنی مرنے والا ۔

(ف۲۷) - کہ اہلِ مکّہ اور دنیا سب سے جدا ئی ہوتی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
29. Wailtaffati alssaqu bialssaqi
29. وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ۝۲۹

29. And shank will intertwined with shank.
29. اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی (ف۲۸)

(ف۲۸) - یعنی موت کی کرب و سختی سے پاؤں باہم لپٹ جائیں گے ، یا یہ معنٰی ہیں کہ دونوں پاؤں کفن میں لپیٹے جائیں گے ، یایہ معنٰی ہیں کہ شدّت پر شدّت ہوگی ایک دنیا کی جدائی کی سختی اس کے ساتھ موت کی کرب یا ایک موت کی سختی اور اس کے ساتھ آخرت کی سختیاں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
30. Ila rabbika yawmaithin almasaqu
30. اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ِ۟الْمَسَاقُؕ۠۝۳۰

30. The drive that day is towards your Lord.
30. اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے (ف۲۹)

(ف۲۹) - یعنی بندوں کا رجوع اسی کی طرف ہے ، وہی ان میں فیصلہ فرمائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 4001926 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0
Log In

Search

Site friends