جمعہ
2024-04-26
3:26 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:51 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ قمر مکّیہ ہے سوائے آیت سَیُھْزَمُ الْجَمْعُ کے ، اس میں تین۳ رکوع ، پچپن۵۵ آیتیں اور تین سو بیالیس ۳۴۲کلمے اور ایک ہزار چار سو تئیس ۱۴۲۳ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Iqtarabati alssaAAatu wainshaqqa alqamaru
1. اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ۝۱

1. The Hour came near and the moon was split.
1. پاس آئی قیامت اور (ف۲) شق ہو گیا چاند (ف۳)

(ف۲) - اس کے نزدیک ہونے کی نشانی ظاہر ہوئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے معجزہ سے ۔

(ف۳) - دوپارہ ہو کر شق القمر جس کا اس آیت میں بیان ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے معجزاتِ باہرہ میں سے ہے ، اہلِ مکّہ نے حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ایک معجزہ کی درخواست کی تھی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے چاند شق کرکے دکھایا ، چاند کے دو حصّے ہو گئے اور ایک حصّہ دوسرے سے جدا ہو گیا اور فرمایا کہ گواہ رہو ، قریش نے کہا محمّد ( مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)جادو سے ہماری نظر بند کردی ہے ، اس پر انہیں کی جماعت کے لوگوں نے کہا کہ اگر یہ نظر بندی ہے تو باہر کہیں بھی کسی کو چاند کے دو حصّے نظر نہ آئے ہوں گے ، اب جو قافلے آنے والے ہیں ان کی جستجو رکھو اور مسافروں سے دریافت کرو ، اگر دوسرے مقامات سے بھی چاند شق ہونا دیکھا گیا ہے تو بے شک معجزہ ہے چنانچہ سفر سے آنے والوں سے دریافت کیا ، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے دیکھا کہ اس روز چاند کے دوحصّے ہوگئے تھے ، مشرکین کو انکار کی گنجائش نہ رہی اور وہ جاہلانہ طور پر جادو ہی جادو کہتے رہے ، صحاح کی احادیثِ کثیرہ میں اس معجزۂِ عظیمہ کا بیان ہے اور خبر اس درجۂِ شہرت کو پہنچ گئی ہے کہ اس کا انکار کرنا عقل و انصاف سے دشمنی اور بے دینی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Wain yaraw ayatan yuAAridoo wayaqooloo sihrun mustamirrun
2. وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ۝۲

2. And if they see any sign, they turn their faces and say this is magic perpetual.
2. اور اگر دیکھیں (ف۴) کوئی نشانی تو منھ پھیرتے (ف۵) اور کہتے ہیں یہ تو جادو ہے چلا آتا

(ف۴) - اہلِ مکّہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صدق و نبوّت پر دلالت کرنے والی ۔

(ف۵) - اس کی تصدیق اور نبی علیہ الصلٰوۃ والسلام پر ایمان لانے سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Wakaththaboo waittabaAAoo ahwaahum wakullu amrin mustaqirrun
3. وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ۝۳

3. And they belied and followed their desires, and every affair has already been resolved.
3. اور انہوں نے جھٹلایا (ف۶) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے (ف۷) اور ہر کام قرار پا چکا ہے (ف۸)

(ف۶) - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو اوران معجزات کو جو اپنی آنکھوں سے دیکھے ۔

(ف۷) - ان اباطیل کے جو شیطان نے ان کے دل نشین کیں تھیں کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے معجزات کی تصدیق کی تو ان کی سرداری تمام عالَم میں مسلّم ہوجائے گی اور قریش کی کچھ بھی عزّت و قدر باقی نہ رہے گی ۔

(ف۸) - وہ اپنے وقت پر ہونے ہی والا ہے کوئی اس کو روکنے والا نہیں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا دِین غالب ہو کر رہے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Walaqad jaahum mina alanbai ma feehi muzdajarun
4. وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ۝۴

4. And undoubtedly, there has come to them those tidings wherein there was enough to check.
4. اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آئیں (ف۹) جن میں کافی روک تھی (ف۱۰)

(ف۹) - پچھلی امّتوں کی جو اپنے رسولوں کی تکذیب کرنے کے سبب ہلاک کئے گئے ۔

(ف۱۰) - کفر و تکذیب سے اور انتہا درجہ کی نصیحت ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Hikmatun balighatun fama tughnee alnnuthuru
5. حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُۙ۝۵

5. Perfect wisdom, but warners profit them not.
5. انتہا کو پہنچی ہوئی حکمت پھر کیا کام دیں ڈر سنانے والے


--------------------------------------------------------------------------------
6. Fatawalla AAanhum yawma yadAAu alddaAAi ila shayin nukurin
6. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰی شَیْءٍ نُّكُرٍۙ۝۶

6. So, turn you away from them. The day when the caller will call towards a harsh unrecognized thing.
6. تو تم ان سے منھ پھیر لو (ف۱۱) جس دن بلانے والا (ف۱۲) ایک سخت بے پہچانی بات کی طرف بلائے گا (ف۱۳)

(ف۱۱) - کیونکہ وہ نصیحت و انداز سے پندپزیر ہونے والے نہیں ۔ (وَکَانَ ھٰذَا قَبْلَ الْاَمْرِ بِالْقِتَالِ ثُمَّ نُسِخَ)

(ف۱۲) - یعنی حضرت اسرافیل علیہ السلام صخرۂِ بیتُ المقدِس پر کھڑے ہو کر ۔

(ف۱۳) - جس کی مثل سختی کبھی نہ دیکھی ہوگی اور وہ ہولِ قیامت و حساب ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. KhushshaAAan absaruhum yakhrujoona mina alajdathi kaannahum jaradun muntashirun
7. خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ۝۷

7. Casting down their eyes, they will come out of the Graves as they are locusts scattered.
7. نیچی آنکھیں کئے ہوئے قبروں سے نکلیں گے گویا وہ ٹیڑی ہیں پھیلی ہوئی (ف۱۴)

(ف۱۴) - ہر طرف خوف سے حیران ، نہیں جانتے کہاں جائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. MuhtiAAeena ila alddaAAi yaqoolu alkafiroona hatha yawmun AAasirun
8. مُّهْطِعِیْنَ اِلَی الدَّاعِ ؕ یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ۝۸

8. Hastening towards the Caller. The infidels will say, 'this day is hard'.
8. بلانے والے کی طرف لپکتے ہوئے (ف۱۵) کافر کہیں گے یہ دن سخت ہے

(ف۱۵) - یعنی حضرت اسرافیل علیہ السلام کی آواز کی طرف ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Kaththabat qablahum qawmu noohin fakaththaboo AAabdana waqaloo majnoonun waizdujira
9. كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ۝۹

9. The people of Nuh belied before them, they declared Our bondman to be liar and said, 'he is a madman and scolded him'.
9. ان سے (ف۱۶) پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا تو ہمارے بندے (ف۱۷) کو جھوٹا بتایا اور بولے وہ مجنون ہے اور اسے جھڑکا (ف۱۸)

(ف۱۶) - یعنی قریش سے ۔

(ف۱۷) - نوح علیہ السلام ۔

(ف۱۸) - اور دھمکایا کہ اگر تم اپنے پندو نصیحت اور وعظ و دعوت سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں قتل کردیں گے ، سنگسار کر ڈالیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. FadaAAa rabbahu annee maghloobun faintasir
10. فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ۝۱۰

10. He therefore prayed to his Lord, saying 'I am vanquished, do then take revenge for me.
10. تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوں تو میرا بدلہ لے


--------------------------------------------------------------------------------
11. Fafatahna abwaba alssamai bimain munhamirin
11. فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍؗۖ۝۱۱

11. Then We opened the doors of heaven with forceful flowing water.
11. تو ہم نے آسمان کے دروازے کھول دیئے زور کے بہتے پانی سے (ف۱۹)

(ف۱۹) - جو چالیس روز تک نہ تھما ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Wafajjarna alarda AAuyoonan failtaqa almao AAala amrin qad qudira
12. وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَی الْمَآءُ عَلٰۤی اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ۝۱۲

12. And We made the earth flow with springs, so the two waters met to such a quantity, which was already decreed.
12. اور زمین چشمے کر کے بہا دی (ف۲۰) تو دونوں پانی (ف۲۱) مل گئے اس مقدار پر جو مقدّر تھی (ف۲۲)

(ف۲۰) - یعنی زمین سے اس قدر پانی نکلا کہ تمام زمین مثل چشموں کے ہوگئی ۔

(ف۲۱) - آسمان سے برسنے والے اور زمین سے ابلنے والے ۔

(ف۲۲) - اور لوحِ محفوظ میں مکتوب تھی کہ طوفان اس حد تک پہنچے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Wahamalnahu AAala thati alwahin wadusurin
13. وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰی ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍۙ۝۱۳

13. And We bore Nuh on a thing of planks and nails.
13. اور ہم نے نوح کو سوار کیا (ف۲۳) تختوں اور کیلوں والی پر

(ف۲۳) - ایک کَشتی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Tajree biaAAyunina jazaan liman kana kufira
14. تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ۝۱۴

14. Floating before Our eyes, a recompense for him who was rejected.
14. کہ ہماری نگاہ کے روبرو بہتی (ف۲۴) اس کے صلہ میں (ف۲۵) جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا

(ف۲۴) - ہماری حفاظت میں ۔

(ف۲۵) - یعنی حضرت نوح علیہ السلام کے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Walaqad taraknaha ayatan fahal min muddakirin
15. وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۝۱۵

15. And We left it as a sign. Is there then any one who would pay attention?
15. اور ہم نے اسے (ف۲۶) نشانی چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا (ف۲۷)

(ف۲۶) - یعنی اس واقعہ کو کہ کفّار غرق کرکے ہلاک کردیئے گئے اور حضرت نوح علیہ السلام کو نجات دی گئی ۔ اور بعض مفسّرین کے نزدیک تَرَکْنٰھَاکی ضمیر کَشتی کی طرف رجوع کرتی ہے ۔ قتادہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالٰی نے اس کَشتی کو سرزمینِ جزیرہ میں اور بعض کے نزدیک جو دی پہاڑ پر مدّتوں باقی رکھا یہاں تک کہ ہماری امّت کے پہلے لوگوں نے اس کو دیکھا ۔

(ف۲۷) - جو پندپذیر ہواور عبرت حاصل کرے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Fakayfa kana AAathabee wanuthuri
16. فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ۝۱۶

16. Therefore, how were My torment and My warnings?
16. تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میری دھمکیاں


--------------------------------------------------------------------------------
17. Walaqad yassarna alqurana lilththikri fahal min muddakirin
17. وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۝۱۷

17. And verily, We have made Quran easy for remembering, is there then any one to remember?
17. اور بیشک ہم نے قرآن یاد کرنے کے لئے آسان فرما دیا تو ہے کوئی یاد کرنے والا (ف۲۸)

(ف۲۸) - اس آیت میں قرآنِ کریم کی تعلیم و تعلّم اور اس کے ساتھ اشتغال رکھنے اور اسکو حفظ کرنے کی ترغیب ہے اور یہ بھی مستفاد ہوتا ہے کہ قرآن یاد کرنے والے کی اللہ تعالٰی کی طرف سے مدد ہوتی ہے اور اس کا حفظ سہل و آسان فرمادینے ہی کا ثمرہ ہے کہ بچّے تک اس کو یاد کرلیتے ہیں سوائے اس کے کوئی مذہبی کتاب ایسی نہیں ہے جو یاد کی جاتی ہو اور سہولت سے یاد ہوجاتی ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Kaththabat AAadun fakayfa kana AAathabee wanuthuri
18. كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ۝۱۸

18. Aad belied, then how was My torment and My warnings?
18. عاد نے جھٹلایا (ف۲۹) تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میرے ڈر دلانے کے فرمان (ف۳۰)

(ف۲۹) - اپنے نبی حضرت ہود علیہ السلام کو اس پر وہ مبتلائے عذاب کئے گئے ۔

(ف۳۰) - جو نزولِ عذاب سے پہلے آچکے تھے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Inna arsalna AAalayhim reehan sarsaran fee yawmi nahsin mustamirrin
19. اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ۝۱۹

19. Surely, We sent against them a strong windstorm in a day whose ill-fortune remained lasting over them.
19. بیشک ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی (ف۳۱) ایسے دن میں جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لئے رہی (ف۳۲)

(ف۳۱) - بہت تیز چلنے والی ، نہایت ٹھنڈی ، سخت سناٹے والی ۔

(ف۳۲) - حتّٰی کہ ان میں کوئی نہ بچا ، سب ہلاک ہوگئے اور وہ دن مہینہ کا پچھلا بدھ تھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. TanziAAu alnnasa kaannahum aAAjazu nakhlin munqaAAirin
20. تَنْزِعُ النَّاسَ ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ۝۲۰

20. It used to beat down the men as though they are the roots of uprooted palm trees.
20. لوگوں کو یوں دے مارتی تھی کہ گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے ڈنڈ ہیں


--------------------------------------------------------------------------------
21. Fakayfa kana AAathabee wanuthuri
21. فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ۝۲۱

21. Then how were My torment and My warning?
21. تو کیا کیسا ہوا میرا عذاب اور ڈر کے فرمان


--------------------------------------------------------------------------------
22. Walaqad yassarna alqurana lilththikri fahal min muddakirin
22. وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠۝۲۲

22. And undoubtedly, We made the Quran easy for remembering is there then any one to remember,
22. اور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لئے تو ہے کوئی یاد کرنے والا


--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 70465 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends