جمعہ
2024-04-19
4:05 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:57 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ ق ۤمکّیہ ہے ، اس میں تین ۳رکوع ، پینتالیس۴۵ آیتیں ، تین سو ستّاون ۳۵۷کلمے اور ایک ہزار چار سو چورانوے۱۴۹۴ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Qaf waalqurani almajeedi
1. قٓ ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِۚ۝۱

1. Qaf. By the glorious Quran.
1. عزت والے قرآن کی قسم (ف۲)

(ف۲) - ہم جانتے ہیں کہ کفّارِ مکّہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ایمان نہیں لائے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Bal AAajiboo an jaahum munthirun minhum faqala alkafiroona hatha shayon AAajeebun
2. بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ۝۲

2. But rather they wondered that there has come to them a warner from among themselves. And the infidels said, 'this is a strange thing.'
2. بلکہ انہیں اس کا اچنبا ہوا کہ ان کے پاس انہی میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا (ف۳) تو کافر بولے یہ تو عجیب بات ہے

(ف۳) - جس کی عدالت و امانت اور صدق و راست بازی کو وہ خوب جانتے ہیں اور یہ بھی ان کے دل نشین ہے کہ ایسے صفات کا شخص سچّا ، ناصح ہوتا ہے باوجود اس کے ان کا سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی نبوّت اور حضورکے انذار سے تعجّب و انکار کرنا قابلِ حیرت ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Aitha mitna wakunna turaban thalika rajAAun baAAeedun
3. ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِیْدٌ۝۳

3. Will when we be dead and become dust, we be raised again to life? This return is remote.
3. کیا جب ہم مر جائیں اور مٹی ہو جائیں گے پھر جیئیں گے یہ پلٹنا دور ہے (ف۴)

(ف۴) - ان کی اس بات کے ردّ و جواب میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Qad AAalimna ma tanqusu alardu minhum waAAindana kitabun hafeethun
4. قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ۝۴

4. We know what the earth diminishes for them; and with Us is a Book preserving.
4. ہم جانتے ہیں جو کچھ زمین ان میں سے گھٹاتی ہے (ف۵) اور ہمارے پاس ایک یاد رکھنے والی کتاب ہے (ف۶)

(ف۵) - یعنی ان کے جسم کے جو حصّے گوشت ، خون ، ہڈیاں وغیرہ زمین کھا جاتی ہے ان میں سے کوئی چیز ہم سے چُھپی نہیں تو ہم ان کو ویسے ہی زندہ کرنے پر قادر ہیں جیسے کہ وہ پہلے تھے ۔

(ف۶) - جس میں ان کے اسماءِ اعداد اور جو کچھ ان میں سے زمین نے کھایا سب ثابت و مکتوب و محفوظ ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Bal kaththaboo bialhaqqi lamma jaahum fahum fee amrin mareejin
5. بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ۝۵

5. But rather they belied the truth when it came to them and so they are in a state of confusion.
5. بلکہ انہوں نے حق کو جھٹلایا (ف۷) جب وہ ان کے پاس آیا تو وہ ایک مضطرِب بے ثبات بات میں ہیں (ف۸)

(ف۷) - بغیر سوچے سمجھے ۔ اور حق سے مراد یا نبوّت ہے جس کے ساتھ معجزاتِ باہرات ہیں یا قرآنِ مجید ۔

(ف۸) - تو کبھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو شاعر ، کبھی ساحر ، کبھی کاہن اور اسی طرح قرآنِ پاک کو شِعر و سِحر و کہانت کہتے ہیں ،کسی ایک بات پر قرار نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Afalam yanthuroo ila alssamai fawqahum kayfa banaynaha wazayyannaha wama laha min furoojin
6. اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَی السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ۝۶

6. Have they not looked up to the sky above them, how We have built it and adorned it and that there is no rift therein?
6. تو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہ دیکھا (ف۹) ہم نے اسے کیسا بنایا (ف۱۰) اور سنوارا (ف۱۱) اور اس میں کہیں رخنہ نہیں (ف۱۲)

(ف۹) - چشمِ بینا و نظرِ اعتبار سے کہ اس کی آفرینش میں ہماری قدرت کے آثار نمایاں ہیں ۔

(ف۱۰) - بغیر ستون کے بلند کیا ۔

(ف۱۱) - کواکب کے روشن اجرام سے ۔

(ف۱۲) - کوئی عیب و قصور نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Waalarda madadnaha waalqayna feeha rawasiya waanbatna feeha min kulli zawjin baheejin
7. وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍۙ۝۷

7. And the earth We have spread it out, and placed there in anchors of mountains and caused to grow therein every beautiful pair.
7. اور زمین کو ہم نے پھیلایا (ف۱۳) اور اس میں لنگر ڈالے (ف۱۴) اور اس میں ہر بارونق جوڑا اگایا

(ف۱۳) - پانی تک ۔

(ف۱۴) - پہاڑ وں کے کہ قائم رہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Tabsiratan wathikra likulli AAabdin muneebin
8. تَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰی لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ۝۸

8. An insight and understanding for every returning bondman.
8. سوجھ اور سمجھ (ف۱۵) ہر رجوع والے بندے کے لئے (ف۱۶)

(ف۱۵) - کہ اس سے بینائی و نصیحت حاصل ہو ۔

(ف۱۶) - جو اللہ تعالٰی کے بدائعِ صنعت و عجائبِ خلقت میں نظر کرکے اس کی طرف رجوع ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Wanazzalna mina alssamai maan mubarakan faanbatna bihi jannatin wahabba alhaseedi
9. وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ۝۹

9. And We sent down out of heaven blessed water and We caused to grow thereby gardens and the grain that is harvested
9. اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا (ف۱۷) تو اس سے باغ اگائے اور اناج کہ کاٹا جاتا ہے (ف۱۸)

(ف۱۷) - یعنی بارش جس سے ہر چیز کی زندگی اور بہت خیرو برکت ہے ۔

(ف۱۸) - طرح طرح کا گیہوں ، جَو ، چنا وغیرہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Waalnnakhla basiqatin laha talAAun nadeedun
10. وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌۙ۝۱۰

10. And tall palm trees with spathes piled one over another
10. اور کھجور کے لمبے درخت جن کا پکا گابھا


--------------------------------------------------------------------------------
11. Rizqan lilAAibadi waahyayna bihi baldatan maytan kathalika alkhurooju
11. رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ۝۱۱

11. As a provision for bondmen and We thereby revived a dead city. Thus is your coming out from the graves.
11. بندوں کی روزی کے لئے اور ہم نے اس (ف۱۹) سے مُردہ شہر جِلایا (ف۲۰) یوں ہی قبروں سے تمہارا نکلنا ہے (ف۲۱)

(ف۱۹) - بارش کے پانی ۔

(ف۲۰) - جس کے نباتات خشک ہوچکے تھے ، پھر اس کو سبزہ زار کردیا ۔

(ف۲۱) - تو اللہ تعالٰی کی قدرت کے آثار دیکھ کر مرنے کے بعد پھر زندہ ہونے کا کیوں انکار کرتے ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Kaththabat qablahum qawmu noohin waashabu alrrassi wathamoodu
12. كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ اَصْحٰبُ الرَّسِّ وَ ثَمُوْدُۙ۝۱۲

12. Belied before them the people of Nuh and the men of Rass and Thamud;
12. ان سے پہلے جھٹلایا (ف۲۲) نوح کی قوم اور رس والوں (ف۲۳) اور ثمود

(ف۲۲) - رسولوں کو ۔

(ف۲۳) - رَسْ ایک کنواں ہے جہاں یہ لوگ مع اپنے مویشی کے مقیم تھے اور بتوں کو پوجتے تھے ، یہ کنواں زمین میں دھنس گیا اور اس کے قریب کی زمین بھی ، یہ لوگ اور ان کے اموال اس کے ساتھ دھنس گئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. WaAAadun wafirAAawnu waikhwanu lootin
13. وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ۝۱۳

13. And the Aad, Firawan and the compatriots of Lut,
13. اور عاد اور فرعون اور لوط کے ہم قوموں


--------------------------------------------------------------------------------
14. Waashabu alaykati waqawmu tubbaAAin kullun kaththaba alrrusula fahaqqa waAAeedi
14. وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ۝۱۴

14. And the men of wood and the people of Tubba. Every one of them belied the Messengers and so the promise of My torment was proved.
14. اور بَن والوں اور تُبَّع کی قوم نے (ف۲۴) ان میں ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا تو میرے عذاب کا وعدہ ثابت ہو گیا (ف۲۵)

(ف۲۴) - ان سب کے تذکرے سورۂِ فرقان و حجر و دخان میں گزر چکے ۔

(ف۲۵) - اس میں قریش کو تہدید اور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تسلّی ہے کہ آپ قریش کے کفر سے تنگ دل نہ ہوں ، ہم ہمیشہ رسولوں کی مدد فرماتے اور ان کے دشمنوں پر عذاب کرتے رہے ہیں ۔ اس کے بعد منکِرینِ بعث کے انکار کا جواب ارشاد ہوتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. AfaAAayeena bialkhalqi alawwali bal hum fee labsin min khalqin jadeedin
15. اَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ ؕ بَلْ هُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ۠۝۱۵

15. Have We then become weary by making for the first time? Nay, but rather they are in doubt regarding a new making.
15. تو کیا ہم پہلی بار بنا کر تھک گئے (ف۲۶) بلکہ وہ نئے بننے سے (ف۲۷) شبہہ میں ہیں

(ف۲۶) - جو دوبارہ پیدا کرنا ہمیں دشوار ہو ۔ اس میں منکِرینِ بعث کے کمالِ جہل کا اظہار ہے کہ باوجود اس اقرار کے کہ خَلق اللہ تعالٰی نے پیدا کی اس کے دوبارہ پیدا کرنے کو محال اور مستبعد سمجھتے ہیں ۔

(ف۲۷) - یعنی موت کے بعد پیدا کئے جانے سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 900530 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends