جمعہ
2024-04-19
6:08 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 8:25 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ مؤمن اس کا نام سورۂِ غافر بھی ہے ، یہ سورت مکّیہ ہے سوائے دو آیتوں کے جو اَ لَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْ اٰۤیٰتِ اللہِ سے شروع ہوتی ہیں ، اس سورت میں نو ۹رکوع اور پچاسی ۸۵آیتیں اور ایک ہزار ایک سو ننانوے ۱۱۹۹کلمے اور چار ہزار نو سو ساٹھ۴۹۶۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Hameem
1. حٰمٓۚ۝۱

1. HA-MIM.
1. ۔


--------------------------------------------------------------------------------
2. Tanzeelu alkitabi mina Allahi alAAazeezi alAAaleemi
2. تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِۙ۝۲

2. The sending down of this 'Book is from Allah, the Honourable, the Knowing.
2. یہ کتاب اتارنا ہے اللہ کی طرف سے جو عزت والا علم والا


--------------------------------------------------------------------------------
3. Ghafiri alththanbi waqabili alttawbi shadeedi alAAiqabi thee alttawli la ilaha illa huwa ilayhi almaseeru
3. غَافِرِ الذَّنْۢبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِ الْعِقَابِ ۙ ذِی الطَّوْلِ ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ۝۳

3. The Forgiver of sins, Accepter of penitence, severe in torment, Possessor of plenty rewards. There is no god be sides Him. Towards Him is the return.
3. گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا (ف۲) سخت عذاب کرنے والا (ف۳) بڑے انعام والا (ف۴) اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کی طرف پھرنا ہے (ف۵)

(ف۲) - ایمان داروں کی ۔

(ف۳) - کافروں پر ۔

(ف۴) - عارفوں پر ۔

(ف۵) - بندوں کو آخرت میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Ma yujadilu fee ayati Allahi illa allatheena kafaroo fala yaghrurka taqallubuhum fee albiladi
4. مَا یُجَادِلُ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ اِلَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَلَا یَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِی الْبِلَادِ۝۴

4. None disputes about the signs of Allah but the infidels. Let not then, O listener, their swaggering about in the cities deceive you.
4. اللہ کی آیتوں میں جھگڑا نہیں کرتے مگر کافر (ف۶) تو اے سننے والے تجھے دھوکا نہ دے ان کا شہروں میں اہلے گہلے پھرنا (ف۷)

(ف۶) - یعنی قرآنِ پاک میں جھگڑا کرنا کافر کے سوا مومن کا کام نہیں ۔ ابوداؤد کی حدیث میں ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ قرآن میں جھگڑا کرنا کفر ہے ۔ جھگڑے اور جدال سے مراد آیاتِ الٰہیہ میں طعن کرنا اور تکذیب و انکار کے ساتھ پیش آنا ہے اور حلِّ مشکلات و کشفِ مُعضَلات کے لئے علمی و اصولی بحثیں جدال نہیں بلکہ اعظم طاعات میں سے ہیں ،کفّار کا جھگڑا کرنا آیات میں یہ تھا کہ وہ کبھی قرآنِ پاک کو سِحر کہتے ،کبھی شِعر ، کبھی کہانت ، کبھی داستان ۔

(ف۷) - یعنی کافروں کا صحت و سلامتی کے ساتھ مُلک مُلک تجارتیں کرتے پھرنا اور نفع پانا تمہارے لئے باعثِ تردّد نہ ہو کہ یہ کفر جیسا عظیم جُرم کرنے کے بعد بھی عذاب سے امن میں رہے کیونکہ ان کا انجام کار خواری اور عذاب ہے ، پہلی امّتوں میں بھی ایسے حالات گزر چکے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Kaththabat qablahum qawmu noohin waalahzabu min baAAdihim wahammat kullu ommatin birasoolihim liyakhuthoohu wajadaloo bialbatili liyudhidoo bihi alhaqqa faakhathtuhum fakayfa kana AAiqabi
5. كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَعْدِهِمْ ۪ وَ هَمَّتْ كُلُّ اُمَّةٍۭ بِرَسُوْلِهِمْ لِیَاْخُذُوْهُ وَ جٰدَلُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ فَاَخَذْتُهُمْ ۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ۝۵

5. Before them, the people of Nuh and other groups after them belied, and every nation aimed that they may seize their Messenger, and disputed with false arguments that they may relent the truth, so I seized them: How then was My torment?
5. ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد کے گروہوں (ف۸) نے جھٹلایا اور ہر امّت نے یہ قصد کیا کہ اپنے رسول کو پکڑ لیں (ف۹) اور باطل کے ساتھ جھگڑے کہ اس سے حق کو ٹال دیں (ف۱۰) تو میں نے انہیں پکڑا پھر کیسا ہوا میرا عذاب (ف۱۱)

(ف۸) - عاد و ثمود و قو مِ لوط وغیرہ ۔

(ف۹) - اور انہیں قتل اور ہلاک کردیں ۔

(ف۱۰) - جس کو انبیالائے ہیں ۔

(ف۱۱) - کیا ان میں کوئی اس سے بچ سکا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Wakathalika haqqat kalimatu rabbika AAala allatheena kafaroo annahum ashabu alnnari
6. وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَی الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ۝۶

6. And thus the word of your Lord has been proved against the infidels that they are the inmates of the Fire.
6. اور یوں ہی تمہارے رب کی بات کافروں پر ثابت ہو چکی ہے کہ وہ دوزخی ہیں


--------------------------------------------------------------------------------
7. Allatheena yahmiloona alAAarsha waman hawlahu yusabbihoona bihamdi rabbihim wayuminoona bihi wayastaghfiroona lillatheena amanoo rabbana wasiAAta kulla shayin rahmatan waAAilman faighfir lillatheena taboo waittabaAAoo sabeelaka waqihim AAathaba aljaheemi
7. اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ۝۷

7. Those who bear the Throne and those around it sanctify their Lord with praise and believe in Him and beg forgiveness for the Muslims, O' our Lord; You comprehend every thing in mercy and knowledge, so forgive those who repented and followed Your way and save them from the torment of Hell'.
7. وہ جو عرش اٹھاتے ہیں (ف۱۲) اور جو اس کے گرد ہیں (ف۱۳) اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے (ف۱۴) اور اس پر ایمان لاتے (ف۱۵) اور مسلمانوں کی مغفرت مانگتے ہیں (ف۱۶) اے رب ہمارے تیرے رحمت و علم میں ہر چیز کی سمائی ہے (ف۱۷) تو انہیں بخش دے جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ پر چلے (ف۱۸) اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

(ف۱۲) - یعنی ملائکۂِ حاملینِ عرش جو اصحابِ قرب اور ملائکہ میں اشرف و افضل ہیں ۔

(ف۱۳) - یعنی جو ملائکہ کہ عرش کا طواف کرنے والے ہیں انہیں کرّوبی کہتے ہیں اور یہ ملائکہ میں صاحبِ سیادت ہیں ۔

(ف۱۴) - اور سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ کہتے ۔

(ف۱۵) - اور اس کی وحدانیّت کی تصدیق کرتے ۔ شہربن حو شب نے کہا کہ حاملینِ عرش آٹھ ہیں ان میں سے چار کی تسبیح یہ ہے'' سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَکَ الْحَمْدُ عَلٰی حِلْمِکَ بَعْدَعِلْمِکَ'' اور چار کی یہ'' سُبحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَکَ الْحَمْدُ عَلٰی عَفْوِکَ بَعْدَ قُدْرَتِکَ''۔

(ف۱۶) - اور بارگاہِ الٰہی میں اس طرح عرض کرتے ہیں ۔

(ف۱۷) - یعنی تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو وسیع ہے ۔ فائدہ : دعا سے پہلے عرضِ ثنا سے معلوم ہوا کہ آدابِ دعا میں سے یہ ہے کہ پہلے اﷲ تعالٰی کی حمد و ثنا کی جائے پھر مراد عرض کی جائے ۔

(ف۱۸) - یعنی دِینِ اسلام پر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Rabbana waadkhilhum jannati AAadnin allatee waAAadtahum waman salaha min abaihim waazwajihim wathurriyyatihim innaka anta alAAazeezu alhakeemu
8. رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ِ۟الَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىِٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ۝۸

8. O our Lord! Admit them into gardens of habitation which you have promised them, as well as those who are righteous of their fathers and wives and children. Undoubtedly, You are the Honourable, the Wise.
8. اے ہمارے رب اور انہیں بسنے کے باغوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کو جو نیک ہوں ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں (ف۱۹) بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے

(ف۱۹) - انہیں بھی داخل کر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Waqihimu alssayyiati waman taqi alssayyiati yawmaithin faqad rahimtahu wathalika huwa alfawzu alAAatheemu
9. وَ قِهِمُ السَّیِّاٰتِ ؕ وَ مَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَىِٕذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهٗ ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠۝۹

9. And save them from the adversity of sins, and whomsoever you save from the adversity of sin that day then no doubt, You have shown mercy upon him. And this is the great triumph.
9. اور انہیں گناہوں کی شامت سے بچا لے اور جسے تو اس دن گناہوں کی شامت سے بچائے تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایا اور یہی بڑی کامیابی ہے


--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 83076 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends