جمعرات
2024-04-25
2:42 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


سورۂ نصر
2010-11-10, 5:52 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ نصر مدنیّہ ہے ، اس میں ایک رکوع ، تین ۳ آیتیں ، سترہ ۱۷کلمے ، ستتّر ۷۷ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Itha jaa nasru Allahi waalfathu
1. اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ۝۱

1. When the help of Allah and victory come.
1. جب اللہ کی مدد اور فتح آئے (ف۲)

(ف۲) - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لئے دشمنوں کے مقابلے میں ۔ اس سے یا عام فتوحاتِ اسلام مراد ہیں یا خاص فتحِ مکّہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Waraayta alnnasa yadkhuloona fee deeni Allahi afwajan
2. وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ۝۲

2. And you see men entering the religion of Allah in troops.
2. اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج فوج داخل ہوتے ہیں (ف۳)

(ف۳) - جیسا کہ بعدِ فتحِ مکّہ ہوا کہ لوگ اقطارِ ارض سے شوقِ غلامی میں چلے آتے تھے اورشرفِ اسلام سے مشرف ہوتے تھے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Fasabbih bihamdi rabbika waistaghfirhu innahu kana tawwaban
3. فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠۝۳

3. Then praising Allah glorify Him and beg His forgiveness. Undoubtedly, He is Most Relenting.
3. تو اپنے رب کی ثنا کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو (ف۴) بے شک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے (ف۵)

(ف۴) - امّت کے لئے ۔

(ف۵) - اس سورت کے نازل ہونے کے بعد سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے'' سُبْحَان اللہِ وَبِحَمدِہ اَسْتَغفِرُ اللہَ وَاتُوبُ اِلیہ '' کی بہت کثرت فرمائی ۔ حضرت ابنِ عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ یہ سورت حجّۃ الوداع میں بمقامِ مِنٰی نازل ہوئی اس کے بعد آیت'' اَلیَومَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ ''نازل ہوئی اس کے نازل ہونے کے بعد اسّی۸۰ روز سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے دنیا میں تشریف رکھی پھر آیۃ ''الکلالۃ'' نازل ہوئی اس کے بعد حضور پچاس روز تشریف فرما رہے پھر آیت ''وَاتَّقُوْا یَوْماً تُرْجَعُوْنَ فِیۡہِ اِلَی اللہِ ''نازل ہوئی اس کے بعد حضور اکّیس روز یا سات روز تشریف فرما رہے اس سورت کے نازل ہونے کے بعد صحابہ نے سمجھ لیا تھا کہ دِین کامل اور تمام ہوگیا تو اب حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم دنیا میں زیادہ تشریف نہ رکھیں گے چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ یہ سورت سن کر اسی خیال سے روئے ، اس سورت کے نازل ہونے کے بعد سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے خطبہ میں فرمایا کہ ایک بندہ کو اللہ تعالٰی نے اختیار دیا چاہے دنیا میں رہے چاہے اس کی لقاء قبول فرمائے اس بندہ نے لقائے الٰہی اختیار کی ، یہ سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کیا آپ پر ہماری جانیں ، ہمارے مال ، ہمارے آباء، ہماری اولادیں سب قربان ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 778998 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends