جمعہ
2024-03-29
0:15 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 8:30 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ وَالصّٰفّٰتْ مکّیہ ہے ، اس میں پانچ رکوع ، ایک سو بیاسی۱۸۲ آیتیں اور آٹھ سو ساٹھ۸۶۰ کلمے اور تین ہزار آٹھ سو چھبّیس ۳۸۲۶ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Waalssaffati saffan
1. وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ۝۱

1. By those Who range them selves in ranks properly.
1. قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں (ف۲)

(ف۲) - اس آیت میں اللہ تبارک و تعالٰی نے قَسم یاد فرمائی چند گروہوں کی یا تو مراد اس سے ملائکہ کے گروہ ہیں جو نمازیوں کی طرح صف بستہ ہو کر اس کے حکم کے منتظر رہتے ہیں یا عُلَماءِ دین کے گروہ جو تہجّد اور تمام نمازوں میں صفیں باندھ کر مصروفِ عبادت رہتے ہیں یا غازیوں کے گروہ جو راہِ خدا میں صفیں باندھ کر دشمنانِ حق کے مقابل ہوتے ہیں ۔ (مدارک)

--------------------------------------------------------------------------------
2. Faalzzajirati zajran
2. فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ۝۲

2. Then by those who drive by chiding.
2. پھر ان کی کہ جھڑک کر چِلّائیں (ف۳)

(ف۳) - پہلی تقدیر پر جھڑک کر چَلانے والوں سے مراد ملائکہ ہیں جو ابر پر مقرر ہیں اور اس کو حکم دے کر چَلاتے ہیں اور دوسری تقدیر پر وہ عُلَماء جو وعظ و پند سے لوگوں کو جھڑک کر دین کی راہ چَلاتے ہیں تیسری صورت میں وہ غازی جو گھوڑوں کو ڈپٹ کر جہاد میں چَلاتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Faalttaliyati thikran
3. فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ۝۳

3. Then by those groups that recites Quran.
3. پھر ان جماعتوں کی کہ قرآن پڑھیں

--------------------------------------------------------------------------------
4. Inna ilahakum lawahidun
4. اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ۝۴

4. Undoubtedly, your God is necessarily One.
4. بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے

--------------------------------------------------------------------------------
5. Rabbu alssamawati waalardi wama baynahuma warabbu almashariqi
5. رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ۝۵

5. The Lord of the heavens and the earth and what is in between them and the Lord of the casts.
5. مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا (ف۴)

(ف۴) - یعنی آسمان اور زمین اور ان کی درمیانی کائنات اور تمام حدود و جہات سب کا مالک وہی ہے تو کوئی دوسرا کس طرح مستحقِ عبادت ہو سکتا ہے لہذا وہ شریک سے منزّہ ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Inna zayyanna alssamaa alddunya bizeenatin alkawakibi
6. اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ ِ۟الْكَوَاكِبِۙ۝۶

6. And undoubtedly, We adorned the lower heaven with the adornment of the stars.
6. بیشک ہم نے نیچے کے آسمان (ف۵) تاروں کے سنگار سے آراستہ کیا

(ف۵) - جو زمین کے بہ نسبت اور آسمانوں سے قریب تر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Wahifthan min kulli shaytanin maridin
7. وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ۝۷

7. And a safeguard from every contumacious devil (Satan).
7. اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے (ف۶)

(ف۶) - یعنی ہم نے آسمان کو ہر ایک نافرمان شیطان سے محفوظ رکھا کہ جب شیاطین آسمان پر جانے کا ارادہ کریں تو فرشتے شہاب مار کر ان کو دفع کر دیں لہذا شیاطین آسمان پر نہیں جا سکتے اور ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. La yassammaAAoona ila almalai alaAAla wayuqthafoona min kulli janibin
8. لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَی الْمَلَاِ الْاَعْلٰی وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ۝۸

8. They can not give ear towards heavenly world and they are pelted from every side.
8. عالَمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے (ف۷) اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے (ف۸)

(ف۷) - اور آسمان کے فرشتوں کی گفتگو نہیں سن سکتے ۔

(ف۸) - انگاروں کی جب وہ اس نیّت سے آسمان کی طرف جائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Duhooran walahum AAathabun wasibun
9. دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ۝۹

9. To drive them away and for them is the perpetual torment.
9. انہیں بھگانے کو اور ان کے لئے (ف۹) ہمیشہ کا عذاب

(ف۹) - آخرت میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Illa man khatifa alkhatfata faatbaAAahu shihabun thaqibun
10. اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ۝۱۰

10. But he who carries away by swooping once or twice then are at once followed by a bright burning flame.
10. مگر جو ایک آدھ بار اچک لے چلا (ف۱۰) تو روشن انگارا اس کے پیچھے لگا (ف۱۱)

(ف۱۰) - یعنی اگر کوئی شیطان ملائکہ کا کوئی کلمہ کبھی لے بھاگا ۔

(ف۱۱) - کہ اسے جَلائے اور ایذا پہنچائے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Faistaftihim ahum ashaddu khalqan am man khalaqna inna khalaqnahum min teenin lazibin
11. فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ۝۱۱

11. Therefore ask them, is their creation stronger or Our other creations heavens and angels etc? Undoubtedly We have made them of sticking clay.
11. تو ان سے پوچھو (ف۱۲) کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی (ف۱۳) بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا (ف۱۴)

(ف۱۲) - یعنی کُفّارِ مکّہ سے ۔

(ف۱۳) - تو جس قادرِ برحق کو آسمان و زمین جیسی عظیم مخلو ق کا پیدا کر دینا کچھ بھی مشکل اور دشوار نہیں تو انسانوں کا پیدا کرنا اس پر کیا مشکل ہو سکتا ہے ۔

(ف۱۴) - یہ ان کے ضعف کی ایک اور شہادت ہے کہ ان کی پیدائش کا اصل مادّہ مٹی ہے جو کوئی شدّت و قوّت نہیں رکھتی اور اس میں ان پر ایک اور برہان قائم فرمائی گئی ہے کہ چپکتی مٹی ان کا مادّۂ پیدائش ہے تو اب پھر جسم کے گل جانے اور غایت یہ ہے کہ مٹی ہو جانے کہ بعد اس مٹی سے پھر دوبارہ پیدائش کو وہ کیوں ناممکن جانتے ہیں مادّہ موجود اور صانع موجود پھر دوبارہ پیدائش کیسے محال ہو سکتی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Bal AAajibta wayaskharoona
12. بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪۝۱۲

12. But you do wonder and they ridicule it.
12. بلکہ تمہیں اچنبا آیا (ف۱۵) اور وہ ہنسی کرتے ہیں (ف۱۶)

(ف۱۵) - ان کے تکذیب کرنے سے کہ ایسے واضح الدلالۃ آیات وبیّنات کے باوجود وہ کس طرح تکذیب کرتے ہیں ۔

(ف۱۶) - آپ سے اور آپ کے تعجّب سے یا مرنے کے بعد اٹھنے سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Waitha thukkiroo la yathkuroona
13. وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪۝۱۳

13. And when they are made to understand, they understand not.
13. اور سمجھائے نہیں سمجھتے

--------------------------------------------------------------------------------
14. Waitha raaw ayatan yastaskhiroona
14. وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪۝۱۴

14. And when they see any sign, they ridicule it.
14. اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں (ف۱۷) ٹھٹھا کرتے ہیں

(ف۱۷) - مثل شقُّ القمر وغیرہ کے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Waqaloo in hatha illa sihrun mubeenun
15. وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ۝۱۵

15. And they say, 'this is not but an open magic'.
15. اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو

--------------------------------------------------------------------------------
16. Aitha mitna wakunna turaban waAAithaman ainna lamabAAoothoona
16. ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ۝۱۶

16. What! when we become dust and bones after death, shall we necessarily be raised?
16. کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے

--------------------------------------------------------------------------------
17. Awaabaona alawwaloona
17. اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ۝۱۷

17. And our former fore-fathers too?
17. اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (ف۱۸)

(ف۱۸) - جو ہم سے زمانہ میں مقدم ہیں ۔ کُفّار کے نزدیک ان کے باپ دادا کا زندہ کیا جانا خود ان کے زندہ کئے جانے سے زیادہ بعید تھا اس لئے انہوں نے یہ کہا ۔ اللہ تعالٰی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے فرماتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Qul naAAam waantum dakhiroona
18. قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ۝۱۸

18. Say you, 'yes, and you shall be disgraced ones'.
18. تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے

--------------------------------------------------------------------------------
19. Fainnama hiya zajratun wahidatun faitha hum yanthuroona
19. فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ۝۱۹

19. Then it will be only a single horrible shout, henceforth they will begin to see.
19. تو وہ (ف۱۹) تو ایک ہی جھڑک ہے (ف۲۰) جبھی وہ (ف۲۱) دیکھنے لگیں گے

(ف۱۹) - یعنی بَعث ۔

(ف۲۰) - ایک ہی ہولناک آواز ہے نفخۂ ثانیہ کی ۔

(ف۲۱) - زندہ ہو کر اپنے افعال اور پیش آنے والے احوال ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Waqaloo ya waylana hatha yawmu alddeeni
20. وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ۝۲۰

20. And they will say, 'woe, alas to us it will be said to them' 'This is the Day of Requital.'
20. اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے (ف۲۲)

(ف۲۲) - یعنی فرشتے کہیں گے کہ یہ انصاف کا دن ہے یہ حساب و جزا کا دن ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. Hatha yawmu alfasli allathee kuntum bihi tukaththiboona
21. هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠۝۲۱

21. This is the Day of judgement, which you used to belie.
21. یہ ہے وہ فیصلہ کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۲۳)

(ف۲۳) - دنیا میں اور فرشتوں کو حکم دیا جائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 122741 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends