جمعرات
2024-03-28
4:46 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


سورۂ سبا
2010-11-10, 9:46 PM


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ سبا مکیّہ ہے سوائے آیت'' وَیَرَی الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ '' اس میں چھ۶ رکوع ، چوّن۵۴ آیتیں اورآٹھ سو تینتیس ۸۳۳کلمے ، ایک ہزار پانچ سو بار ہ ۱۵۱۲ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَةِ ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ۝۱

1. All praise to Allah, Whose is all belongings whatever is in the heavens and whatever is in the earth and His is the praise in the Hereafter. And He is the Wise, the Aware.
1. سب خوبیاں اللہ کو کہ اسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں (ف۲) اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے (ف۳) اور وہی ہے حکمت والا خبردار

(ف۲) - یعنی ہر چیز کا مالک ، خالِق اور حاکم اللہ تعالٰی ہے اور ہر نعمت اسی کی طرف سے تو وہی حمد و ثنا کا مستحق اور سزا وار ہے ۔

(ف۳) - یعنی جیسا دنیا میں حمد کا مستحق اللہ تعالٰی ہے ویسا ہی آخرت میں بھی حمد کامستحق وہی ہے کیونکہ دونوں جہان اسی کی نعمتوں سے بھرے ہوئے ہیں دنیا میں تو بندوں پر اس کی حمد و ثنا واجب ہے کیونکہ یہ دارالتکلیف ہے اور آخرت میں اہلِ جنّت نعمتوں کے سرور اور راحتوں کی خوشی میں اس کی حمد کریں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا ؕ وَ هُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ۝۲

2. He knows what goes into the earth and what comes forth from it, and what descends from the heaven and what ascends into it. And He is the Merciful, the Forgiving.
2. جانتا ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے (ف۴) اور جو زمین سے نکلتا ہے (ف۵) اور جو آسمان سے اترتا ہے (ف۶) اور جو اس میں چڑھتا ہے (ف۷) اور وہی ہے مہربان بخشش والا

(ف۴) - یعنی زمین کے اندر داخل ہوتا ہے جیسے کہ بارش کا پانی اور مردے اور دفینے ۔

(ف۵) - جیسے کہ سبزہ اور درخت اور چشمے اور کانیں اور بوقتِ حشر مُردے ۔

(ف۶) - جیسے کہ بارش برف اولے اور طرح طرح کی برکتیں اور فرشتے ۔

(ف۷) - جیسے کہ فرشتے اور دعائیں اور بندوں کے عمل ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِیْنَا السَّاعَةُ ؕ قُلْ بَلٰی وَ رَبِّیْ لَتَاْتِیَنَّكُمْ ۙ عٰلِمِ الْغَیْبِ ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍۗۙ۝۳

3. And the infidels said, 'the Hour will not come unto us'. Say you, 'why not by my Lord, it will no doubt, come to you.' He knows the unseen. Not even an atoms weight, any thing in the heavens and in the earth is absent from Him, and nor even anything less than that or greater, but it is in a perspicuous Record.
3. اور کافر بولے ہم پر قیامت نہ آئے گی (ف۸) تم فرماؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم بیشک ضرور تم پر آئے گی غیب جاننے والا (ف۹) اس سے غیب نہیں ذرّہ بھر کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ بڑی مگر ایک صاف بتانے والی کتاب میں ہے (ف۱۰)

(ف۸) - یعنی انہوں نے قیامت کے آنے کا انکار کیا ۔

(ف۹) - یعنی میرا ربّ غیب کا جاننے والا ہے اس سے کوئی چیز مخفی نہیں تو قیامت کا آنا اور اس کے قائم ہونے کا وقت بھی اس کے علم میں ہے ۔

(ف۱۰) - یعنی لوحِ محفوظ میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. لِّیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ؕ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ۝۴

4. So that He may recompense those who believed and did good works. These are for whom there is forgiveness, and an honourable provision.
4. تاکہ صلہ دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے یہ ہیں جن کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی (ف۱۱)

(ف۱۱) - جنّت میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. وَ الَّذِیْنَ سَعَوْ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ۝۵

5. And those who tried to defeat in Our signs for them is the suffering of the painful torment.
5. اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں ہرانے کی کوشش کی (ف۱۲) ان کے لئے سخت عذابِ دردناک میں سے عذاب ہے

(ف۱۲) - اور ان میں طعن کر کے اور ان شِعر و سِحر وغیرہ بتا کر لوگوں کو ان سے روکنا چاہا ۔ (اس کا مزید بیان اسی سورت کے آخر رکوع پانچ میں آئے گا)

--------------------------------------------------------------------------------
6. وَ یَرَی الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ ۙ وَ یَهْدِیْۤ اِلٰی صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ۝۶

6. And those who have been given knowledge know that what has been sent down to you from your Lord is the only truth and guides to the path of All Dignified, All Laudable.
6. اور جنہیں علم ملا (ف۱۳) وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اُترا (ف۱۴) وہی حق ہے اور عزت والے سب خوبیوں سراہے کی راہ بتاتا ہے

(ف۱۳) - یعنی اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم یا مومنین اہلِ کتاب مثل عبداللہ بن سلام اور ان کے ساتھیوں کے ۔

(ف۱۴) - یعنی قرآنِ مجید ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰی رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ ۙ اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍۚ۝۷

7. The infidels said, 'shall we point you a person who will inform you that when being torn into pieces you become small particles, you are then to be made a new.
7. اور کافر بولے (ف۱۵) کیا ہم تمہیں ایسا مرد بتا دیں (ف۱۶) جو تمہیں خبر دے کہ جب تم پرزے ہو کر بالکل ریزہ ریزہ ہو جاؤ تو پھر تمہیں نیا بننا ہے

(ف۱۵) - یعنی کافِروں نے آپس میں متعجّب ہو کر کہا ۔

(ف۱۶) - یعنی سیدِ عالَم محمّدِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. اَفْتَرٰی عَلَی اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌ ؕ بَلِ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ فِی الْعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الْبَعِیْدِ۝۸

8. Has he forged a lie against Allah or is he afflicted with madness? Nay, but those who do not believe in the Hereafter are in the torment and far-gone error.
8. کیا اللہ پر اس نے جھوٹ باندھا یا اسے سودا ہے (ف۱۷) بلکہ وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے (ف۱۸) عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں

(ف۱۷) - جو وہ ایسی عجیب وغریب باتیں کہتے ہیں اللہ تعالٰی نے کُفّار کے اس مقولہ کا رد فرمایا کہ یہ دونوں باتیں نہیں حضور سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ان دونوں سے مبرّا ہیں ۔

(ف۱۸) - یعنی کافِر بَعث و حساب کا انکار کرنے والے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. اَفَلَمْ یَرَوْا اِلٰی مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ ؕ اِنْ نَّشَاْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ نُسْقِطْ عَلَیْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ۠۝۹

9. Have they then not seen what is before them and what is behind them of the heaven and the earth? If We will We may cause them to sink in the earth or cause a piece of the sky to fall upon them. Undoubtedly, in it is a sign for every bondman repentant.
9. تو کیا انہوں نے نہ دیکھا جو ان کے آگے اور پیچھے ہے آسمان اور زمین (ف۱۹) ہم چاہیں تو انہیں (ف۲۰) زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا ٹکڑا گرا دیں بیشک اس (ف۲۱) میں نشانی ہے ہر رجوع لانے والے بندے کے لئے (ف۲۲)

(ف۱۹) - یعنی کیا وہ اندھے ہیں کہ انہوں نے آسمان و ز مین کی طرف نظر ہی نہیں ڈالی اور اپنے آگے پیچھے دیکھا ہی نہیں جو انہیں معلوم ہوتا کہ وہ ہر طرف سے احاطہ میں ہیں اور زمین و آسمان کے اقطار سے باہر نہیں جا سکتے اور مُلکِ خدا سے نہیں نکل سکتے اور انہیں بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ، انہوں نے آیات اور رسول کی تکذیب و انکار کے دہشت انگیز جُرم کا ارتکاب کرتے ہوئے خوف نہ کھایا اور اپنی اس حالت کا خیال کر کے نہ ڈرے ۔

(ف۲۰) - ان کی تکذیب و انکار کی سزائیں قارون کی طرح ۔

(ف۲۱) - نظر و فکر ۔

(ف۲۲) - جو دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالٰی بَعث پر اور اس کے منکِر کے عذاب پر اور ہر شئے پر قادر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 87884 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends