منگل
2024-04-23
11:35 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
مورخ " کون ہوتا ہے - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات » مورخ " کون ہوتا ہے (مورخ " کون ہوتا ہے)
مورخ " کون ہوتا ہے
lovelessDate: اتوار, 2012-01-29, 8:44 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
تاریخ
کی تدوین و ترتیب میں "مورخ" کو بڑی کاوش اور جانکاہی سے کام لینا پڑتا ہے۔ پھر بھی حقیقت و اصلیت تک رسائی یقینی نہیں ہوتی۔

بہترین مورخ وہ ہے ۔۔۔۔۔

جو علم ہئیت ، علم طبقات الارض ، علم تمدن اور مذاہب عالم سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ ذہین ، نکتہ رس اور منصف مزاج ہو
جو ادیب اور قادر الکلام بھی ہو تاکہ مافی الضمیر کو بآسانی ادا کر سکے
جو سالم العقیدہ اور پاک مذہب ہو
جو کچھ لکھے وہ بیان واقع ہو
جو نہ کسی بات کو چھپائے اور نہ کوئی غلط بات اپنی طرف سے بڑھائے
جہاں کہیں کم فہم لوگوں کے ٹھوکر کھانے اور غلط فہمی میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو وہاں اس واقعہ کے متعلق اپنی طرف سے تشریح کر دے اور حقیقت کو سمجھا دے
جو نہ کسی کی خوشامد کرے اور نہ کسی سے بغض و عداوت رکھے
جس کی عبارت سادہ ، عام فہم اور بےساختہ ہو
جو تکلفات اور قافیہ بندی کے التزام سے پرہیز کرے جس سے تاریخ نویسی کا مدعا اکثر فوت ہو جاتا ہے (یہی وجہ ہے کہ جو تاریخیں نظم میں لکھی گئی ہیں وہ عموماً پایہ اعتبار سے ساقط سمجھی جاتی ہیں)
جو امانت و دیانت میں ممتاز ہو
جو جھوٹ اور بیہودہ گوئی سے کوسوں دور ہو
جو صادق ہو اور حسن اعمال میں خصوصی امتیاز رکھتا ہو

مورخ کی اتنی ساری خصوصیات کے باوجود بعض ایسی مشکلات ہیں جن کا حل قریباً ناممکن ہوتا ہے۔
مثلاً : کسی شخص کے تھیٹر میں شریک ہونے کا حال راوی نے روایت کیا ہے۔
اب اس روایت سے متعدد نتائج مرتب ہو سکتے ہیں اور نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی ایک نتیجہ بھی صحیح ہے یا نہیں ؟

وہ شخص جو تھیٹر میں گیا گانا سننے کا بہت شوقین ہے
گانا سننے کا شوقین نہیں ہے بلکہ حسن پرست ہے
حسن پرست بھی نہیں ہے بلکہ کسی اداکارہ پر اتفاقاً عاشق ہو گیا ہے
کسی پر عاشق بھی نہیں ہے ، تھیٹر میں کسی دوست سے ملنا ضروری تھا
تھیٹر کے متعلق ایک مضمون لکھنا چاہتا تھا لہذا اس کا دیکھنا ضروری ہوا
تھیٹر کی مخالفت میں ایک لکچر دینا تھا اسی لیے تھیٹر کے عیوب کا مشاہدہ کرنا ضروری ہوا
خفیہ پولیس میں ملازم ہے لہذا اپنے فرضِ منصبی کی ادائیگی کے لیے جانا پڑا
خود تو تھیٹر میں جانے سے متنفر تھا مگر دوستوں نے مجبور کر دیا
ولی اللہ اور اعلیٰ درجہ کا عابد زاہد تھا لہذا لوگوں کی خوش عقیدگی زائل کرنے کے لیے تھیٹر میں چلا گیا
صرف اس لیے گیا کہ وہاں موقع پا کر کسی کی جیب کترے یا کسی کے پرس سے زیورات اڑا لے

غرض اس طرح ایک روایت سے سینکڑوں نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ پھر کسی ایک نتیجہ کی صحت کے لیے دوسرے اسباب سے تائید حاصل کرنا پڑتی ہے۔ ان تائیدی اسباب میں بھی اسی طرح مختلف احتمالات ہوتے ہیں۔
اگر مورخ منصف مزاج نہیں ہے اور کسی ایک نتیجہ کی طرف پہلے ہی سے اس کا دل کھنچا جاتا ہے تو وہ اس کے مخالف دلائل کو بڑی آسانی اور بےپروائی سے نظرانداز کر جاتا ہے اور موافق دلائل کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مہیا کر لیتا ہے۔ اس طرح خود گمراہ ہو کر دوسروں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش بجا لاتا ہے۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات » مورخ " کون ہوتا ہے (مورخ " کون ہوتا ہے)
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: