جمعرات
2024-03-28
7:02 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے (وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے)
وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے
lovelessDate: سوموار, 2011-06-13, 4:52 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
امام محمد باقر نے فرمایا کہ میرے والد بزرگوار نے مجھے ان کلمات کے ساتھ نصیحت فرمائی:

" اے بیٹا پانچ قسم کے آدمیوں کے ساتھ نہ بیٹھو۔ ان کے ساتھ بات نہ کرو۔ان کے ہمسفر نہ بنو۔

میں نے عرض کی آپ- پر قربان جاؤں وہ کون ہیں؟

فرمایا فاسق کے ساتھ نہ بیٹھو کیونکہ وہ تجھے ایک لقمہ بلکہ اس سے بھی کم پر فروخت کر دے گا۔

میں نے عرض کی ابا جان ایک لقمہ سے کم کا کیا مطلب؟

فرمایا کہ لقمہ کے لالچ میں وہ تجھ کو فروخت کر دے گا لیکن اس لقمہ تک نہ پہنچ سکے گا۔

میں نے عرض کی اے ابا جان دوسرا کون ہے؟

فرمایا کہ بخیل کے ساتھ دوستی نہ کر۔ کیونکہ جب تجھے اس کے مال کی سخت ضرورت پڑے گی تو وہ تجھے اس وقت اس سے محروم رکھے گا۔

میں نے سوال کیا تیسرا کون ہے؟

فرمایا: بہت جھوٹ بولنے والے کے ساتھ نہ بیٹھ۔ کیونکہ وہ سراب کی طرح ہے جو تجھے نزدیک کی چیز دور کرکے اور دور کی چیز نزدیک کرکے دکھائے گا

(سراب یہ ہے کہ سورج کی دھوپ دوپہر کے وقت جب ہموار زمین پر پڑتی ہے تو اس زمین سے چمک دمک اس طرح نظر آتی ہے جیسے پانی موجیں مار رہا ہو۔ گمان ہوتا ہے کہ وہاں پانی زمین پر جاری ہے حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی)۔

میں نے عرض کی کہ چوتھا شخص کون ہے؟

فرمایا: احمق ہے ۔ کیونکہ وہ تجھے فائدہ پہنچانا چاہے گا لیکن اپنی نادانی اور حماقت کی وجہ سے تجھے نقصان پہنچا دے گا۔

میں نے پوچھا پانچواں شخص کون ہے؟

فرمایا: قطع رحمی کرنے والے کے ساتھ نہ بیٹھ ۔ کیونکہ قرآن میں تین مقامات پر میں نے اسے ملعون پایا ہے۔
----
________


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے (وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے)
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: