جمعرات
2024-04-25
2:20 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا (آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا)
آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا
lovelessDate: ہفتہ, 2011-07-09, 10:18 PM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
رسول اكرم كے برتاؤ ميں گرمجوشى كشش اور متانت موجودہ تھى چھوٹے ،بڑے فقير اور غنى ہر ايك سے آپ (ص) كے ملنے جلنے ميں وہ ادب نظر آتا ہے جو آپ كى عظمت اور وسيع النظرى كو اجاگر كرتا ہے۔ چھوٹے بڑے ہر ايك سے ملنے كا آغاز آپ (ص) سلام سے كرتے اور سبقت فرماتے تھے ۔ قرآن كريم نے سلام كے جواب كے لئے جو آداب بيان كئے ہيں ان ميں سے ايك چيز يہ ہے كہ سلام كا اچھے انداز سے جواب ديا جائے ارشاد ہے : ''و اذا حييتم بتحية فحيوا باحسن منہا او ردوھا' '(1) اور جب كوئي شخص تمہيں سلام كرے تو تم بھى اس كے جواب ميں بہتر طريقہ سے سلام كرو يا وہى لفظ جواب ميں كہہ دو۔ رسول خدا (ص) دوسروں كے جواب ميں اس قرآنى ادب كى ايك خاص قسم كى ظرافت سے رعايت فرماتے تھے۔ جناب سلمان فارسى سے منقول ہے كہ ايك شخص رسول خدا (ص) كى خدمت ميں پہنچا اور اس نے كہا : السلام عليك يا رسول اللہ پيغمبر (ص) نے جواب ديا وعليك و رحمة اللہ ، دوسرا شخص آيا اور اس نے كہا : السلام عليك يا رسول اللہ و رحمة اللہ آپ (ص) نے جواب ميں فرمايا : و عليك و رحمة اللہ و بركاتہ تيسرا شخص آيا اور اس نے كہا : السلام عليك و رحمة اللہ و بركاتہ آنحضرت نے فرمايا: و عليك اس شخص نے پيغمبر (ص) سے كہا كہ فلاں آپ (ص) كے پاس آئے انہوں نے سلام كيا تو آپ نے ان كے جواب ميں ميرے جواب سے زيادہ كلمات ارشاد فرمائے ؟آنحضرت (ص) نے فرمايا تم نے ہمارے واسطے كوئي چيز چھوڑى ہى نہيں ، خداوند نے فرمايا ہے : ''واذا حييتم بتحية فحيوا باحسن منہا او ردوہا'' (2) اور جب كوئي شخص سلام كرے تو تم بھى اس كے جواب ميں بہتر طريقہ سے سلام كيا كرو يا وہى لفظ جواب ميں كہ ديا كرو۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا (آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا)
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: