جمعرات
2024-03-28
9:30 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
’وزن بڑھانے والی خوراک کا استعمال زیادہ - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » ’وزن بڑھانے والی خوراک کا استعمال زیادہ
’وزن بڑھانے والی خوراک کا استعمال زیادہ
lovelessDate: جمعرات, 2011-07-28, 1:49 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
ماہرین کے مطابق مغربی ممالک میں رہنے والے افراد جنیاتی طور پر مشرقی افراد کے مقابلے میں وزن بڑھانے والی خوراک اور شراب زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے جین کو ایک ’ڈی این اے‘ سوئچ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جس سے بھوک اور پیاس کو ایک قاعدے کے تحت چلایا جاتا ہے۔

موٹاپے پر تحقیق کرنی والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر میکنزی نے بتایا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپی باشندے وزن بڑھانے والے خوراک اور شراب کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مشرق سے مغربی ممالک میں آنے والے افراد جب اس سماج کا حصہ بنتے ہیں تو وہ بھی اس مسئلے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جسم میں موجود سوئچ دماغ کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ سے انسانوں کو اپنی پسند کی خوراک منتحب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ ستر کی دہائی سے متعدد مغربی ممالک میں موٹاپے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹر میکنزی کے مطابق تحقیق کے نتائج ہمیں یورپ کی شروع کی ابتدائی زندگی کی ایک جھلک سے آگاہ کرتے ہیں جب یورپ میں سردیوں کے موسم میں ابلی اور دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال زیادہ اہم سمجھا جاتا تھا۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » ’وزن بڑھانے والی خوراک کا استعمال زیادہ
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: