جمعرات
2024-04-18
1:07 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
انگلیوں کے پرانے نشان دیکھنے کا طریقہ - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » انگلیوں کے پرانے نشان دیکھنے کا طریقہ
انگلیوں کے پرانے نشان دیکھنے کا طریقہ
lovelessDate: جمعرات, 2011-07-28, 1:54 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
آسٹریلیا میں ماہرین نے پرانی شہادتوں پر سے انگلیوں کے نشان پڑھنے کے لیے نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔ سڈنی میں جامعہ ٹینالوجی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ دنیا میں پہلی بار دریافت کیا گیا ہے۔

اس طریقے سے پولیس کو کئی پرانے مقدمے حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ماہرین نے نئے طریقے میں انگلیوں کے نشان پڑھنے کے لیے نینوٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جس سے وہ نشان بھی پڑھے جا سکتے ہیں جن کو روایتی طریقے سے پڑھنا ممکن نہیں تھا۔

انگلیوں کے نشان پڑھنے کے لیے انگلیوں میں امینو ایسڈ کے نشانات کو تلاش کیا جاتا ہے۔ نینو ٹیکنالوجی یہ کام زیادہ باریکی سے کرتی ہے۔ یہ خلیے عام طور پر پسینے میں پائے جاتے ہیں اور اس لیے یہ زیادہ تر انگلیوں میں موجود ہوتے ہیں۔

تحقیق ابھی جاری ہے اور اس میں شامل ڈاکٹر سپنڈلر کا کہنا ہے کہ یہ فورنزک سائنس کے اس خواب کی طرف انتہائی اہم پہلا مرحلہ تھا جس میں وہ انگلیوں کے نشان دیکھنا چاہتی ہے۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » انگلیوں کے پرانے نشان دیکھنے کا طریقہ
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: