جمعہ
2024-04-19
10:00 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
بچوں میں شراب نوشی کے رجحانات - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » بچوں میں شراب نوشی کے رجحانات
بچوں میں شراب نوشی کے رجحانات
lovelessDate: جمعرات, 2011-07-28, 1:56 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
برطانیہ میں ہوئے ایک تازہ سروے کے مطابق ان بچوں میں بڑے ہوکر روزانہ شراب پینے کے امکانات دگنے ہوتے ہیں جو اپنے والدین کو نشے کی حالت میں دیکھتے ہیں۔

سروے کرنے والے برطانوی ادارے جوزف راؤن ٹری فاؤنڈیشن کے مطابق لڑکپن میں شراب نوشی کی عادت کا تعلق بچپن میں والدین کی طرف سے مناسب سرپرستی نہ ملنے سے بھی ہوتا ہے جبکہ دوستوں کی صحبت بھی شراب نوشی کی طرف مائل کرنے کی اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

سروے کے مطابق آپ جتنا زیادہ وقت دوستوں کو دیں گے اتنا ہی آپ کے شراب نوشی کرنے کے امکانات بڑھیں گے۔

اس سروے کے دوران تیرہ سے سولہ سال کی عمر کے پانچ ہزار سات سو لڑکوں اور لڑکیوں کی عادات و اطوار کا جائزہ لیا گیا جس میں ہر پانچ میں سے ایک بچے نے بتایا کہ انہوں نے چودہ سال کی عمر میں پہلی بار شراب پی جبکہ ان بچوں میں سے نصف نے یعنی لگ بھگ دو ہزار چھ سو پچاس بچوں نے سولہ سال کی عمر میں شراب پینے کا دعویٰ کیا۔

برطانیہ میں شراب نوشی کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے الکوحل کنسرن کے سربراہ ڈون شینکر کا کہنا ہے کہ یہ سروے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بچے کی زندگی کے آغاز سے ہی ان کی مستقبل کی عادات پر والدین کا گہرا اثر ہوتا ہے۔

بچے کی زندگی کے آغاز سے ہی ان کی مستقبل کی عادات پر والدین کا گہرا اثر ہوتا ہے: ڈون شینکر

اس رپورٹ کی تحقیق میں کلیدی کردار ادا کرنے والی پامیلا بریمنر کا کہنا ہے ’اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خاندان اور دوستوں کے رویّے بچوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ بچے کیسے اور کتنی شراب پئیں گے۔‘

رائل کالج آف فزیشنز کا کہنا ہے کہ اسے اس بات پر ذرا بھی حیرت نہیں کہ آسانی سے شراب تک رسائی ہونا شراب پینے کے رجحانات میں سے ایک ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا ہے ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو الکوحل کی قیمت بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے، اور اس کی دستیابی کو کم کرنا اس کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الکوحل کے مضمرات سے نوجوانوں اور اُن کے اہلِ خانہ میں آگاہی اجاگر کرنے کے لیے قومی مہم چلائی جانی چاہیے۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » بچوں میں شراب نوشی کے رجحانات
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: