جمعہ
2024-04-19
2:25 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
ایک دوسرے کے گرد ناچتے ’بلیک ہول‘ - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » ایک دوسرے کے گرد ناچتے ’بلیک ہول‘
ایک دوسرے کے گرد ناچتے ’بلیک ہول‘
lovelessDate: ہفتہ, 2011-07-30, 10:39 PM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں دو ایسے بلیک ہول کی موجودگی کے اب تک کے بہترین شواہد مل چکے ہیں، جو دونوں ایک ہی کہکشاں میں ایک دوسرے کے مدار میں گھوم رہے ہیں۔ ایسے جڑواں نظاموں کے بارے میں ہمیشہ سے باتیں ہوتی رہی ہیں لیکن کسی کو کبھی دیکھا نہیں گیا تھا۔

نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والا مضمون کہکشاؤں کے پھیلاؤ کے نظریے کی تائید کرتا ہے جس میں ہر کہکشاں کے مرکز میں ایک بلیک ہول ہے۔ اس نظریے کے مطابق دو کہکشائیں جب ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں تو ان کے بلیک ہول ایک دوسرے کے گرد چکر لگاتے ہیں جب تک وہ ایک نہ ہو جائیں۔

تاہم اب تک بلیک ہول کے ایک دوسرے کے قریب آنے اور پھر گردش کرنے کے صرف سرسری شواہد موجود تھے۔

بلیک ہول میں داخل ہونے والا مواد ایک مخصوص روشنی پیدا کرتا ہے جس بلیک ہول کی سمت کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ساتھ گھومتے جڑواں بلیک ہول کی صورت میں روشنی کی دو شعائیں جاری ہونی چاہیں جن کی رنگت مختلف ہو۔ ماہرین نے بلیک ہول کا اب ایک ایسا ہی جوڑا دریافت کر لیا ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کے انہوں نے روشنی کی جوشعائیں دیکھی ہیں وہ ایسے بلیک ہول سے ہیں سورج سے دوکروڑ سے لے کر ایک ارب گنا زیادہ بڑے ہیں۔ یہ دونوں بلیک ہول ایک دوسرے سے ایک تہائی نوری سال کے فاصلے پر ہیں۔ بلیک ہول کے معیار پر دیکھا جائے تو یہ ایسا ہی جیسے دونوں گال جوڑ کر گھوم رہے ہیں۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » سائنس » ایک دوسرے کے گرد ناچتے ’بلیک ہول‘
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: