جمعرات
2024-03-28
5:18 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
بلیک واٹر کے اقدامات کا انکشاف - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » خبریں یہاں پوسٹ کریں » بلیک واٹر کے اقدامات کا انکشاف
بلیک واٹر کے اقدامات کا انکشاف
lovelessDate: جمعرات, 2011-07-28, 1:05 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
پاکستان کے ایک سابق چیف آف آرمی اسٹاف اور معروف عالمی دفاعی مبصر جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم بیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی شریک چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو اور لبنان کے وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بارے میں ایک بیان دے کر علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے ۔پاکستان کے اس سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور رفیق حریری کے قتل میں معروف امریکی کمپنی بلیک واٹر ملوث ہے اتنی اہم شخصیت کی طرف سے اس طرح کا بیان نہ تو بغیر سوچے سمجھے دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے ایک جذباتی بیان قرار دے کر اس سے صرف نظر کیا جا سکتا ہے ۔پاکستانی فوج کا سربراہ نہ صرف اپنی ملازمت کے دوران بلکہ بعد میں بھی ایسے مقام پر فائز ہوتا ہے کہ عالمی بالخصوص ملکی معلومات تک اس کی رسائی کوئی مشکل کام نہیں ہوتی۔جنرل اسلم بیگ کی طرف سے امریکی کمپنی بلیک واٹر کو ان دو اہم اور عالمی شخصیات کے قتل میں ملوث کرنا اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ اسلم بیگ کے پاس یقینا" ایسے دلائل اور شواہد موجود ہیں جن کی بدولت انہوں نے اس امریکی کمپنی کی طرف شک کی انگلی اٹھاتی ہے ۔اسلم بیگ نے اس بیان میں پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور امریکی انٹیلی جنس کے ادارے سی آئی اے کے درمیان گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے بلیک واٹر کمپنی کو پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پیشاور و غیرہ میں مطلوبہ افراد کو قتل کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔اسلم بیگ سے پہلے ایک امریکی اخبار بھی اس بات کی نشاندہی کرچکا ہے کہ لبنان کے وزير اعظم رفیق حریری کے قتل میں ڈک چینی ملوث ہے ۔اس امریکی اخبار کے مطابق بلیک واٹر کمپنی کی سرپرستی امریکی نائب صدر ڈک چینی کے پاس تھی اور اس کا اہم ٹارگٹ لبنان اور افغانستان میں اہم شخصیات کا قتل تھا ۔ بلیک واٹر ایک پرائیوٹ امریکی کمپنی ہے جو امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی سرپرستی میں چلتی ہے اس کمپنی کے مالک اریک پرنس نے انیس سو چھیانوے میں اس کمپنی کو مکمل طور پر امریکی فوج کے ساتھ ملحق کردیا اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بلیک واٹر کمپنی کی فورس کو امریکہ کی بحریہ، فضائیہ اور میرینز کے بعد امریکہ کی پانچویں فورس تصور کیا جاتا ہے ۔گیارہ ستمبر کے مشکوک واقعے کے بعد تو اس کمپنی کو کھل کر اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔بلیک واٹر کمپنی کے مالک اریک پرنس فاکس نیوز چیلنج پر ظاہر ہوئے اور انہوں نے اپنی خدمات پیش کیں سی آئي اے کے ایک معروف افسر جیمی اسمتھ کو اس کمپنی کے تربیتی امور سونپے گئے جبکہ سی آئی اے کے انتہائي اہم افسر کرونگارڈ نے بلیک واٹر کمپنی کو سرکاری حیثیت دینے میں انتہائي اہم کردار ادا کیا ۔ جارج ڈبلیو بش کے دور حکومت میں نیوکانز کا ٹولے نے ڈیک چینی کی سرپرستی میں عالمی سطح پر امریکی تسلط اور غلبے کے لئے جو اقدامات انجام دیئے ان میں بلیک واٹر کمپنی کی مکمل سرپرستی بھی خصوصی طور پر شامل ہے ۔بلیک واٹر کمپنی کو عراق میں سرگرم کیا گیا ہے اور اس سے مطلوب اہداف حاصل کئے گئے۔ عراق میں بلیک واٹر کمپنی کی منفی اور انسانیت سوز کاروائیاں اس سطح پر پہنچ گئیں کہ عراقی عوام اور حکومت نے بلیک واٹر کمپنی کے، ملک سے فورا" نکل جانے کا مطالبہ کیا ۔بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کو اپنی منفی سرگرمیوں کی وجہ سے عراق سے بظاہر نکلنا پڑا تا ہم آجکل پاکستان میں اس کی سرگرمیوں میں اضافے کی خبریں زبان زد خاص و عام ہیں ۔ آئیے سنتے ہیں پاکستان کے معروف تجزيہ نگار صفدر رضا بلیک واٹر کمپنی کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔( مصاحبہ ) بہرحال یہ بات کہ کیا بلیک واٹر کمپنی محترمہ بے نظیر بھٹو اور رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے یا نہیں اس کی حقیقت تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سامنے آہی جائے گی لیکن اس میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہہ نہیں کہ پاکستان میں بلیک واٹر کمپنی کی سرگرمیوں میں اضافے سے اس اسلامی ملک کو جو ایک ایٹمی طاقت بھی سخت نقصان پہنچ سکتا ہے


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » خبریں یہاں پوسٹ کریں » بلیک واٹر کے اقدامات کا انکشاف
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: