جب سے مرنے کي جي ميں ٹھاني ہے - فورم

  • Page 1 of 1
  • 1
جب سے مرنے کي جي ميں ٹھاني ہے
loveless تاریخ: سوموار, 2011-09-05, 2:47 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
حالت: آف لائن
جب سے مرنے کي جي ميں ٹھاني ہے کس قدر ہم کو شادماني ہے شاعري کيوں نہ راس آئے مجھے يہ مرا فن ِ خانداني ہے کيوں لب ِ التجا کو دوں جنبش تم نہ مانو گے، اور نہ ماني ہے روح کيا؟ آہ کي خفيف ہوا خون کيا؟ آنسوؤں کا پاني ہے آپ ہم کو سکھائيں رسم ِ وفا مہرباني ہے، مہرباني ہے دل ملا ہے جنہيں ہمارا سا تلخ ان سب کي زندگاني ہے کوئي صدمہ ضرور پہونچے گا آج کچھ دل کو شادماني ہے


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: