جمعہ
2024-04-26
4:09 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » شعر و شاعری » غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں
غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں
lovelessDate: اتوار, 2011-06-26, 8:17 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں
کہ جیسے اک دیا ہوں، اور ہَوا کی ذرد پہ رکھّا ہوں

چمکتی دھُوپ تُم، اپنے ہی دامن میں نہ بھر لینا
میں ساری رات پیڑوں کی طرح، بارش میں بھیگا ہوں

کوئی ٹُوٹا ہُوا رشتہ نہ دامن سے اُلجھ جاۓ:
تُمھارے ساتھ پہلی بار، بازاروں میں نکلاہُوں

یہ کس آواز کا بوسہ، میرے ہونٹوں پہ کانپا ہے
میں پچھلی، سب صداؤں کی حلاوت، بھُول بیٹھا ہوں

بچھڑ کر، تُم سے، میں نے بھی کوئ ساتھی نہیں ڈھونڈا
ہجومِ رہگُزر میں، دوُر تک دیکھو، اکیلا ہوں


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » شعر و شاعری » غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: