منگل
2024-04-23
8:13 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
محبت میں اُف کیا سے کیا ہو گئے ہم - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » شعر و شاعری » محبت میں اُف کیا سے کیا ہو گئے ہم
محبت میں اُف کیا سے کیا ہو گئے ہم
lovelessDate: اتوار, 2011-06-26, 8:18 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
محبت میں اُف کیا سے کیا ہو گئے ہم

محبت میں اُف کیا سے کیا ہو گئے ہم
خود اپنے سے جیسے جدا ہو گئے ہم

دمِ نزع بالیں پہ آنے کا حاصل
چلو اب ہٹو بھی ، خفا ہو گئے ہم

گراں ہے نزاکت پہ لفظِ تمنا
دھڑکتے دلوں کی صدا ہو گئے ہم

دمِ نزع بھی عشق رُسوا ہے توبہ
یہ لیجئے اب ان پہ فدا ہو گئے ہم

ارے جُرمِ اُلفت نے کیا کر دکھایا
خود اپنے کئے کی سزا ہو گئے ہم

اشاروں پہ چلنے لگے کسی اور کے
بڑے ہی نظر آشنا ہو گئے ہم

کہیں کیا بس اب آپ خود ہی سمجھ لیں
سراپا یہ لو التجا ہو گئے ہم

اثر ہے فُغاں میں نہ تاثیرِ غم میں
خود اپنے لئے بدعا ہو گئے ہم

بڑھی ہے غمِ ہجر سے اور چاہت
زمانہ یہ سمجھا جُدا ہو گئے ہم

وفاؤں کے بدلے جفا کرنے والے
ارے بے وفا باوفا ہو گئے ہم

نگاہِ محبت یہ کہتی ہے مخفی
سزا دیجئے پُر خطا ہو گئے ہم


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » شعر و شاعری » محبت میں اُف کیا سے کیا ہو گئے ہم
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: