اتوار
2024-05-19
9:22 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:29 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ والیل مکّیہ ہے ، اس میں ایک رکوع ، اکیس۲۱ آیتیں ، اکہتّر۷۱ کلمے ، تین سو دس۳۱۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Waallayli itha yaghsha
1. وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰیۙ۝۱

1. By the night when it overshadows.
1. اور رات کی قسم جب چھائے (ف۲)

(ف۲) - جہاں پر اپنی تاریکی سے ، کہ وہ وقت ہے خَلق کے سکون کا ہر جاندار اپنے ٹھکانے پر آتا ہے اور حرکت واضطراب سے ساکن ہوتا ہے اور مقبولانِ حق صدقِ نیاز سے مشغولِ مناجات ہوتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Waalnnahari itha tajalla
2. وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰیۙ۝۲

2. And by the day when it brightens.
2. اور دن کی جب چمکے (ف۳)

(ف۳) - اور رات کے اندھیرے کو دور کرے کہ وہ وقت ہے سوتوں کے بیدار ہونے کا اور جانداروں کے حرکت کرنے کا اور طلبِ معاش میں مشغول ہونے کا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Wama khalaqa alththakara waalontha
3. وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤیۙ۝۳

3. And by Him Who made the male and female.
3. اور اس (ف۴) کی جس نے نَر و مادہ بنائے (ف۵)

(ف۴) - قادر ، عظیم القدرت ۔

(ف۵) - ایک ہی پانی سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Inna saAAyakum lashatta
4. اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰیؕ۝۴

4. Undoubtedly, your strivings are diverse.
4. بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے (ف۶)

(ف۶) - یعنی تمہارے اعمال جداگانہ ہیں ، کوئی طاعت بجالا کر جنّت کے لئے عمل کرتا ہے ، کوئی نافرمانی کرکے جہنّم کے لئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Faamma man aAAta waittaqa
5. فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰی وَ اتَّقٰیۙ۝۵

5. Then as for him who gave (in charity) and feared God.
5. تو وہ جس نے دیا (ف۷) اور پرہیزگاری کی (ف۸)

(ف۷) - اپنا مال راہِ خدا میں اور اللہ تعالٰی کے حق کو ادا کیا ۔

(ف۸) - ممنوعات و محرمات سے بچا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Wasaddaqa bialhusna
6. وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰیۙ۝۶

6. And testified the best,
6. اور سب سے اچھی کو سچ مانا (ف۹)

(ف۹) - یعنی ملّتِ اسلام کو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Fasanuyassiruhu lilyusra
7. فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰیؕ۝۷

7. We shall soon provide him facility.
7. تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیّا کر دیں گے (ف۱۰)

(ف۱۰) - جنّت کے لئے اور اسے ایسی خصلت کی توفیق دیں گے جو اس کے لئے سببِ آسانی و راحت ہو اور وہ ایسے عمل کرے جن سے اس کا رب راضی ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Waamma man bakhila waistaghna
8. وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰیۙ۝۸

8. And as for him who stinted and became independent,
8. اور وہ جس نے بُخل کیا (ف۱۱) اور بے پرواہ بنا (ف۱۲)

(ف۱۱) - اور مال نیک کاموں میں خرچ نہ کیا اور اللہ تعالٰی کے حق ادا نہ کئے ۔

(ف۱۲) - ثواب اور نعمتِ آخرت سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Wakaththaba bialhusna
9. وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰیۙ۝۹

9. And belied the best,
9. اور سب سے اچھی کو جھٹلایا (ف۱۳)

(ف۱۳) - یعنی ملّتِ اسلام کو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Fasanuyassiruhu lilAAusra
10. فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰیؕ۝۱۰

10. We shall soon provide him hardship.
10. تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیّا کر دیں گے (ف۱۴)

(ف۱۴) - یعنی ایسی خصلت جو اس کے لئے دشواری و شدّت کا سبب ہو اور اسے جہنّم میں پہنچائے ۔ شانِ نزول : یہ آیتیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ اور اُمیّہ بن خلف کے حق میں نازل ہوئیں جن میں سے ایک حضرت صدیق ا تقی ہیں اور دوسرا اُمیّہ اشقی ۔ اُمیّہ ا بنِ خلف حضرت بلال کو جو اس کی مِلک میں تھے دِین سے منحرف کرنے کے لئے طرح طرح کی تکلیفیں دیتا تھا ۔ اور انتہائی ظلم اور سختیاں کرتا تھا ایک روز حضرت صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے دیکھا کہ اُمیّہ نے حضرت بلال کو گرم زمین پر ڈال کر تپتے ہوئے پتّھر ان کے سینہ پر رکھے ہیں اور اس حال میں کلمۂِ ایمان ان کی زبان پر جاری ہے ، آپ نے اُمیّہ سے فرمایا اے بدنصیب ایک خدا پرست پر یہ سختیاں اس نے کہا آپ کو اس کی تکلیف ناگوار ہو تو خرید لیجئے آپ نے گراں قیمت پر ان کو خرید کر آزاد کردیا اس پر یہ سورت نازل ہوئی اس میں بیان فرمایا گیا کہ تمہاری کوششیں مختلف ہیں یعنی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی کوشش اور اُمیّہ کی اور حضرت صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ رضائے الٰہی کے طالب ہیں اُمیّہ حق کی دشمنی میں اندھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Wama yughnee AAanhu maluhu itha taradda
11. وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰیؕ۝۱۱

11. And his wealth will not avail him when he will perish.
11. اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا (ف۱۵)

(ف۱۵) - مرکر گور میں جائے گا یا قعرِ جہنّم میں پہنچے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Inna AAalayna lalhuda
12. اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰیؗۖ۝۱۲

12. Undoubtedly, upon Us rests the guidance.
12. بے شک ہدایت فرمانا (ف۱۶) ہمارے ذمّہ ہے

(ف۱۶) - یعنی حق اور باطل کی راہوں کو واضح کردینا اور حق پر دلائل قائم کرنا اور احکام بیان فرمانا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Wainna lana lalakhirata waaloola
13. وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰی۝۱۳

13. And undoubtedly, to Us belongs the Hereafter as well as the present world.
13. اور بے شک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں

--------------------------------------------------------------------------------
14. Faanthartukum naran talaththa
14. فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰیۚ۝۱۴

14. So I warn you of the Fire which is flaming.
14. تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے

--------------------------------------------------------------------------------
15. La yaslaha illa alashqa
15. لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَیۙ۝۱۵

15. None shall enter it but the most wicked one.
15. نہ جائے گا اس میں (ف۱۷) مگر بڑا بد بخت

(ف۱۷) - بطریقِ لزوم و دوام ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Allathee kaththaba watawalla
16. الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰیؕ۝۱۶

16. Who belied and turned his face.
16. جس نے جھٹلایا (ف۱۸) اور منھ پھیرا (ف۱۹)

(ف۱۸) - رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ۔

(ف۱۹) - ایمان سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Wasayujannabuha alatqa
17. وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَیۙ۝۱۷

17. But the most pious one shall be kept far away from it,
17. اور بہت جلد اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے بڑا پرہیزگار

--------------------------------------------------------------------------------
18. Allathee yutee malahu yatazakka
18. الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰیۚ۝۱۸

18. Who gives his wealth to become purified.
18. جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۰)

(ف۲۰) - اللہ تعالٰی کے نزدیک یعنی اس کا خرچ کرنا ریا و نمائش سے پاک ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Wama liahadin AAindahu min niAAmatin tujza
19. وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤیۙ۝۱۹

19. And he owes no favour to anyone for recompense;
19. اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے (ف۲۱)

(ف۲۱) - شانِ نزول : جب حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حضرت بلال کو بہت گراں قیمت پر خرید کر آزاد کیا تو کفّار کو حیرت ہوئی اور انہوں نے کہا حضرت صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایسا کیوں کیا ؟ شاید بلال کا ان پر کوئی احسان ہوگا جو انہوں نے اتنی گراں قیمت دے کر خریدا اور آزاد کیا ، اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور ظاہر فرمادیا گیا کہ حضرت صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا یہ فعل محض اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے ہے کسی کے احسان کا بدلہ نہیں اور نہ ان پر حضرت بلال وغیرہ کا کوئی احسان ہے ۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بہت لوگوں کو ان کے اسلام کے سبب خرید کر آزاد کیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Illa ibtighaa wajhi rabbihi alaAAla
20. اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰیۚ۝۲۰

20. But he only seeks the pleasure of his Lord Who is the Most High.
20. صرف اپنے رب کی رضا چاہتا جو سب سے بلند ہے

--------------------------------------------------------------------------------
21. Walasawfa yarda
21. وَ لَسَوْفَ یَرْضٰی۠۝۲۱

21. And undoubtedly, soon he will be pleased.
21. اور بے شک قریب ہے کہ وہ راضی ہو گا (ف۲۲)

(ف۲۲) - اس نعمت و کرم سے جو اللہ تعالٰی ان کو جنّت میں عطا فرمائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 641706 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/2
Log In

Search

Site friends