اسلامی ویب
لوگو منگل, 2024-12-24, 11:47 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 3
مہمان 3
صارف 0
دل کے عضلات بالکل انسانی جسم کے دوسرے عضلات کی مانند کام کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ دل کے عضلات کو اپنا کام کرنے کے لیۓ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ توانائي خوراک کی صورت میں انسانی جسم میں خون کی گردش سے حاصل ہوتی ہے ۔ جسم میں خون گردش کرتا ہے اور خون میں پاۓ جانے والی خوراک کو جسم کے مختلف حصے استعمال کرتے ہیں اور یوں ہم انسانی جسم کو صحت مند چلتا پھرتا دیکھتے ہیں ۔ دل انسانی جسم میں خون کی گردش کے لیۓ پمپ کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور خود دل کے عضلات کو جو شریانیں خون پہنچاتی ہیں ان کو کرونری آرٹریز کہا جاتا ہے ۔ بعض اوقات ان کرونری آرٹریز میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دل کے عضلات تک خون کی ترسیل کم ہو جاتی ہے یا منقطع ہو جاتی ہے اور یوں دل کے یہ عضلات خون کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے اپنا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے حرکت قلب بند ہو جاتی ہے اور انسانی موت واقع ہو جاتی ہے ۔ Atherosclerosis اس طرز کی ایک بہت ہی اہم بیماری ہے جس کے دوران کلسٹرول اور چربی کے اجزاء شریانوں کی دیواروں پر جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں ۔ یہ بیماری جسم کے کسی بھی حصے میں شریانوں کو متاثر کر سکتی ہے اور یہ stroke ، heart attach اور کمزور گردش خون کی ایک بڑی وجہ بھی ہے ۔ اس بیماری میں دماغ ، گردے اور دل زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ۔ خطرناک عوامل : Atherosclerosis عمر رسیدہ افراد میں وقوع پذیر ہوتی ہے لیکن بیماری کی شدت ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہے ۔ ٭ خواتین حاملگی کی عمر میں مردوں کی نسبت بہت کم اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں ۔ ٭ بلڈ پریشر میں زیادتی ، خون میں چربی کی مقدار میں زیادتی ، سگریٹ نوشی اور ذیابیطیس ایسے عوامل ہیں جو اس بیماری کو جنم دے سکتے ہیں یا شدید کر سکتے ہیں لہذا ان چیزوں کے کنٹرول سے ہم اس بیماری کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں ۔ ٭ موٹاپا ، انسان کو بلڈ پریشر کا مریض بنانے ، خون میں چربی کی مقدار زیادہ کرنے اور ذیابیطیس کا شکار کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور مستقل طور پر شریانوں کے تنگ ہونے کا باعث بنتا ہے ۔ -----
Log In
Search
Calendar
«  دسمبر 2024  »
SuMoTuWeThFrSa
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031
Entries archive
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ