جمعرات
2024-11-21
0:58 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
حديث مبارک »
Site menu

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 4
مہمان 4
صارف 0

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا کہ دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے (ایک) تندرستی (دوسرے) خوش حالی۔ (صحیح بخاری)
Views: 502871 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا جابر بن عبداللہ (ر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایاکہ دلوں کی سختی اور کھرکھرا پن مشرق (پورب) والوں میں ہے اور ایمان حجاز والوں میں۔
Views: 2002673 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (ص) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یمن کے لوگ (خود مسلمان ہونے کو)آئے اور وہ لوگ نرم دل ہیں اور نرم خو ہیں۔ ایمان یمن کا ہی اچھا ہے اور حکمت بھی یمن ہی کی (بہتر) ہے اور غریبی اور اطمینان بکریوں والوں میں ہے اور بڑائی و شیخی مارنا اور فخر و گھمن ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 45139 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (1)

سیدنا ابوہریرہ (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا: ایمان اس طرح سمٹ کر مدینہ میں آ جائے گا جیسے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں سما جاتا ہے۔
Views: 5002978 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (1)

سیدنا براء (ر) نبی (ص) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (ص) نے انصار کے بارے میں فرمایا کہ ان کا دوست مومن ہے اور ان کا دشمن منافق ہے اور جس نے ان سے محبت کی اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرے گا اور جس نے ان سے دشمنی کی اللہ تعالیٰ اس سے دشمنی کرے گا۔
Views: 986270 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (1)

سیدنا زر بن حبیش (ر) کہتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب (ر) نے کہاکہ قسم ہے اس کی جس نے دانہ چیرا (پھر اس سے گھاس اگائی) اور جان بنائی، رسول اللہ (ص) نے مجھ سے عہد کیا تھا کہ مجھ سے سوائے مومن کے کوئی محبت نہیں رکھے گا اور مجھ سے منافق کے علاوہ اور کوئی شخص دشمنی نہیں رکھے گا۔
Views: 989039 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا عبداللہ بن مسعود (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے پہلے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا کہ جس کے ، اس کی امت میں سے حواری اور اصحاب نہ ہوں جو اس کے طریقے پر چلتے تھے اور اس کے حکم کی پیروی کرتے تھے۔ پھر ان لوگوں کے بعد ایسے نالائق لوگ پیدا ہوتے ہیں جو زبان سے کہتے ہی ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 779072 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ سب سے پہلے جس نے عید کے دن نماز سے پہلے خطبہ شروع کیا وہ مروان تھا (حکم کا بیٹا جو خلفاء بنی امیہ میں سے پہلا خلیفہ ہے) اس وقت ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ نماز خطبہ سے پہلے ہے۔ مروان نے کہا کہ یہ بات موقوف کر دی گئی۔ سیدنا ابو سعید (ر) نے کہاکہ اس شخص نے تو اپنا فرض ادا ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 85933 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ وہ شخص جنت میں نہ جا ئیگا جسکا ہمسایہ اسکے مکرو فساد سے محفوظ نہیں ہے۔
Views: 989027 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو شریح الخزاعی (ر) سے روایت ہے کہ نبی (ص) نے فرمایا: جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے ہمسایہ کیساتھ نیکی کرے اور جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہما ن کیساتھ احسان کرے اور جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات کہے (جس میں ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 986044 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو قتادہ (ر) کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عمران بن حصین (ر) کے پاس ایک رہط (دس سے کم مردوں کی جماعت کو رہط کہتے ہیں) میں تھے اور ہم میں بشیر بن کعب بھی تھے۔ سیدنا عمران (ر) نے اس دن حدیث بیان کی کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ حیا خیر ہے بالکل، یا حیا بالکل خیر ہے۔ بشیر بن کعب نے کہاکہ ہم نے بعض کتابوں ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 989044 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ ایمان کی ستر پرکئی یا ساٹھ پر کئی شاخیں ہیں۔ ان سب میں افضل لا الٰہ الا اللہ کہنا ہے اور ان سب میں ادنیٰ، راہ میں سے موذی چیز کا ہٹانا ہے اور حیا ایمان کی ایک شاخ ہے۔
Views: 99033 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا عبداللہ بن عمر (ر) سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اکرم (ص) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ (ص) نے فرمایا کہ مجھے اس درخت کے متعلق بتاؤ جو مومن (مسلم) کے مشابہ ہے یا مسلمان آدمی کی طرح ہے، (اس کی نشانی یہ ہے کہ) اس کے پتے نہیں گرتے، پھل ہر وقت دیتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر صکہتے ہیں کہ میرے ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 99361 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا کعب بن مالک (ر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا: مومن کی مثال ایسی ہے جیسے کھیت کا نرم جھاڑ ہو، ہوا اس کو جھونکے دیتی ہے، کبھی اس کو گرا دیتی ہے اور کبھی سیدھا کر دیتی ہے، یہاں تک کہ سوکھ جاتا ہے۔ اور کافر کی مثال ایسی ہے جیسے صنوبر کا درخت، جو اپنی جڑ پر سیدھا کھڑا رہتا ہے، اس کو کوئی چیز ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 46074 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ]نے فرمایا: منافق کی تین نشانیاں ہیں۔ جب بات کرے تو جھوٹی بات کرے، جب وعدہ کرے تو وعدہ کے خلاف کرے اور جب اسے امانت سونپی جائے تو اس میں خیانت کرے۔
Views: 744649 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا عبداللہ بن عمرو (ر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا: چار باتیں جس میں ہوں گی وہ تو خالص منافق ہے۔ اور جس میں ان چاروں میں سے ایک خصلت ہو گی، تو اس میں نفاق کی ایک ہی عادت ہے، یہاں تک کہ اس کو چھوڑ دے۔ ایک تو یہ کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، دوسری یہ کہ جب معاہدہ کرے تو اس کے خلاف کرے، تیسری ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 43060 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا عباس بن عبدالمطلب (ر) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ (ص) سے سنا، آپ (ص) فرماتے تھے کہ اس نے ایمان کا مزا چکھ لیا جو اللہ کے پروردگار عالم (لائق عبادت) ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد (ص) کے پیغمبر ہونے پر راضی ہو گیا۔
Views: 538 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا انس (ر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ کوئی آدمی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اپنے یا ہمسایہ بھائی کیلئے وہی نہ چاہے جو وہ اپنے لئے چاہتا ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر راضی ہو گیا، اس نے ایمان کا ذائقہ چ
Views: 46089 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا انس (ر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا: تم میں سے کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کو میری محبت اولاد، ماں باپ اور سب لوگوں سے زیادہ نہ ہو۔
Views: 311735 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا انس (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا: تین باتیں جس میں ہوں گی وہ ان کی وجہ سے ایمان کی مٹھاس اور حلاوت پائے گا۔ ایک تو یہ کہ اللہ اور اس کے رسول سے دوسرے سب لوگوں سے زیادہ محبت رکھے۔ دوسرے یہ کہ کسی آدمی سے صرف اللہ کے واسطے دوستی رکھے (یعنی دنیا کی کوئی غرض نہ ہو اور نہ ہی اس سے ڈر ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 20623 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا صالح بن صالح الہمدانی ، شعبی سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو کہ خراسان کا رہنے والا تھا اس نے شعبی سے پوچھا کہ ہمارے ملک کے لوگ کہتے ہیں کہ جو شخص اپنی لونڈی کو آزاد کرکے پھر اس سے نکاح کر لے تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی قربانی کے جانور پر سواری کرے۔ شعبی نے کہا کہ ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 61657 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ((ص)) کی جان ہے (میرے اس زمانہ سے قیامت تک )کوئی یہودی یا نصرانی (یا اور کوئی دین والا) میرا حال سنے پھر اس پر ایمان نہ لائے جو کہ میں دیکر بھیجا گیا ہوں (یعنی قرآن و سنت پر) تو وہ جہنم میں جائے گا۔
Views: 4226043 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابوہریرہ (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ ہر ایک پیغمبر کو وہی معجزے ملے ہیں جو اس سے پہلے دوسر ے پیغمبر کو مل چکے تھے پھر ایمان لائے اس پر آدمی لیکن مجھے جو معجزہ ملا وہ قرآن ہے جو اللہ نے میرے پاس بھیجا (ایسا معجزہ کسی پیغمبرکو نہیں ملا) اس لئے میں امیدکرتا ہوں کہ میری پیروی کرن ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 211528 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا سفیان بن عبداللہ الثقفی (ر) سے روایت ہے کہ میں نے کہا یارسول اللہ (ص)! مجھے اسلام میں ایک ایسی بات بتا دیجئے کہ پھر میں اس کو آپ (ص) کے بعد (اور ابو اسامہ کی روایت میں ہے کہ آپ (ص) کے سوا) کسی سے نہ پوچھوں۔ آپ (ص) نے فرمایا کہ کہہ میں اللہ پر ایمان لایا پھر اس پر قائم رہ۔
Views: 96059 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ لوگ تم سے علم کی باتیں پوچھتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ کہیں گے اللہ نے تو ہمیں پیدا کیا، پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ راوی نے کہا کہ سیدنا ابو ہریرہ (ر) اس حدیث کو بیان کرتے وقت ایک شخص کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا سچ کہا اللہ اور اس کے ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 448023 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ذر (ر) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (ص) سے پوچھا کہ کونسا عمل افضل ہے؟ آپ (ص) نے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ میں نے کہا کونسا بندہ آزاد کرنا افضل ہے؟ آپ (ص) نے فرمایا کہ جو بندہ اس کے مالک کوعمدہ معلوم ہوا ور جس کی قیمت بھاری ہو۔ میں نے کہا کہ اگر میں یہ نہ کر ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 115015 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو سعید خدری (ر) سے روایت ہے کہ کچھ لوگ عبدالقیس کے رسول اللہ (ص) کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یارسول اللہ (ص)! ہم ربیعہ کی ایک شاخ ہیں، اور ہمارے اور آپ (ص) کے بیچ میں قبیلہ مضرکے کافر ہیں اور ہم آپ ]کے پاس حرام مہینوں کے علاوہ (کسی اور مہینے میں) نہیں آ سکتے تو ہمیں ایسے کام کا حکم کیجئے کہ ج ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 989073 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا محمود بن ربیع (ر) سیدنا عتبان بن مالک (ر) سے سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں مدینہ میں آیا تو عتبان سے ملا اور میں نے کہا کہ ایک حدیث ہے جو مجھے تم سے پہنچی ہے (پس تم اسے بیان کرو) عتبان نے کہا کہ میری نگاہ میں فتور ہو گیا (دوسری روایت میں ہے کہ وہ نابینا ہو گئے اور شاید ضعفِ بصارت مراد ہو) ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 114519 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا معاذ بن جبل (ر) کہتے ہیں کہ میں سواری پر رسول اللہ (ص) کے ہمراہ پیچھے بیٹھا ہوا تھا، میرے اور آپ (ص) کے درمیان سوائے پالان کی پچھلی لکڑی کے کچھ نہ تھا۔ آپ (ص) نے فرمایا اے معاذ بن جبل! میں نے عرض کیا کہ میں حاضر ہوں آپ کی خدمت میں اور آپ کا فرمانبردار ہوں یارسول اللہ (ص)! پھر آپ (ص) تھوڑی دیر ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 114539 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (ص) کے گرد بیٹھے تھے اور ہمارے ساتھ اور آدمیوں میں سیدنا ابوبکر (ر) اور سیدنا عمر (ر) بھی تھے۔ اتنے میں رسول اللہ (ص) اٹھے (اور باہر تشریف لے گئے) پھر آپ نے ہمارے پاس آنے میں دیر لگائی تو ہم کو ڈر ہوا کہ کہیں دشمن آپ کو اکیلا پا کر مار نہ ڈالیں۔ ہم گھبرا ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 533 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

صنابحی ، سیدنا عبادہ بن صامت (ر) سے روایت کرتے ہیں کہ میں ان کے پاس گیا اور وہ اس وقت قریب المرگ تھے۔ میں رونے لگا تو انہوں نے کہا کہ ٹھہرو، روتے کیوں ہو؟ اللہ کی قسم اگرمیں گواہ بنایا جاؤں گا تو تیرے لئے (ایمان کی) گواہی دوں گا اور اگر میری سفارش کام آئے گی تو تیری سفارش کروں گا اور اگر مجھے طاقت ہ ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 140552 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) (یا سیدنا ابو سعید (ر) ) سے روایت ہے (یہ اعمش (ر) کو، جو کہ اس حدیث کے راوی ہیں، شک ہے) کہ جب غزوہ تبوک کا وقت آیا (تبوک ملک شام میں ایک مقام کا نام ہے) تو لوگوں کوسخت بھوک لگی۔ انہوں نے کہا یارسول اللہ]! کاش آپ ہمیں اجازت دیتے تو ہم اپنے اونٹوں کو، جن پر پانی لاتے ہیں ذبح کرتے، ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 45293 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا عثمان (ر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ جو شخص مر جائے اور اس کو اس بات کا یقین ہو کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں سوائے اللہ جل جلالہ کے تو وہ جنت میں جائے گا۔
Views: 99361 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

صفوان بن محرز سے روایت ہے کہ سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی (ر) نے عسعس بن سلامہ کو کہلا بھیجا جب سیدنا عبداللہ بن زبیر (ر) کا فتنہ ہوا کہ تم اپنے چند بھائیوں کو اکٹھا کرو تاکہ میں ان سے باتیں کروں۔ عسعس نے لوگوں کو کہلا بھیجا۔ وہ اکٹھے ہوئے تو سیدنا جندب (ر) آئے، ایک زرد برنس اوڑھے ہوئے تھے (بُرنس وہ ٹ ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 100074 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا اسامہ بن زید (ر) کہتے ہیں رسول اللہ (ص) نے ہمیں ایک سریہ میں بھیجا۔ ہم صبح کوحرقات سے لڑے جو جہنیہ میں سے ہے۔ پھر میں نے ایک شخص کو پایا، اس نے لا الٰہ الا لالہ کہا میں نے برچھی سے اس کو مار دیا۔ اس کے بعد میرے دل میں وہم ہوا (کہ لا الٰہ الا اللہ کہنے پر مارنا درست نہ تھا) میں نے رسول اللہ (ص) ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 99368 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا مقداد بن اسود (ر) سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یارسو ل اللہ (ص)! اگر میں ایک کافر سے بھڑوں وہ مجھ سے لڑے اور میرا ایک ہاتھ تلوار سے کاٹ ڈالے پھر مجھ سے بچ کر ایک درخت کی آڑ لے لے اور کہنے لگے کہ میں تابع ہو گیا اللہ کا تو کیا میں اس کو قتل کر دوں جب وہ یہ بات کہہ چکے؟ تو آپ (ص) نے فرمایا کہ اس ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 97154 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا عبداللہ بن عمر (ر) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ مجھے حکم ہوا ہے لوگوں سے لڑنے کا یہاں تک کہ وہ گواہی دیں اس بات کی کہ کوئی معبود برحق نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور بیشک محمد ((ص)) اس کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں پھر جب یہ کریں تو انہوں نے مجھ سے اپنی جانوں اور مالوں ک ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 2001761 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سیدنا ابو ہریرہ (ر) کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ (ص) نے وفات پائی اور سیدنا ابو بکر صدیق (ر) خلیفہ ہوئے اور عرب کے لوگ جو کافر ہونے تھے وہ کافر ہو گئے تو سیدنا عمر (ر) نے سیدنا ابوبکر صدیق (ر) سے کہاکہ تم ان لوگوں سے کیسے لڑو گے حالانکہ رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ ”مجھے حکم ہوا ہے لوگوں سے لڑنے کا یہاں ت ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 60650 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

سعید بن مسیب (جو مشہور تابعین میں سے ہیں)اپنے والد (سیدنا مسیب صبن حزن بن عمرو بن عابد بن عمران بن مخزوم قرشی مخزومی، جو کہ صحابی ہیں) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ جب ابو طالب بن عبدالمطلب (رسول اللہ (ص) کے حقیقی چچا اور مربی) مرنے لگے تو رسول اللہ (ص) ان کے پاس تشریف لائے اور وہاں ابو جہل ( ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 300621 | Added by: | Date: 2012-01-23 | Comments (0)

ابو جمرہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس (ر) کے سامنے ان کے اور لوگوں کے بیچ میں مترجم تھا (یعنی اوروں کی بات کو عربی میں ترجمہ کر کے سیدنا ابن عباس (ر) کو سمجھاتا) اتنے میں ایک عورت آئی اور گھڑے کے نبیذ کے بارہ میں پوچھا۔ سیدنا ابن عباس (ر) نے کہا کہ عبدالقیس کے وفد رسول اللہ (ص) کے پاس آئے تو آپ] ن ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 3001981 | Added by: | Date: 2012-01-22 | Comments (0)

الاحاديث الضعيفة عند الامام البخاري رحمه الله

الاعداد :ابن بشير الحسينوي

راقم الحروف کو جولائی ۲۰۱۱کو حرمین شریفین کے سفر کا موقع ملا وہاں پر مختلف شیوخ سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں قابل ذکر یہ ہیں شیخ وصی اللہ بن محمد عباس ،شیخ بوالاشبال شاغف ،شیخ ضیائ الرحمن اعظمی شیخ عبدالعظ ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 300814 | Added by: | Date: 2011-09-14 | Comments (0)

عیدبن عبدالعزیز کہتے ہیں کہ جب ایام حرہ کا واقعہ پیش آیا تو تین دنوں تک مسجد نبوی میں اذان اوراقامت نہیں ہوئی ، اورسعیدبن المسیب ان دنوں مسجد نبوی ہی میں ٹہرے رہے آپ کہتے ہیں جب نماز کا وقت ہوجاتا تو قبر نبوی سے اذان کی آواز سنائی دیتی اورمیں یہ آواز سن کر اقامت کہتا اورنماز اداکرتا۔

یہ ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 12306 | Added by: | Date: 2011-09-14 | Comments (0)

﴿ حدیث قدسی ﴾ سیدنا ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا! بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اے ابن آدم! میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا، میں تیراسینہ غنیٰ ( تو نگری/ دولت/ بے نیازی) سے بھر دوں گا۔ اور تیری محتاجی کو تجھ سے دور رکھوں گا۔ اگر تو ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 9887621 | Added by: | Date: 2011-09-14 | Comments (0)

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم Hadith
حضرت ا بو ہریرہ رضی ا للہ ت ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 150535 | Added by: | Date: 2011-07-31 | Comments (0)

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم Hadith
صحیح بخاری - کتاب الایمان (16) باب ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 789557 | Added by: | Date: 2011-07-31 | Comments (0)

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم Hadith
صحیح بخاری - کتاب الایمان (4) باب: المسلم من سلم المسلمون من لس ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 9886247 | Added by: | Date: 2011-07-31 | Comments (0)

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم Hadith
صحیح بخاری - کتاب الایمان (3) باب: ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 446381 | Added by: | Date: 2011-07-31 | Comments (0)

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم Hadith
صحیح بخاری - کتاب الایمان (2) باب: الإيمان وقول النبي بني الإسل ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 1142725 | Added by: | Date: 2011-07-31 | Comments (0)

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم Hadith
صحیح بخاری - کتاب الایمان (15) باب: تفاضل أهل الإيمان في الأعما ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 1142552 | Added by: | Date: 2011-07-31 | Comments (0)


حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم Hadith
(20) باب: إفشاء السلام من الإسلام وقال عمار ثلاث من جمعهن ... مزید پڑھیے... »»»»»
Views: 554 | Added by: | Date: 2011-07-31 | Comments (0)

1-50 51-57
Log In

Search

Calendar
«  نومبر 2024  »
SuMoTuWeThFrSa
     12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930

Entries archive

Site friends