اسلامی ویب
لوگو منگل, 2024-12-24, 12:01 PM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0
مشکلات کے دور هونے کیلئے بارہدعائیں اور دو نمازیں بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سَلااَامُ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی چند معتبر اور مختصر دعائیں اور دو نمازیں حل مشکلات قرض کی ادائیگی اور رزق میں وسعت کیلئے اس احقر (عباس قمی) نے انتخاب کی ہیں۔ ان کی تعداد بارہ ہے۔ پہلی دعا پریشانی اور بیماری کے رفع ہونے کے لئے کفعمی نے حضرت رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) خدا سے روایت کی ہے ایک آدمی نے حضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی خدمت میں بیماری اور تنگدستی کی شکایت کی حضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہر فریضہ نماز کے بعد یہ پڑھو تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیُّ الَّذِیْ لااَا یَمُوْتُ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَةٍ وَ لااَا وَلَدًا وَ لَمْ یَکُنْ لَہ شَرِیْکٌ فِیْ الْمُلْکِ وَ لَمْ یَکُنْ لَّہ وَلٰیٌ مِنَ الذُّلِّ وَ کَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا میں نے توکل اس خدا پر جو زندہ ابدی ہے اور ہر گز نہیں مرے گا اور حمد ستائش اس اللہ کیلئے جس نے نہ کسی کو بیوی بنایا اور نہ کسی کو بیٹا۔ اور نہ اس کمی کی حکومت میں کوئی شریک ہے اور نہ وہ کمزور و عاجز ہے کہ کوئی اس کا ولی و حامی ہو اور اس کی کبریائی بیان کرو کمال درجے کی کبریائی۔ دوسری روایت یہ ہے کہ حضور(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا:جب بھی مجھے کوئی شدت و پریشانی آئی تو جبرائیل امین- انسان کی شکل میں میرے سامنے آئے اور کہا کہ یہ دعا پڑھئے اور احادیث معتبرہ میں وارد ہوا ہے کہ وسواس دل ’قرض‘ پریشانی اور بیماری کے دور کرنے کیلئے اس دعا کو باربار پڑھئے۔ اوربعض روایات میں ہے کہ اس دعا کے اول میں لااَاحَوْلَ وَ لااَاقُوَّةَ بِاللّٰہِ( کوئی قدرت و توانائی بغیر خدا ممکن نہیں ہے) بھی مذکور ہے۔ دوسری دعا ہمارے استاد ثقة الا سلام نوری نے عالم ربانی جناب الحاج ملا فتح سلطان آبادی سے نقل کیا ہے کہ جناب آخوند ملا محمد عراقی نہایت سختی اور پریشانی و بدحالی میں تھے کہ اور کسی بھی طرح حالات درست نہ ہو رہے تھے ایک رات خواب میں زیارت امام زمانہ-سے شرفیاب ہو ئے اور اپنے حالات کی سختی حضرت- کی خدمت میں عرض کی اور حضرت- سے اپنے کاموں کی اصلاح اور رزق میں وسعت کیلئے دعا چاہی۔ حضرت- نے اس کو سید سند حبر معتمد جناب آقائی سید محمد سلطان آبادی کا حوالہ دیا(یعنی حکم دیا کہ ان کے پاس جاوٴ)جناب سید ملا محمد عراقی کو ایک دستور العمل بتایا جس کی وجہ سے تھوڑی سی مدت میں دنیا نے ان کی طرف رخ کرلیا اور اس سختی سے نکل آئے وہ دوستور العمل تین چیزیں ہیں۔ اول: صبح کی نماز کے بعد سینے پر ہاتھ رکھ کر ستر مرتبہ کہے یَا فَتَّاحُ (یعنی اے بہت زیادہ دروازوں کو کھولنے والے) دوم: (درج ذیل) ہمیشہ پڑھتا رہے لااَا حَوْلَ وَلااَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لااَا یَمُوْتُ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَّلااَا وَلَدًا وَ لَمْ یَکُنْ لَّہ شَرِیْکٌ فِیْ مُلْکِ وَ لَمْ یَکُنْ لَّہ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَ کَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا نوٹ ( مندرجہ بالا دعا کا ترجمہ پہلی دعا میں لکھا جا چکا ہے) سوم : صبح کی نماز کے بعد پڑھے بِسْمِ اللّٰہِ وَ صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ آلِہ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ فَوَقَاہُ اللّٰہُ سَیِّاَتِ مَا مَکَرُوْا لااَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ فَاسْتَجَبْنَا لَہ وَ نَجَّیْنَاہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذَالِکَ نُنْجِیْ الْمُوٴْمِنِیْنَ حَسْبُنَااللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ فَانْقَلِبُوْا بِنِعْمَةِ مِنَ اللّٰہِ وَ فَضْلٍ لَمْ یَمْسَسْھُمْ سُوْءٌ مَاشَآءَ اللّٰہُ لااَاحَوْلَ وَلااَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ مَاشَآءَ اللّٰہُ لااَا مَاشَآءَ النَّاسُ مَاشَآءَ اللّٰہُ وَ اِنْ کَرِہَ النَّاسُ حَسَبِیَ الرَّبُ مِنَ الْمَرْبُوْبِیْنَ حَسَبِیَ الْخَالِقُ مِنَ الْمَخْلُوْقِیْنَ حَسَبِیَ الرَّازِقُ مِنَ الْمَرْزُوْقِیْنَ حَسَبِیَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ حَسَبِیَ مَنْ ھُوَ حَسَبِیْ حَسَبِیْ مَنْ لَّمْ یَزِلْ حَسَبِیْ حَسَبِیْ مَنْ کَانَ مُذْ کُنْتُ لَمْ یَزَلْ حَسَبِیْ حَسَبِیَ اللّٰہُ لااَا اِلٰہَ ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ ھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ خدا کے نام کے ساتھ اور خدا کا درود محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)وال محمد(ع) پر اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں کہ بندوں کے حال کو خوب جانتا ہے پس خدا نے اس کو ان کی چالوں سے بچالیا اے ذات یکتا تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں تو منزہ ہے۔میں اپنے حق میں ستم کاروں میں سے ہوں پس ہم نے اس کی دعا کو قبول کیا اور اس کو غم سے نجات دی اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیتے ہیں خدا ہمارے لئے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے اس طرح نعمت خدا اور فضل خدا سے فیضیاب ہوئے کہ کوئی برائی ان تک نہ پہنچی ۔ وہی ہوتا ہے جو چاہتا ہے کوئی قدرت و طاقت خدا کی قدرت کے علاوہ نہیں جو خدا چاہتا وہی ہوتا ہے نہ کہ جو لوگ چاہیں جو خدا چاہتا وہی ہوتا ہے اگرچہ کہ لوگ نہ چاہیں پالنے والا میرے لئے کافی ہے پلنے والوں سے خالق والوں سے میرے لئے کافی ہے مخلوقات سے رزق دینے والا میرے لئے کافی ہے رزق کھانے والے سے تمام جہانوں کا پالنے والا میرے لئے کافی ہے کافی ہے میرے لئے کافی ہے۔ کافی ہے میرے لئے جو ہمیشہ سے کافی ہے میرے لئے کافی ہے میرے لئے میں جب سے ہوں اور جب تک ہوں اور جب تک ہوں کافی ہے میرے لئے کافی ہے میرے لئے اللہ جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں میں اس پر بھروسہ کیا اور وہ باعظمت عرش کا پروردگار ہے ۔ تیسری دعا کشائش و آسودگی کے دروازے کھولنے کے لئے شیخ ابن فہد اور دوسروں نے روایت کی ہے کہ ایک مردنے امام موسیٰ کاظم- کی خدمت میں شکایت کی کہ میرا کاروبار بند ہوگیا ہے جو کام بھی کرتا ہوں فائدہ حاصل نہیں ہوتا جس کام کو شروع کرتا ہوں وہ مکمل نہیں ہوتا ۔ حضرت- نے فرمایا صبح کی نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھو۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمَ وَ بِحَمْدِہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَ اَسْئَلُہ مِنْ فَضْلِہ منزہ ہے اللہ جو عظیم اور اسی کی حمد و ستائش ہے میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں اس سے اس کے فضل کا سوال کرتا ہو روای کہتا ہے کہ تھوڑا عرصہ اس کو میں نے باقاعدہ پڑھا تو ایک دیہات سے کچھ لوگ میرے پاس آئے جنہوں نے مجھے خبر دی کہ تیری قوم کاایک آدمی مر گیا ہے جس کا تیرے علاوہ کوئی وارث نہیں ہے پس بہت سا سامان میرے ہاتھ لگا اور ابھی تک میں بے نیاز ہوں۔ اصول کافی اور مکارم اخلاق میں روایت ہے کہ ایک آدمی امام موسیٰ کاظم- سے عرض کی کہ مجھے ایسی دعا تعلیم فرمائیں جو دنیا اور آخرت دونوں کو اپنے اندرلئے ہوئے ہو اور آسمان بھی ہو حضرت نے اسے یہ دعا تعلیم فرمائی کہ صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک پڑھے اس مسلسل پڑھی اور اس کی حالت اچھی ہوگئی۔ چوتھی دعا شیخ کلینی نے امام جعفر صادق- سے روایت کی ہے کہ جو صبح اور مغرب کی نماز کے بعد سات مرتبہ دعا پڑھے ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لااَاحَوْْلَ وَ لااَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ اللہ کے نام ساتھ جو مہربان نہایت رحم کرنے ولاا ہے کوئی قدرت توانائی بغیر خدا کے نہیں جو بلند مرتبہ عظیم ہے تو اللہ تعالیٰ ستر قسم کی بلائیں دور فرمائے گا جن میں سب سے آسان جذام ، دیوانگی اور باد ہے اگر شقی و بد بخت ہو گا تو اللہ تعالیٰ اشقیاء سے اس کا نام مٹا کو خوش بخت لوگوں میں لکھ دے گا۔ پانچویں دعا دعائے مخزون امام جعفر صادق- سے مروی ہے کہ تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام کو اس دعا کو پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ فِیْ دِرْعِکَ الْحَصَنَةِ الَّتِیْ تَجْعَلُ فِیْھَا مَنْ تُرِیْدُ بارالہا مجھے اپنی اس مضبوط زرہ میں قرار دے جس میں تو جس کو چاہتا ہے قرار دیتا ہے چھٹی دعا طلب رزق فریضہ نماز کے بعد سجدہ میں کہو۔ یَا خَیْرَ الْمَسْئُوْلِیْنَ وَ یَا خَیْرَ الْمُعْطِیْنَ اُرْزُقْنِیْ وَ ارْزُقْ عَیَالِیْ مِنْ فَضْلِکَ فَاِنَّکَ ذُوْالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ جن سے سوال کیا جاتا ہے ان سب سے بہتر ذات اور اے دینے والوں میں سب سے بہترین دینے والے ۔ رزق عطا فرمائے مجھے اور رزق عطا فرما میرے عیال کو اپنے فضل سے۔ کیونکہ تو بہت بڑے فضل کا مالک ہے۔ ساتویں دعا کاموں میں تنگی سے نجات پانے، کاموں کے کھلنے اورشدت و سختی دور ہونے کے لئے امام محمد تقی- سے مروی ہے کہ اس دعا کو ہمیشہ پڑھے ۔ یَامَنْ یَّکْفِیْ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ وَّلااَا یَکْفِیْ مِنْہُ شَیْءٌ اِکْفِنِیْ مَا اَھَمَّنِیْ اے وہ ذات جو ہر چیز سے کافی ہے اور کوئی چیز اس سے کافی نہیں مہم حاجت میں میری کفایت فرما۔ آٹھویں دعا حافظہ کے زیادہ ہونے کے لئے ہر نماز کے بعد پڑھیں سُبْحَانَ مَنْ لااَایَعْتَدِیْ عَلٰی اَھْلِ مَمْلِکَتِہ سُبْحَانَ مَنْ لااَا یَاخُذُ اَھْلَ الْاَرْضِ بِالْوَانِ الْعَذَابِ سُبْحَانَ الرَّوٴُفُ الرَّحِیْمِ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِیْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَبَصَرًا وَفَھْمَا وَّعِلْمًا اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ پاک ہے وہ خدا جو اپنی ممکت پر کوئی ظلم نہیں کرتا پاک ہے وہ خدا جو اہل زمیں کو گرفتار نہیں کرتا گوناگوں عذابوں میں جس کے مستحق ہیں۔ پاک منزہ ہے خدائے مہربان اے خدا میرے دل میں نور معرفت نصرت ، فہم و دانش اور علم قرار دے بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ نویں دعا ایمان کے کامل ہونے اور تاحیات ایمان پرثابت قدم رہنے کیلئے اس دعا کو ہر واجب نماز کے بعد پڑھیں رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلِّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہ نَبِیًّا وَّ بِالْاِسْلااَامِ دِیْنًا وَّ بِالْقُرْآنِ کِتَابًا وَ بِالْکَعْبَةِ وَ بِعَلِیٍّ وَلِیًّا وَّ اِمَامًا وَّ بِالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ وَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ وَّ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَّ مُوْسَی بْنِ جَعْفَرٍ وَّعَلِیِّ بْنِ مُوْسٰی وَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ وَّعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ وَّالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ وَالْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَوَاتُ اللّٰہِ عَلَیْھِمْ آئِمَةً اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ رَضِیْتُ بِھِمْ آئِمَةً فَارْضِنِیْ لَھُمْ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ میں اللہ کے رب ہونے پر اور محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے نبی ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر اور قرآن کے کتاب ہونے پر اور کعبہ کے قبلہ ہونے ہونے پر اور علی- کے ولی اور اپنے امام ہونے پر اور اسی طرح حسن(علیہ السلام )، حسین(علیہ السلام )، علی(علیہ السلام ) ، ابن حسین(علیہ السلام ) ، محمد ابن علی(علیہ السلام )، جعفر ابن محمد(علیہ السلام )،موسیٰ ابن جعفر(علیہ السلام )، علی ابن موسیٰ (علیہ السلام )، محمد بن علی(علیہ السلام )،علی ابن محمد(علیہ السلام )، حسن ابن علی(علیہ السلام ) اور حجت ابن الحسن(ع) ( اللہ تعالیٰ کی صلوٰة ہو ان تمام حضرات پر)راضی ہوں ان کے آئمہ ہونے پرراضی ہوں خدایا میں ان کے آئمہ ہونے پر راضی ہوں پس ان کی نظر کرم مجھ پر فرما دے تحقیق تو ہر چیز پر قادر ہے۔ دسویں دعا امام جعفر صادق- نے فرمایا کہ ظہر اور عصر کے درمیان محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) وال محمد(ع)صلوت بھیجنا ستر رکعت کے برابر ہے اور جو جمعہ کے دن عصر کے بعد کہے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ اَلْاَوْصِیَاْءِ الْمُرْضِیِّیْنَ بِفَضْلِ صَلَوَاتِکَ وَ بَارِکْ عَلَیْھِمْ بِاَفْضَلِ بَرَکَاتِکَ وَ السَّلااَامُ عَلَیْھِمْ وَعَلٰی اَزْوَاجِھِمْ وَاَجْسَادِھِمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ خدایا محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) وال محمد(ع) پر اپنی رحمت نازل فرما وہ آل محمد(ع) جو تیرے پسندیدہ اوصیاء ہیں اپنی فضل صلو)ت اور اپنی افضل ترین برکت ان پر نازل فرما اور ان پر سلام ہو اور ان کی ارواح پر سلام ہو اور ان کے اجسام پر سلام اور برکت خدا ہو۔ تو اس شخص کیلئے اس دن جن و انس کا عمل ہوگا۔( یعنی ان کے عمل کے برابر ہوگا)۔ گیارہویں دعا مشائخ حدیث نے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق-سے نقل کیا ہے کہ ہر مسلمان پر فریضہ ہے کہ وہ طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے دس دس مرتبہ اس دعا کو پڑھے لااَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ لااَاشَرِیْکَ لَہ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَ یُمِیْتُ وَ یُحْیِیْ وَ ھُوَ حَیُّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ سوائے اللہ کے کوئی معبود نہیں وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں بادشاہت اسی کیلئے اور حمد بھی بس اسی کیلئے ہے وہی مارتا اور زندہ کرتا ہے وہی زندہ کرتا ہے وہ ایسا زندہ ہے جس کے لئے موت نہیں تمام نیکی اسی کے قبضہ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ اور بعض روایات میں ہے کہ اگر کبھی ترک ہوجائے تو اس کی قضا بجا لائیں کیونکہ اس کا پڑھنا لازم ہے ۔ بارھویں دعا غربت کے خاتمے اور تونگری کے رخ کرنے کیلئے نقل ہوا ہے کہ ہر روز (۱۰۰) دفعہ لااَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ (اللہ کے علاوہ کوئی لائق نہیں جو بادشاہ ہے اور واضح کرنے والا ہے)اور اس کی تعداد تلاوت کے بارے میں تیس(۳۰) کی روایت بھی ہوئی ہے۔ حضرت امام جعفر صادق-سے روایت ہوئی کہ جو نماز عصر کے بعد ستر (۷۰) مرتبہ استغفار کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے سات سو گناہ معاف فرمائے گا اور امام محمد تقی-سے نقل ہوا ہے کہ جو نماز عصر کے بعد دس مرتبہ سورة القد ر پڑھے تو قیامت کے دن اس کے لئے خلائق کے عمل ہونگے اس دن میں جس دن پڑھے گا ۔ اور روایت میں ہے کہ یَا ذَا الْجَلااَالِ وَ الْاِکْرَامِ ( اے جلالت و بذرگی والے) کا ذکر بہت زیادہ کرے۔ سختی اور تنگی کے خاتمے کیلئے نماز امام جعفر صادق-سے منقول ہے کہ جب تم پر کوئی مشکل ہو جائے تو زوال آفتاب کے وقت دورکعت نماز پڑھو اور اس کی پہلی میں سورہ حمد اور سورہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اور اِنَّا فَتْحًا مُّبِیْنًا سے یَنْصُرُکَ اللّٰہُ نَصْرًا عَزِیْزًا تک پڑھیں اور دوسری رکعت میں حمد ، قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اور اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ پڑھیں۔ تونگری کیلئے اس نماز کا تجربہ ہوا ہے نماز کا طریقہ یہ ہے ۔ دو رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ لِاِ یْلٰفِ قُرَیْشٍ پڑھیں اور سلام پڑھنے کے بعد دس مرتبہ صلوت بھیجیں اور پھر سجدہ میں جائیں اور دس مرتبہ سجدہ میں پڑھیں۔ اللّٰھُمَّ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ خَلْقِکَ بارالہا مجھے اپنے فضل کے ذریعہ اپنی مخلوق سے بے نیاز کردے موٴلف فرماتے ہیں کہ ادائیگی کیلئے زیادہ استغفار کرنا اور سورہ قدر پڑھنا اوراس دعاکو پابندی کے ساتھ پڑھنا ۔ اللّٰہُمَّ اَغْنِنِیْ بِحَلااَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ بارالٰہا! مجھے اپنے حلال کی ہوئی چیزوں کے ذریعہ اپنی حرام کی ہوئی چیزوں سے بے نیاز کر دے اور اپنے فضل کے ذریعہ اپنے علاوہ سب سے بے نیاز کر دے۔
Log In
Search
Calendar
«  دسمبر 2024  »
SuMoTuWeThFrSa
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031
Entries archive
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ