منگل
2024-12-03
10:07 AM
Logged in as مہمان
Group "مہمان"
RSS
 
Read! the name of lord
 پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 3
مہمان 3
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:18 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ مدّثّر مکّیہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، چھپّن ۵۶ آیتیں ، دو سو پچپن۲۵۵ کلمے ، ایک ہزار دس۱۰۱۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Ya ayyuha almuddaththiru
1. یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُۙ۝۱

1. O the mantled (a coverlet) one;
1. اے بالا پوش اوڑھنے والے (ف۲)

(ف۲) - یہ خطاب حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کوہے ۔ شانِ نزول : حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا میں کوہِ حرا پر تھا کہ مجھے ندا کی گئی یَامُحَمَّدْ اِنِّکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ میں نے اپنے دائیں بائیں دیکھا کچھ نہ پایا ، اوپر دیکھا ، ایک شخص آسمان زمین کے درمیان بیٹھا ہے (یعنی وہی فرشتہ جس نے ندا کی تھی ) یہ دیکھ کر مجھ پر رعب ہوا اور میں خدیجہ کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ مجھے بالا پوش اڑھاؤ انھوں نے اڑھا دیا تو جبریل آئے ، انھوں نے کہا یٰاَ یُّھَاالْمُدَّثِّرُ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Qum faanthir
2. قُمْ فَاَنْذِرْ۪ۙ۝۲

2. Stand up, then warn;
2. کھڑے ہو جاؤ (ف۳) پھر ڈر سناؤ (ف۴)

(ف۳) - اپنی خواب گاہ سے ۔

(ف۴) - قوم کو عذابِ الٰہی کا ایمان نہ لانے پر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Warabbaka fakabbir
3. وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ۪ۙ۝۳

3. And magnify your Lord alone;
3. اور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو (ف۵)

(ف۵) - جب یہ آیت نازل ہوئی تو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اللہ اکبر فرمایا ، حضرت خدیجہ نے بھی حضور کی تکبیرسن کر تکبیر کہی اور خوش ہوئیں اور انہیں یقین ہوا کہ وحی آئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Wathiyabaka fatahhir
4. وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ۪ۙ۝۴

4. And keep clean your clothes;
4. اور اپنے کپڑے پاک رکھو (ف۶)

(ف۶) - ہر طرح کی نجاست سے کیونکہ نماز کےلئے طہارت ضروری ہے اور نماز کے سوا اور حالتوں میں بھی کپڑے پاک رکھنا بہتر ہے یا یہ معنٰی ہیں کہ اپنے کپڑے کو تاہ کیجئے ، ایسے دراز نہ ہوں جیسی کہ عربوں کی عادت ہے کیونکہ بہت زیادہ دراز ہونے سے چلنے پھرنے میں نجس ہونے کا احتمال رہتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Waalrrujza faohjur
5. وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ۪ۙ۝۵

5. And remain away from the idols;
5. اور بتوں سے دور رہو

--------------------------------------------------------------------------------
6. Wala tamnun tastakthiru
6. وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ۪ۙ۝۶

6. And bestow not favours to anyone seeking increase;
6. اور زیادہ لینے کی نیت سے کسی پر احسان نہ کرو (ف۷)

(ف۷) - یعنی جیسے کہ دنیا میں ہدیئے اور نیوتے دینے کا دستور ہے کہ دینے والا یہ خیال کرتا ہے کہ جس کو میں نے دیا ہے وہ اس سے زیادہ مجھے دے دے گا ، اس قِسم کے نیوتے اور ہدیئے شرعاً جائز ہیں مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو اس سے منع فرمایا گیا کیونکہ شانِ نبوّت بہت ارفع واعلٰی ہے اور اس منصبِ عالی کے لائق یہی ہے کہ جس کو جو دیں وہ محض کرم ہو اس سے لینے یا نفع حاصل کرنے کی نیت نہ ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Walirabbika faisbir
7. وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْؕ۝۷

7. And be patient for the sake of your Lord.
7. اور اپنے رب کے لئے صبر کئے رہو (ف۸)

(ف۸) - اوامر و نواہی اور ان ایذاؤں پر جو دِین کی خاطر آپ کو برداشت کرنی پڑیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Faitha nuqira fee alnnaqoori
8. فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِۙ۝۸

8. For when the trumpet shall be blown;
8. پھر جب صور پھونکا جائے گا (ف۹)

(ف۹) - مراد اس سے بقولِ صحیح نفخۂِ ثانیہ ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Fathalika yawmaithin yawmun AAaseerun
9. فَذٰلِكَ یَوْمَىِٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌۙ۝۹

9. That day is then a harsh day;
9. تو وہ دن کرّا دن ہے

--------------------------------------------------------------------------------
10. AAala alkafireena ghayru yaseerin
10. عَلَی الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ۝۱۰

10. For the infidels it is not easy.
10. کافروں پر آسان نہیں (ف۱۰)

(ف۱۰) - اس میں اشارہ ہے کہ وہ دن بفضلِ الٰہی مومنین پر آسان ہوگا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Tharnee waman khalaqtu waheedan
11. ذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًاۙ۝۱۱

11. Leave him when I created alone to Me;
11. اسے مجھ پر چھوڑ جسے میں نے اکیلا پیدا کیا (ف۱۱)

(ف۱۱) - اس کی ماں کے پیٹ میں بغیر مال و اولاد کے ۔ شانِ نزول : یہ آیت ولید بن مغیرہ مخزومی کے حق میں نازل ہوئی وہ اپنی قوم میں وحیدکے لقب سے ملقّب تھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. WajaAAaltu lahu malan mamdoodan
12. وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًاۙ۝۱۲

12. And bestowed him ample wealth.;
12. اور اسے وسیع مال دیا (ف۱۲)

(ف۱۲) - کھیتیاں اور کثیر مویشی اور تجارتیں ۔ مجاہدسے منقول ہے کہ وہ ایک لاکھ دینار نقد کی حیثیّت رکھتا تھا اور طائف میں اس کا ایسا بڑا باغ تھا جو سال کے کسی وقت پھلوں سے خالی نہ ہوتا تھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Wabaneena shuhoodan
13. وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًاۙ۝۱۳

13. And sons present before him;
13. اور بیٹے دیئے سامنے حاضر رہتے (ف۱۳)

(ف۱۳) - جن کی تعداد دس تھی اور چونکہ مالدار تھے انہیں کسبِ معاش کےلئے سفر کی حاجت نہ تھی اس لئے سب باپ کے سامنے رہتے ، ان میں تین مشرّف بہ اسلام ہوئے ، خالد اور ہشام اور ولید ابنِ ولید ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Wamahhadtu lahu tamheedan
14. وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًاۙ۝۱۴

14. And I prepared for him numerous preparations;
14. اور میں نے اس کے لئے طرح طرح کی تیاریاں کیں (ف۱۴)

(ف۱۴) - جاہ بھی دیا اور ر یاست بھی عطا فرمائی ، عیش بھی دیا اور طولِ عمر بھی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Thumma yatmaAAu an azeeda
15. ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ۝۱۵

15. Then he covets that I may give him more;
15. پھر یہ طمع کرتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں (ف۱۵)

(ف۱۵) - باوجود ناشکری کے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Kalla innahu kana liayatina AAaneedan
16. كَلَّا ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًاؕ۝۱۶

16. Never, he is hostile to Our signs.
16. ہرگز نہیں (ف۱۶) وہ تو میری آیتوں سے عناد رکھتا ہے

(ف۱۶) - یہ نہ ہوگا ۔ چنانچہ اس آیت کے نزول کے بعد ولید کے مال و اولاد و جاہ میں کمی شروع ہوئی یہاں تک کہ ہلاک ہوگیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Saorhiquhu saAAoodan
17. سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاؕ۝۱۷

17. Soon, I shall cause him to ascend to the mountain of fire sand.
17. قریب ہے کہ میں اسے آگ کے پہاڑ صعود پر چڑھاؤں

--------------------------------------------------------------------------------
18. Innahu fakkara waqaddara
18. اِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَۙ۝۱۸

18. Certainly, he reflected and determined;
18. بے شک وہ سوچا اور دل میں کچھ بات ٹھہرائی

--------------------------------------------------------------------------------
19. Faqutila kayfa qaddara
19. فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ۝۱۹

19. Then be he cursed how he determined;
19. تو اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی

--------------------------------------------------------------------------------
20. Thumma qutila kayfa qaddara
20. ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ۝۲۰

20. Again, be he cursed, how he determined;
20. پھر اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی

--------------------------------------------------------------------------------
21. Thumma nathara
21. ثُمَّ نَظَرَۙ۝۲۱

21. Then he looked about;
21. پھر نظر اٹھا کر دیکھا

--------------------------------------------------------------------------------
22. Thumma AAabasa wabasara
22. ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَۙ۝۲۲

22. Then he frowned and scowled;
22. پھر تیوری چڑھائی اور منھ بگاڑا

--------------------------------------------------------------------------------
23. Thumma adbara waistakbara
23. ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَۙ۝۲۳

23. Then he turned his back and waxed pround.
23. پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا

--------------------------------------------------------------------------------
24. Faqala in hatha illa sihrun yutharu
24. فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُۙ۝۲۴

24. And said, 'this is the same magic learnt from old ones'.
24. پھر بولا یہ تو وہی جادو ہے اگلوں سے سیکھا

--------------------------------------------------------------------------------
25. In hatha illa qawlu albashari
25. اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِؕ۝۲۵

25. 'This is not but the word of man'.
25. یہ نہیں مگر آدمی کا کلام (ف۱۷)

(ف۱۷) - شانِ نزول : جب حٰمۤ تَنْزِیْلُ الْکِتَابِ مِنَ اللہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ نازل ہوئی اور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے مسجد میں تلاوت فرمائی ، ولید نے سنا اور اس قوم کی مجلس میں آکر اس نے کہا کہ خدا کی قَسم میں نے محمّدصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ابھی ایک کلام سنا ، نہ وہ آدمی کا ، نہ جن کا ، بخدا اس میں عجیب شیرینی اور تازگی اور فوائد و دلکشی ہے ، وہ کلام سب پر غالب رہے گا ، قریش کو اس کی ان باتوں سے بہت غم ہوا اور ان میں مشہور ہوگیا کہ ولید آبائی دِین سے برگشتہ ہوگیا ، ابوجہل نے ولید کو ہموار کرنے کا ذمّہ لیا اور اس کے پاس آکر بہت غمزدہ صورت بنا کر بیٹھ گیا ، ولید نے کہا کیا غم ہے ؟ ابوجہل نے کہا ، غم کیسے نہ ہو تو بوڑھا ہوگیاہے ، قریش تیرے خرچ کےلئے روپیہ جمع کردیں گے ، انہیں خیال ہے کہ تو نے محمّد (مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کے کلام کی تعریف اس لئے کی ہے کہ تجھے ان کے دستر خوان کا بچا کھانا مل جائے ، اس پر اسے بہت طیش آیا اور کہنے لگا کہ کیا قریش کو میرے مال و دولت کا حال معلوم نہیں ہے اور کیا محمّد ( صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) اور ان کے اصحاب نے کبھی سیر ہو کر کھانا بھی کھایا ہے ، ان کے دستر خوان پر کیا بچے گا ، پھر ابوجہل کے ساتھ اٹھا اور قوم میں آکر کہنے لگا تمہیں خیال ہے کہ محمّد (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) مجنون ہیں ، کیا تم نے ان میں کبھی دیوانگی کی کوئی بات دیکھی ؟ سب نے کہا ہر گز نہیں ،کہنے لگا تم انہیں کاہن سمجھتے ہو ، کیا تم نے انہیں کبھی کہانت کرتے دیکھاہے ؟ سب نے کہا نہیں ، کہا تم انہیں شاعر گمان کرتے ہو ،کیا تم نے کبھی انہیں شعر کہتے پایا ؟ سب نے کہا نہیں ،کہنے لگا تم انہیں کذّاب کہتے ہو ،کیا تمہارے تجربہ میں کبھی انہوں نے جھوٹ بولا ؟ سب نے کہا نہیں ، اور قریش میں آپ کا صدق و دیانت ایسا مشہور تھا کہ قریش آپ کو امین کہا کرتے تھے ، یہ سن کر قریش نے کہا ، پھر بات کیا ہے تو ولید سوچ کر بولا کہ بات یہ ہے کہ وہ جادو گر ہیں ، تم نے دیکھا ہوگا کہ انکی بدولت رشتہ دار رشتہ دار سے ، باپ بیٹے سے جدا ہوجاتے ہیں ، بس یہی جادو گر کا کام ہے اور جو قرآن وہ پڑھتے ہیں وہ دل میں اثر کر جاتا ہے ، اس کا باعث یہ ہے کہ وہ جادو ہے ۔ اس آیتِ کریمہ میں اس کا ذکر فرمایا گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
26. Saosleehi saqara
26. سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ۝۲۶

26. I shall soon thrust him into the Hell.
26. کوئی دم جاتا ہے کہ میں اسے دوزخ میں دھنساتا ہوں

--------------------------------------------------------------------------------
27. Wama adraka ma saqaru
27. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُؕ۝۲۷

27. And what did you know what the hell is?
27. اور تم نے کیا جانا دوزخ کیا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
28. La tubqee wala tatharu
28. لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُۚ۝۲۸

28. It leaves not and spares none.
28. نہ چھوڑے نہ لگی رکھے (ف۱۸)

(ف۱۸) - یعنی نہ کسی مستحقِ عذاب کو چھوڑے ، نہ کسی کے جسم پر گوشت پوست کھال لگی رہنے دے ، بلکہ مستحقِ عذاب کو گرفتار کرے اور گرفتار کو جَلائے اور جب جل جائیں پھر ویسے ہی کردیئے جائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
29. Lawwahatun lilbashari
29. لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِۚۖ۝۲۹

29. It takes out the skin of man.
29. آدمی کی کھال اتار لیتی ہے (ف۱۹)

(ف۱۹) - جَلا کر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
30. AAalayha tisAAata AAashara
30. عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَؕ۝۳۰

30. Over it, there are nineteen guards.
30. اس پر انیس (۱۹) داروغہ ہیں (ف۲۰)

(ف۲۰) - فرشتے ۔ ایک مالک اور اٹھارہ ان کے ساتھی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
31. Wama jaAAalna ashaba alnnari illa malaikatan wama jaAAalna AAiddatahum illa fitnatan lillatheena kafaroo liyastayqina allatheena ootoo alkitaba wayazdada allatheena amanoo eemanan wala yartaba allatheena ootoo alkitaba waalmuminoona waliyaqoola allatheena fee quloobihim maradun waalkafiroona matha arada Allahu bihatha mathalan kathalika yudillu Allahu man yashao wayahdee man yashao wama yaAAlamu junooda rabbika illa huwa wama hiya illa thikra lilbashari
31. وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓىِٕكَةً ۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ ؕ وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ؕ وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰی لِلْبَشَرِ۠۝۳۱

31. And We have not made the guards of the hell but the angels, and We have not kept their calculation but as a test of the infidels, in order that those who are men of the Book may be convinced and the faith of the believers may increase, and those who are men of the Book and the muslims may not doubt, and that those in whose hearts is a disease and the infidels may say, "what does, Allah mean by such a strange illustration? In this way Allah leads astray whom He will and He guides whom He will. And none knows the hosts of your Lord save He. And this is nothing but an admonition for man.
31. اور ہم نے دوزخ کے داروغہ نہ کئے مگر فرشتے اور ہم نے ان کی یہ گنتی نہ رکھی مگر کافروں کی جانچ کو (ف۲۱) اس لئے کہ کتاب والوں کو یقین آئے (ف۲۲) اور ایمان والوں کا ایمان بڑھے (ف۲۳) اور کتاب والوں اور مسلمانوں کو کوئی شک نہ رہے اور دل کے روگی (ف۲۴) اور کافر کہیں اس اچنبے کی بات میں اللہ کا کیا مطلب ہے یوں ہی اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور ہدایت فرماتا ہے جسے چاہے اور تمہارے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور وہ (ف۲۵) تو نہیں مگر آدمی کے لئے نصیحت

(ف۲۱) - کہ حکمتِ الٰہی پر اعتماد نہ کرکے اس تعداد میں کلام کریں اور کہیں انیس کیوں ہوئے ۔

(ف۲۲) - یعنی یہود کو یہ تعداد اپنی کتابوں کے موافق دیکھ کر سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے صدق کا یقین حاصل ہو ۔

(ف۲۳) - یعنی اہلِ کتاب میں سے جو ایمان لائے ان کا اعتقاد سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ اور زیادہ ہو اور جان لیں کہ حضور جو کچھ فرماتے ہیں وہ وحیِ الٰہی ہے اس لئے کُتُبِ سابقہ سے مطابق ہوتی ہے ۔

(ف۲۴) - جن کے دلوں میں نفاق ہے ۔

(ف۲۵) - یعنی جہنّم اور اس کی صفت یا آیاتِ قرآن ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 79020 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0
Log In

Search

Site friends