Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۃُ المُلک مکّیہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، تیس۳۰ آیتیں ، تین سو تیس۳۳۰ کلمے ، ایک ہزار تین سو تیرہ۱۳۱۳ حرف ہیں ۔ حدیث میں ہے کہ سورۂِ مُلک شفاعت کرتی ہے ۔ (ترمذی و ابوداؤد) ایک اور حدیث میں ہے اصحابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ایک جگہ خیمہ نصب کیا ، وہاں ایک قبر تھی اور انہیں خیال نہ تھا کہ وہ صاحبِ قبر سورۂِ مُلک پڑھتے رہے یہاں تک کہ تمام کی ، تو خیمہ والے صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا میں نے ایک قبر پر خیمہ لگایا ، مجھے خیال نہ تھا کہ یہاں قبر ہے اور تھی وہاں قبر اور صاحبِ قبر سورۂِ مُلک پڑھتے تھے ، یہاں تک کہ ختم کیا ، سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ یہ سورت مانعہ ، منجیہ ہے ، عذابِ قبر سے نجات دلاتی ہے ۔ (الترمذی وقال غریب)
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Tabaraka allathee biyadihi almulku wahuwa AAala kulli shayin qadeerun 1. تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ ؗ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ۱
1. Immensely blessed is He in Whose control is the entire Kingdom, and He has authority over every thing. 1. بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا ملک (ف۲) اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
(ف۲) - جو چاہے کرے ، جسے چاہے عزّت دے ، جسے چاہے ذلّت ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Allathee khalaqa almawta waalhayata liyabluwakum ayyukum ahsanu AAamalan wahuwa alAAazeezu alghafooru 2. ِ۟الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ۲
2. He, Who has created death and life that He might test you, as to whose work, is excellent among you. And He is the Esteemed one the Forgiving. 2. وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو (ف۳) تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے (ف۴) اور وہی عزت والا بخشش والا ہے
(ف۳) - دنیا کی زندگی میں ۔
(ف۴) - یعنی کون زیادہ مطیع و مخلص ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Allathee khalaqa sabAAa samawatin tibaqan ma tara fee khalqi alrrahmani min tafawutin fairjiAAi albasara hal tara min futoorin 3. الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ؕ مَا تَرٰی فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ ؕ فَارْجِعِ الْبَصَرَ ۙ هَلْ تَرٰی مِنْ فُطُوْرٍ۳
3. Who made seven heavens one upon the other. What difference do you see in the making of the Most Affectionate? Then look again carefully, do you see any crack? 3. جس نے سات (۷) آسمان بنائے ایک کے اوپر دوسرا تو رحمٰن کے بنانے میں کیا فرق دیکھتا ہے (ف۵) تو نگاہ اٹھا کر دیکھ (ف۶) تجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے
(ف۵) - یعنی آسمانوں کی پیدائش سے قدرتِ الٰہی ظاہر ہے کہ اس نے کیسے مستحکم ، استوار ، مستقیم ، مستوی ، متناسب بنائے ۔
(ف۶) - آسمان کی طرف بارِدگر ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Thumma irjiAAi albasara karratayni yanqalib ilayka albasaru khasian wahuwa haseerun 4. ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ۴
4. Then look again and again, the sight will return back to you defeated and fatigued. 4. پھر دوبارہ نگاہ اٹھا (ف۷) نظر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی تھکی ماندی (ف۸)
(ف۷) - اور بار بار دیکھ ۔
(ف۸) - کہ بار بار کی جستجو سے بھی کوئی خلل نہ پاسکے گی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Walaqad zayyanna alssamaa alddunya bimasabeeha wajaAAalnaha rujooman lilshshayateeni waaAAtadna lahum AAathaba alssaAAeeri 5. وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ۵
5. And undoubtedly, We adorned the lower heaven with lamps, and made them things to beat devils, and prepared for them the torment of blazing fire. 5. اور بے شک ہم نے نیچے کے آسمان کو (ف۹) چراغوں سے آراستہ کیا (ف۱۰) اور انہیں شیطانوں کے لئے مار کیا (ف۱۱) اور ان کے لئے (ف۱۲) بھڑکتی آگ کا عذاب تیار فرمایا (ف۱۳)
(ف۹) - جو زمین کی طرف سب سے زیادہ قریب ہے ۔
(ف۱۰) - یعنی ستاروں سے ۔
(ف۱۱) - کہ جب شیاطین آسمان کی طرف ان کی گفتگو سننے اور باتیں چُرانے پہنچیں تو کواکب سے شعلے اور چنگاریاں نکلیں جن سے انہیں مارا جائے ۔
(ف۱۲) - یعنی شیاطین کے ۔
(ف۱۳) - آخرت میں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Walillatheena kafaroo birabbihim AAathabu jahannama wabisa almaseeru 6. وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۶
6. And for those who disbelieved in their Lord, there is the torment of Hell. And what an evil end it is? 6. اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا (ف۱۴) ان کے لئے جہنّم کا عذاب ہے اور کیا ہی برا انجام
(ف۱۴) - خواہ وہ انسانوں میں سے ہوں یا جنّوں میں سے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Itha olqoo feeha samiAAoo laha shaheeqan wahiya tafooru 7. اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُۙ۷
7. When they shall be thrown in it, they will hear the braying as it boils up. 7. جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا سنیں گے کہ جوش مارتی ہے
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Takadu tamayyazu mina alghaythi kullama olqiya feeha fawjun saalahum khazanatuha alam yatikum natheerun 8. تَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ ؕ كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ۸
8. It seems that it will almost burst with severe fury. Whenever any group shall be thrown in it, its keepers will ask them, 'Did no warner come to you'? 8. معلوم ہوتا ہے کہ شدت غضب میں پھٹ جائے گی جب کبھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا اس کے داروغہ (ف۱۵) ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا تھا (ف۱۶)
(ف۱۵) - مالک اور ان کے اعوان بطریقِ تو بیخ ۔
(ف۱۶) - یعنی اللہ کا نبی جو تمہیں عذابِ الٰہی کا خوف دلاتا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Qaloo bala qad jaana natheerun fakaththabna waqulna ma nazzala Allahu min shayin in antum illa fee dalalin kabeerin 9. قَالُوْا بَلٰی قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ ۖۚ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ۹
9. They will say, 'why not, yes indeed, the warner came to us, but we belied him and said, 'Allah has sent down nothing; you are not, but in great error". 9. کہیں گے کیوں نہیں بے شک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے (ف۱۷) پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اوتارا تم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں
(ف۱۷) - اور انہوں نے احکامِ الٰہی پہنچائے اور خدا کے غضب اور عذابِ آخرت سے ڈرایا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 10. Waqaloo law kunna nasmaAAu aw naAAqilu ma kunna fee ashabi alssaAAeeri 10. وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ۱۰
10. And they will say, 'if we had heard or reflected, we would not have been among the fellows of the Hell. 10. اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے (ف۱۸) تو دوزخ والوں میں نہ ہوتے
(ف۱۸) - رسولوں کی ہدایت اور اس کو مانتے ۔ مسئلہ : اس سے معلوم ہوا کہ تکلیف کا مدار اَدِلّۂِ سمعیّہ و عقلیّہ دونوں پر ہے اور دونوں حجّتیں ملزمہ ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 11. FaiAAtarafoo bithanbihim fasuhqan liashabi alssaAAeeri 11. فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ۱۱
11. Now they confessed their sins, then Curse be the fellows of the Hell. 11. اب اپنے گناہ کا اقرار کیا (ف۱۹) تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو
(ف۱۹) - کہ رسولوں کی تکذیب کرتے تھے اور اس وقت کا اقرار کچھ نافع نہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 12. Inna allatheena yakhshawna rabbahum bialghaybi lahum maghfiratun waajrun kabeerun 12. اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ۱۲
12. Undoubtedly, those who fear their Lord unseen, for them is forgiveness and great reward. 12. بے شک وہ جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں (ف۲۰) ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے (ف۲۱)
(ف۲۰) - اور اس پر ایمان لاتے ہیں ۔
(ف۲۱) - ان کی نیکیوں کی جزاء ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 13. Waasirroo qawlakum awi ijharoo bihi innahu AAaleemun bithati alssudoori 13. وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۱۳
13. And whether you keep your discourse secret or disclose, He knows full well the thoughts of your breasts. 13. اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے وہ تو دلوں کی جانتا ہے (ف۲۲)
(ف۲۲) - اس پر کچھ مخفی نہیں ۔ شانِ نزول : مشرکین آپس میں کہتے تھے چپکے چپکے بات کرو محمّد (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کا خدا سن نہ پائے ۔ اس پریہ آیت نازل ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ اس سے کوئی چیز چُھپ نہیں سکتی یہ کوشش فضول ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 14. Ala yaAAlamu man khalaqa wahuwa allateefu alkhabeeru 14. اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ ؕ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠۱۴
14. Will not He Who has created know? And it is He Knowing every subtle, the Aware. 14. کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا (ف۲۳) اور وہی ہے ہر باریکی جانتا خبردار
(ف۲۳) - اپنی مخلوق کے احوال کو ۔
--------------------------------------------------------------------------------
|