Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ صف مکّیہ ہے اور بقولِ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما وجمہور مفسّرین مدنیّہ ہے ، اس میں دو ۲رکوع ، چودہ ۱۴ آیتیں ، دوسو اکّیس۲۲۱ کلمے اور نو سو ۹۰۰ حرف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Sabbaha lillahi ma fee alssamawati wama fee alardi wahuwa alAAazeezu alhakeemu 1. سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۱
1. Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah and He is the esteemed One, the Wise. 1. اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Ya ayyuha allatheena amanoo lima taqooloona ma la tafAAaloona 2. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ۲
2. O believers! Why do you say, what you do not do? 2. اے ایمان والو کیوں کہتے ہو وہ جو نہیں کرتے (ف۲)
(ف۲) - شانِ نزول : صحابۂِ کرام کی ایک جماعت گفتگو ئیں کررہی تھی یہ وہ وقت تھا جب تک کہ حکمِ جہاد نازل نہیں ہوا تھا اس جماعت میں یہ تذکرہ تھا کہ اللہ تعالٰی کو سب سے زیادہ کیا عمل پیارا ہے ہمیں معلوم ہوتا تو ہم وہی کرتے چاہے اس میں ہمارے مال اور ہماری جانیں کام آجاتیں اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ اس آیت کی شانِ نزول میں اور بھی کئی قول ہیں منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ یہ آیت منافقین کے حق میں نازل ہوئی جو مسلمانوں سے مدد کا جھوٹا وعدہ کرتے تھے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Kabura maqtan AAinda Allahi an taqooloo ma la tafAAaloona 3. كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ۳
3. Most hateful is it to Allah that you say, what you do not do. 3. کیسی سخت ناپسند ہے اللہ کو وہ بات کہ وہ کہو جو نہ کرو
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Inna Allaha yuhibbu allatheena yuqatiloona fee sabeelihi saffan kaannahum bunyanun marsoosun 4. اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ۴
4. Undoubtedly, Allah loves those who fight in His way arrayed in ranks, as though they were a building cemented with molten lead. 4. بیشک اللہ دوست رکھتا ہے انہیں جو اس کی راہ میں لڑتے ہیں پرا باندھ کر گویا وہ عمارت ہیں رانگا پلائی (ف۳)
(ف۳) - ایک سے دوسرا ملا ہوا ہر ایک اپنی اپنی جگہ جمع ہوا دشمن کے مقابل سب کے سب مثل شے واحد کے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Waith qala moosa liqawmihi ya qawmi lima tuthoonanee waqad taAAlamoona annee rasoolu Allahi ilaykum falamma zaghoo azagha Allahu quloobahum waAllahu la yahdee alqawma alfasiqeena 5. وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰی لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ ؕ فَلَمَّا زَاغُوْۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۵
5. And remember when Musa said to his people, 'O my people why do you annoy me, though you know that I am the Messenger of Allah to you' But when swerved, Allah caused their hearts to swerve; and Allah guides not the disobedient people. 5. اور یاد کرو جب موسٰی نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم مجھے کیوں ستاتے ہو (ف۴) حالانکہ تم جانتے ہو (ف۵) کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں (ف۶) پھر جب وہ (ف۷) ٹیڑھے ہوئے اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کر دیئے (ف۸) اور فاسق لوگوں کو اللہ راہ نہیں دیتا (ف۹)
(ف۴) - آیات کا انکار کرکے اور میرے اوپر جھوٹی تہمتیں لگا کر ۔
(ف۵) - یقین کے ساتھ ۔
(ف۶) - اور رسول واجبُ التعظیم ہوتے ہیں ان کی توقیر اور ان کا احترام لازم ہے انہیں ایذا دینا سخت حرام اور انتہا درجہ کی بدنصیبی ہے ۔
(ف۷) - حضرت موسٰی علیہ السلام کو ایذا دے کر راہِ حق سے منحرف اور ۔
(ف۸) - انہیں اتباعِ حق کی توفیق سے محروم کرکے ۔
(ف۹) - جو اس کے علم میں نافرمان ہیں اس آیت میں تنبیہ ہے کہ رسولوں کو ایذا دینا شدید ترین جُرم ہے اور اس کے وبال سے دل ٹیڑھے ہوجاتے ہیں اور آدمی ہدایت سے محروم ہوجاتا ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Waith qala AAeesa ibnu maryama ya banee israeela innee rasoolu Allahi ilaykum musaddiqan lima bayna yadayya mina alttawrati wamubashshiran birasoolin yatee min baAAdee ismuhu ahmadu falamma jaahum bialbayyinati qaloo hatha sihrun mubeenun 6. وَ اِذْ قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُ ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ۶
6. And remember when Issa son of Maryam, said, 'O children of Israel, I am Allah's Messenger to you, confirming the previous Book Tourat before me and conveying the glad news of the Messenger who will come after me, his name is Ahmad! ' But when Ahmed came to them with bright signs, they said, 'this is an open magic.' 6. اور یاد کرو جب عیسٰی بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اپنے سے پہلی کتاب توریت کی تصدیق کرتا ہوا (ف۱۰) اور ان رسول کی بشارت سناتا ہوا جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا نام احمد ہے (ف۱۱) پھر جب احمد ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر تشریف لائے بولے یہ کھلا جادو ہے
(ف۱۰) - اور توریت و دیگر کُتُبِ الٰہیہ کا اقرار و اعتراف کرتا ہوا اور تمام پہلے انبیاء کو مانتا ہوا ۔
(ف۱۱) - حدیث : رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے حکم سے اصحابِ کرام نجاشی بادشاہ کے پاس گئے تو نجاشی بادشاہ نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور وہی رسول ہیں جن کی حضرت عیسٰی علیہ السلام نے بشارت دی اگر امورِ سلطنت کی پابندیاں نہ ہوتیں تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہو کر کفش برداری کی خدمت بجالاتا ۔ (ابواؤد ) حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ توریت میں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صفت مذکور ہے اور یہ بھی کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام آپ کے پاس مدفون ہوں گے ۔ ابوداؤد مدنی نے کہا کہ روضۂِ اقدس میں ایک قبر کی جگہ باقی ہے ۔ (ترمذی)حضرت کعب احبارسے مروی ہے کہ حواریوں نے حضرت عیسٰی علیہ السلام سے عرض کیا یاروحَ اللہ کیا ہمارے بعد اور کوئی امّت بھی ہے فرمایا ہاں احمدِ مجتبٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی امّت ، وہ لوگ حکماء ، علماء ، ابرار و اتقیاء ہیں اور فقہ میں نائبِ انبیاء ہیں اللہ تعالٰی سے تھوڑے رزق پر راضی اور اللہ تعالٰی ان سے تھوڑے عمل پر راضی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Waman athlamu mimmani iftara AAala Allahi alkathiba wahuwa yudAAa ila alislami waAllahu la yahdee alqawma alththalimeena 7. وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤی اِلَی الْاِسْلَامِ ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۷
7. And who is more unjust than he who forges a lie against Allah despite the fact that he is being called towards Islam? And Allah guides not the unjust people. 7. اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے (ف۱۲) حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو (ف۱۳) اور ظالم لوگوں کو اللہ راہ نہیں دیتا
(ف۱۲) - اس کی طرف شریک اور ولد کی نسبت کرکے اور اس کی آیات کو جادو بتا کر ۔
(ف۱۳) - جس میں سعادتِ دارَین ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Yureedoona liyutfioo noora Allahi biafwahihim waAllahu mutimmu noorihi walaw kariha alkafiroona 8. یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِـُٔوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ۸
8. They desire to extinguish the light of Allah with their mouths and Allah is to accomplish His light, even though the infidels may take it bad. 8. چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور (ف۱۴) اپنے مونھوں سے بجھا دیں (ف۱۵) اور اللہ کو اپنا نور پورا کرنا پڑے برا مانیں کافر
(ف۱۴) - یعنی دِینِ برحق اسلام ۔
(ف۱۵) - قرآنِ پاک کو شِعر و سِحر وکہانت بتا کر ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Huwa allathee arsala rasoolahu bialhuda wadeeni alhaqqi liyuthhirahu AAala alddeeni kullihi walaw kariha almushrikoona 9. هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰی وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَی الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۠۹
9. It is He Who has sent His Messenger with the guidance and the Religion of Truth that he may cause it to prevail over all religions, though the associates may take it bad. 9. وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے (ف۱۶) پڑے برا مانیں مشرک
(ف۱۶) - چنانچہ ہر ایک دِین بعنایتِ الٰہی ا سلام سے مغلوب ہوگیا ۔ مجاہد سے منقول ہے کہ جب حضرت عیسٰی علیہ السلام نزول فرمائیں گے تو روئے زمین پر سوائے اسلام کے اور کوئی دِین نہ ہوگا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
|