اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 0:31 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 6
مہمان 6
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 5:57 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۃ الفیل مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱رکوع ، پانچ ۵ آیتیں ، بیس ۲۰کلمے ، چھیانوے ۹۶ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Alam tara kayfa faAAala rabbuka biashabi alfeeli
1. اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِؕ۝۱

1. O beloved! Have you not seen how your Lord dealt with the men of the Elephant?
1. اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کا کیا حال کیا (ف۲)

(ف۲) - ہاتھی والوں سے مراد ابرہہ اور اس کا لشکر ہے ، ابرہہ یمن و حبشہ کا بادشاہ تھا اس نے صنعاء میں ایک کنیسہ (عبادت خانہ) بنایاتھا اور چاہتا تھا کہ حج کرنے والے بجائے مکّہ مکرّمہ کے یہیں آئیں اور اسی کنیسہ کا طواف کریں عرب کے لوگوں کو یہ بات بہت شاق تھی ، قبیلۂِ بنی کنانہ کے ایک شخص نے موقع پا کر اس کنیسہ میں قضائے حاجت کی اور اس کو نجاست سے آلودہ کردیا اس پر ابرہہ کو بہت طیش آیا اوراس نے کعبہ کے ڈھانے کی قَسم کھائی اور اس ارادے سے اپنا لشکر لے کر جس میں بہت سے ہاتھی تھے اور ان کا پیش رو ایک بڑا عظیم الجثّہ کوہ پیکر ہاتھی تھا جس کا نام محمود تھا ابرہہ نے مکّہ مکرّمہ کے قریب پہنچ کر اہلِ مکّہ کے جانور قید کرلئے ان میں دو سو اونٹ عبدالمطلب کے بھی تھے عبدالمطلب ابرہہ کے پاس آئے تھے بہت جسیم و باشکوہ ، ابرہہ نے ان کی تعظیم کی اور اپنے پاس بٹھایا اور مطلب دریافت کیا آپ نے فرمایا میرا مطلب یہ ہے کہ میرے اونٹ واپس کئے جائیں ابرہہ نے کہا مجھے بہت تعجّب ہوتا ہے کہ میں خانۂِ کعبہ کو ڈھانے کے لئے آیا ہوں اور وہ تمہارا تمہارے باپ دادا کا معظّم و محترم مقام ہے تم اس کے لئے تو کچھ نہیں کہتے اپنے اونٹوں کے لئے کہتے ہو آپ نے فرمایا میں اونٹوں ہی کا مالک ہوں انہی کے لئے کہتا ہوں اور کعبہ کا جو مالک ہے وہ خود اس کی حفاظت فرمائے گا ابرہہ نے آپ کے اونٹ واپس کردیئے عبدالمطلب نے قریش کو حال سنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ پہاڑوں کی گھاٹیوں اور چوٹیوں میں پناہ گذین ہوں چنانچہ قریش نے ایسا ہی کیا اور عبدالمطلب نے دروازۂِ کعبہ پر پہنچ کر بارگاہِ الٰہی میں کعبہ کی حفاظت کی دعا کی اور دعا سے فارغ ہو کر آپ اپنی قوم کی طرف چلے گئے ابرہہ نے صبح تڑکے اپنے لشکروں کو تیار ی کا حکم دیا اور ہاتھیوں کو تیار کیا لیکن محمود ہاتھی نہ اٹھا اور کعبہ کی طرف نہ چلا جس طرف چلاتے تھے چلتاتھا جب کعبہ کی طرف اس کا رخ کرتے تھے بیٹھ جاتا تھا اللہ تعالٰی نے چھوٹے چھوٹے پرند ان پر بھیجے جو چھوٹے چھوٹے سنگریزے گراتے تھے جن سے وہ ہلاک ہوجاتے تھے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Alam yajAAal kaydahum fee tadleelin
2. اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ۝۲

2. Did He not cause their device to be ruined.
2. کیا ان کا داؤں تباہی میں نہ ڈالا


--------------------------------------------------------------------------------
3. Waarsala AAalayhim tayran ababeela
3. وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ۝۳

3. And He sent against them flocks of birds.
3. اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں بھیجیں (ف۳)

(ف۳) - جو سمندر کی جانب سے فوج آئیں ہر ایک کے پاس تین کنکریاں تھیں دو دونوں پاؤں میں ایک منقار میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Tarmeehim bihijaratin min sijjeelin
4. تَرْمِیْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍ۪ۙ۝۴

4. Striking them against stones of baked clay.
4. کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے (ف۴)

(ف۴) - جس پر وہ پرند سنگریزہ چھوڑتے وہ سنگریزہ اس کے خود کو توڑ کر سر سے نکل کر جسم کو چیر کر ہاتھی میں گذرکر زمین پر پہنچتا ہر سنگریزہ پر اس شخص کا نام لکھا تھا جو اس سنگریزہ سے ہلاک کیا گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. FajaAAalahum kaAAasfin makoolin
5. فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠۝۵

5. And thus made them like broken straw eaten up.
5. تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی (ف۵)

(ف۵) - جس روز یہ واقعہ ہوا اسی سال اس واقعہ سے پچاس روز کے بعد سیّدِ عالَم حبیبِ خدا محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ولادت ہوئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 779011 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ