Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ ہُمَزہ مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، نو۹ آیتیں ، تیس ۳۰کلمے ، ایک سو تیس۱۳۰ حرف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Waylun likulli humazatin lumazatin 1. وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ۱
1. Woe is to a slanderer backbiter. 1. خرابی ہے اس کے لئے جو لوگوں کے منھ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲)
(ف۲) - یہ آیتیں ان کفّار کے حق میں نازل ہوئیں جو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور آپ کے اصحاب پر زبانِ طعن کھولتے تھے اور ان حضرات کی غیبت کرتے تھے مثل اخنس بن شریق واُمیّہ بن خلف اور ولید بن مغیرہ وغیرہم کے ۔ اور حکم ہر غیبت کرنے والے کے لئے عام ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Allathee jamaAAa malan waAAaddadahu 2. ِ۟الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ۲
2. Who gathered wealth and kept it counted. 2. جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Yahsabu anna malahu akhladahu 3. یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ۳
3. Does he think that his wealth will make him immortal? 3. کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا (ف۳)
(ف۳) - مرنے نہ دے گا جو وہ مال کی محبّت میں مست ہے اور عملِ صالح کی طرف التفات نہیں کرتا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Kalla layunbathanna fee alhutamati 4. كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِؗۖ۴
4. Never, he shall be surely thrown into the crusher. 4. ہرگز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا (ف۴)
(ف۴) - یعنی جہنّم کے اس درکہ میں جہاں آ گ ہڈیاں پسلیاں توڑ ڈالے گی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Wama adraka ma alhutamatu 5. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ۵
5. And what made you known what is the crusher? 5. اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Naru Allahi almooqadatu 6. نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ۶
6. Allah's fire that is blazing. 6. اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے (ف۵)
(ف۵) - اور کبھی سرد نہیں ہوتی ۔ حدیث شریف میں ہے جہنّم کی آ گ ہزار برس دھونکی گئی یہاں تک کہ سرخ ہوگئی پھر ہزار برس دھونکی گئی تاآنکہ سفید ہوگئی پھر ہزار برس دھونکی گئی حتّٰی کہ سیاہ ہوگئی تو وہ سیاہ ہے اندھیری ۔ (ترمذی)
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Allatee tattaliAAu AAala alafidati 7. الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْـِٕدَةِؕ۷
7. One which shall rise over the hearts. 7. وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی (ف۶)
(ف۶) - یعنی ظاہرِ جسم کو بھی جَلائے گی اور جسم کے اندر بھی پہنچے گی اور دلوں کو بھی جَلائے گی دل ایسی چیز ہیں جن کو ذرا سی گرمی کی تاب نہیں تو جب آتشِ جہنّم کا ان پر استیلاہوگا اور موت آئے گی نہیں تو کیا حال ہوگا ۔ دلوں کو جَلانا اس لئے ہے کہ وہ مقام ہیں کفر اور عقائدِ باطلہ و نیّاتِ فاسدہ کے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 8. lnnaha AAalayhim musadatun 8. اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ۸
8. Undoubtedly, it will be closer in on them. 8. بے شک وہ ان پر بند کر دی جائے گی (ف۷)
(ف۷) - یعنی آ گ میں ڈال کر دروازے بند کردیئے جائیں گے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Fee AAamadin mumaddadatin 9. فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠۹
9. In long columns 9. لمبے لمبے ستونوں میں (ف۸)
(ف۸) - یعنی دروازوں کی بندش آتشیں لوہے کے ستونوں سے مضبوط کردی جائے گی کہ کبھی دروازہ نہ کُھلے ۔ بعض مفسّرین نے یہ معنٰی بیان کئے ہیں کہ دروازے بند کرکے آتشیں ستونوں سے ان کے ہاتھ پاؤں باند ھ دیئے جائیں گے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
|