اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 0:48 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 4
مہمان 4
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:21 AM



Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ لم یکن اس کو سورۂِ بیّنہ بھی کہتے ہیں ، جمہور کے نزدیک یہ سورت مدنیّہ ہے اور حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما کی ایک روایت یہ ہے کہ مکّیہ ہے ، اس سورت میں ایک ۱ رکوع ، آٹھ ۸ آیتیں ، چورانوے ۹۴کلمے ، تین سو ننانوے ۳۹۹ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Lam yakuni allatheena kafaroo min ahli alkitabi waalmushrikeena munfakkeena hatta tatiyahumu albayyinatu
1. لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰی تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُۙ۝۱

1. The infidels and polytheists of the Book were not to leave their religion until there came to them clear proof.
1. کتابی کافر (ف۲) اور مشرک (ف۳) اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے (ف۴)

(ف۲) - یہود و نصارٰی ۔

(ف۳) - بت پرست ۔

(ف۴) - یعنی سیّدِ انبیاء محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جلوہ افروز ہوں کیونکہ حضورِ اقدس علیہ الصلٰوۃ والتسلیمات کی تشریف آوری سے پہلے یہ تمام یہی کہتے تھے کہ ہم اپنا دِین چھوڑنے والے نہیں جب تک کہ وہ نبیِ موعود تشریف فرما نہ ہوں جن کا ذکر توریت وانجیل میں ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Rasoolun mina Allahi yatloo suhufan mutahharatan
2. رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةًۙ۝۲

2. What is that? the Messenger from Allah who recites scriptures pure.
2. وہ کون وہ اللہ کا رسول (ف۵) کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے (ف۶)

(ف۵) - یعنی سیّدِ عالَم محمّد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

(ف۶) - یعنی قرآنِ مجید ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Feeha kutubun qayyimatun
3. فِیْهَا كُتُبٌ قَیِّمَةٌؕ۝۳

3. Therein are written straight discourses
3. ان میں سیدھی باتیں لکھی ہیں (ف۷)

(ف۷) - حق و عدل کی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Wama tafarraqa allatheena ootoo alkitaba illa min baAAdi ma jaathumu albayyinatu
4. وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُؕ۝۴

4. And there was no division among the people of the Book but after clear proof had come to them.
4. اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل (ف۸) ان کے پاس تشریف لائے (ف۹)

(ف۸) - یعنی سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

(ف۹) - مراد یہ ہے کہ پہلے سے تو سب اس پر متفق تھے کہ جب نبیِ موعود تشریف لائیں تو ہم ان پر ایمان لائیں گے لیکن جب وہ نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جلوہ افروز ہوئے تو بعض تو آپ پر ایمان لائے اور بعض نے حسداً و عناداً کفر اختیار کیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Wama omiroo illa liyaAAbudoo Allaha mukhliseena lahu alddeena hunafaa wayuqeemoo alssalata wayutoo alzzakata wathalika deenu alqayyimati
5. وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ ۙ۬ حُنَفَآءَ وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَ ذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِؕ۝۵

5. And they were only commanded to worship Allah, being exclusively one sided and should establish the prayer and pay the poor due (Zakat). And this is the right faith.
5. اور ان لوگوں کو تو (ف۱۰) یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نِرے اسی پر عقیدہ لاتے (ف۱۱) ایک طرف کے ہو کر (ف۱۲) اور نماز قائم کریں اور زکٰوۃ دیں اور یہ سیدھا دین ہے

(ف۱۰) - توریت و انجیل میں ۔

(ف۱۱) - اخلاص کے ساتھ شرک و نفاق سے دور رہ کر ۔

(ف۱۲) - یعنی تمام دِینوں کو چھوڑ کر خالص اسلام کے متّبع ہو کر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Inna allatheena kafaroo min ahli alkitabi waalmushrikeena fee nari jahannama khalideena feeha olaika hum sharru albariyyati
6. اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ اُولٰٓىِٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِؕ۝۶

6. Undoubtedly, all the infidels of the Book and polytheists are in the fire of Hell they shall abide therein. They are the worst of creatures.
6. بے شک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنّم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے وہی تمام مخلوق میں بد تر ہیں


--------------------------------------------------------------------------------
7. Inna allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati olaika hum khayru albariyyati
7. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ اُولٰٓىِٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ۝۷

7. Undoubtedly, those who believed and did good deeds, they are the best of creatures.
7. بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں بہتر ہیں


--------------------------------------------------------------------------------
8. Jazaohum AAinda rabbihim jannatu AAadnin tajree min tahtiha alanharu khalideena feeha abadan radiya Allahu AAanhum waradoo AAanhu thalika liman khashiya rabbahu
8. جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠۝۸

8. Their recompense is with their Lord, gardens of habitation, beneath which flow streams, abiding therein forever, Allah is well pleased with them and they are pleased with Allah, This is for him who fears his Lord.
8. ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللہ ان سے راضی (ف۱۳) اور وہ اس سے راضی (ف۱۴) یہ اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرے (ف۱۵)

(ف۱۳) - اور ان کے اطاعت و اخلاص سے ۔

(ف۱۴) - اور اس کے کرم و عطا سے ۔

(ف۱۵) - اور اس کی نافرمانی سے بچے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 76314 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ