اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 0:21 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:22 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۃ القدر مدنیّہ و بقولے مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، پانچ ۵ آیتیں ، تیس ۳۰کلمے ، ایک سو بارہ۱۱۲ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Inna anzalnahu fee laylati alqadri
1. اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ۝۱

1. Undoubtedly, We sent it down in the blessed and valuable night.
1. بے شک ہم نے اسے (ف۲) شب قدر میں اتارا (ف۳)

(ف۲) - یعنی قرآنِ مجید کو لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا کی طرف یکبارگی ۔

(ف۳) - شبِ قدر شرف و برکت والی رات ہے اس کو شبِ قدر اس لئے کہتے ہیں کہ اس شب میں سال بھر کے احکام نافذ کئے جاتے ہیں اور ملائکہ کو سال بھر کے وظائف و خدمات پر مامور کیا جاتا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس رات کی شرافت و قدر کے باعث اس کو شبِ قدر کہتے ہیں ۔ اور یہ بھی منقول ہے کہ چونکہ اس شب میں اعمالِ صالحہ منقول ہوتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں ان کی قدر کی جاتی ہے اس لئے اس کو شبِ قدر کہتے ہیں ۔ احادیث میں اس شب کی بہت فضیلتیں وارد ہوئی ہیں بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ جس نے اس رات میں ایمان و اخلاص کے ساتھ شب بیداری کرکے عبادت کی اللہ تعالٰی اس کے سال بھر کے گناہ بخش دیتا ہے آدمی کو چاہئے کہ اس شب میں کثرت سے استغفار کرے اور رات عبادت میں گذارے سال بھر میں شبِ قدر ایک مرتبہ آتی ہے اور روایاتِ کثیرہ سے ثابت ہے کہ وہ رمضان المبارک کے عشر ۂِ اخیرہ میں ہوتی ہے اور اکثر اس کی بھی طاق راتوں میں سے کسی رات میں ۔ بعض علماء کے نزدیک رمضان المبارک کی ستائیسویں رات شبِ قدر ہوتی ہے یہی حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے ۔ اس رات کے فضائلِ عظیمہ اگلی آیتوں میں ارشاد فرمائے جاتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Wama adraka ma laylatu alqadri
2. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ۝۲

2. And what you know, what the blessed night is?
2. اور تم نے کیا جانا کیا شب قدر


--------------------------------------------------------------------------------
3. Laylatu alqadri khayrun min alfi shahrin
3. لَیْلَةُ الْقَدْرِ ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ۝۳

3. The blessed and valuable Night is better than a thousand months.
3. شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر (ف۴)

(ف۴) - جو شبِ قدر سے خالی ہوں ، اس ایک رات میں نیک عمل کرنا ہزار راتوں کے عمل سے بہتر ہے حدیث شریف میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اممِ گذشتہ کے ایک شخص کا ذکر فرمایا جو تمام رات عبادت کرتا تھا اور تمام دن جہاد میں مصروف رہتا تھا ، اس طرح اس نے ہزار مہینے گذارے تھے مسلمانوں کو اس سے تعجّب ہوا تو اللہ تعالٰی نے آپ کو شبِ قدر عطا فرمائی اور یہ آیت نازل کی کہ شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔ (اخرجہ ابن جریر عن طریق مجاہد) یہ اللہ تعالٰی کا اپنے حبیب پر کرم ہے کہ آپ کے امّتی شبِ قدر کی ایک رات عبادت کریں تو ان کا ثواب پچھلی امّت کے ہزار ماہ عبادت کرنے والوں سے زیادہ ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Tanazzalu almalaikatu waalrroohu feeha biithni rabbihim min kulli amrin
4. تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ۝۴

4. Therein descend angels and Jibril (the Spirit) by the command of their Lord for every affair.
4. اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں (ف۵) اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لئے (ف۶)

(ف۵) - زمین کی طرف اور جو بندہ کھڑا یا بیٹھا یادِ الٰہی میں مشغول ہوتا ہے اس کو سلام کرتے ہیں اور اس کے حق میں یہ دعا و استغفار کرتے ہیں ۔

(ف۶) - جو اللہ تعالٰی نے اس سال کے لئے مقدر فرمایا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Salamun hiya hatta matlaAAi alfajri
5. سَلٰمٌ ۛ۫ هِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠۝۵

5. That is all peace till the rising of the dawn.
5. وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک (ف۷)

(ف۷) - بلاؤں اور آفتوں سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 987012 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/2


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ