Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ بروج مکّیہ ہے ، اس میں ایک رکوع ، بائیس۲۲ آیتیں ، ایک سو نوّ ے۱۹۰ کلمے ، چار سو پینسٹھ۴۶۵ حروف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Waalssamai thati alburooji 1. وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ۱
1. By heaven in which are zodiacal signs. 1. قسم آسمان کی جس میں بُرج ہیں (ف۲)
(ف۲) - جن کی تعداد بارہ ہے اور ان میں عجائبِ حکمتِ الٰہی نمودار ہیں ، آفتابِ ماہتاب اور کواکب کی سیر ان میں معیّن اندازے پر ہے جس میں اختلاف نہیں ہوتا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Waalyawmi almawAAoodi 2. وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ۲
2. And by the promised day. 2. اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے (ف۳)
(ف۳) - وہ روزِ قیامت ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Washahidin wamashhoodin 3. وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ۳
3. And by the day which is a witness, and by the day, they are presented. 3. اور اس دن کی جو گواہ ہے (ف۴) اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں (ف۵)
(ف۴) - مراد اس سے روزِ جمعہ ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے ۔
(ف۵) - آدمی اور فرشتے ۔ مراد اس سے روزِ عرفہ ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Qutila ashabu alukhdoodi 4. قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ۴
4. Cursed be the fellows of the ditch, 4. کھائی والوں پر لعنت ہو (ف۶)
(ف۶) - مروی ہے کہ پہلے زمانے میں ایک بادشاہ تھا ، جب اس کا جادوگر بوڑھا ہوا تو اس نے بادشاہ سے کہا کہ میرے پاس ایک لڑکا بھیج ، جسے میں جادو سکھادوں ، بادشاہ نے ایک لڑکا مقرّر کردیا ، وہ جادو سیکھنے لگا ، راہ میں ایک راہب رہتا تھا ، اس کے پاس بیٹھنے لگا اور اس کا کلام اس کے دلنشین ہوتا گیا ، اب آتے جاتے اس نے راہب کی صحبت میں بیٹھنا مقرّر کرلیا ، ایک روز راستہ میں ایک مہیّب جانور مِلا ، لڑکے نے ایک پتّھر ہاتھ میں لے کر یہ دعا کی کہ یارب اگر راہب تجھے پیارا ہو تو میرے پتّھر سے اس جانور کو ہلاک کردے ، وہ جانور اس کے پتّھر سے مر گیا ، اس کے بعد لڑکا مستجاب الدعوۃ ہوا اور اس کی دعا سے کوڑھی اور اندھے اچھے ہونے لگے ، بادشاہ کا ایک مصاحب نابینا ہوگیا تھا ، وہ آیا لڑکے نے دعا کی وہ اچھا ہوگیا اور اللہ تعالٰی پر ایمان لے آیا اور بادشاہ کے دربار میں پہنچا ، اس نے کہا تجھے کس نے اچھا کیا ،کہا میرے رب نے ، بادشاہ نے کہا میرے سوا اور بھی کوئی رب ہے ، یہ کہہ کر اس نے اس پر سختیاں شروع کیں ، یہاں تک کہ اس نے لڑکے کا پتا بتایا ، لڑکے پر سختیاں کیں اور اس نے راہب کا پتہ بتایا ، راہب پر سختیاں کیں اور اس سے کہا اپنا دِین ترک کر ، اس نے انکار کیا تو اس کے سر پر آرا رکھ کر چِروادیا ، پھر مصاحب کو بھی چروادیا ، پھر لڑکے کو حکم دیاکہ پہاڑ کی چوٹی سے گرادیا جائے ، سپاہی اس کو پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے ، اس نے دعا کی ، پہاڑ میں زلزلہ آیا سب گر کر ہلاک ہوگئے ، لڑکا صحیح و سلامت چلا آیا ، بادشاہ نے کہا سپاہی کیا ہوئے ، کہا سب کو خدا نے ہلاک کردیا ، پھر بادشاہ نے لڑکے کو سمندر میں غرق کرنے کے لئے بھیجا ، لڑکے نے دعا کی ، کَشتی ڈوب گئی ، تمام شاہی آدمی ڈوب گئے ، لڑکا صحیح و سلامت بادشاہ کے پاس آگیا ، بادشاہ نے کہا وہ آدمی کیا ہوئے ، کہا سب کو اللہ تعالٰی نے ہلاک کردیا اور تو مجھے قتل کر ہی نہیں سکتا جب تک وہ کام نہ کرے جو میں بتاؤں ، کہا وہ کیا ؟ لڑکے نے کہا ایک میدان میں سب لوگوں کو جمع کر اورمجھے کھجور کے ڈھنڈ پر سولی دے ، پھر میرے ترکش سے ایک تیر نکال کر بسم اللہ رب الغلام کہہ کر مار ، ایسا کرے گاتو مجھے قتل کرسکے گا ، بادشاہ نے ایسا ہی کیا ، تیر لڑکے کی کنپٹی پر لگا ، اس نے اپنا ہاتھ اس پر رکھا اور واصلِ بحق ہوگیا ، یہ دیکھ کر تمام لوگ ایمان لے آئے اس سے بادشاہ کو اور زیادہ صدمہ ہوا اور اس نے ایک خندق کھدوائی اور اس میں آ گ جلوائی اور حکم دیا جو دِین سے نہ پھرے ، اسے اس آ گ میں ڈال دو ، لوگ ڈالے گئے ، یہاں تک کہ ایک عورت آئی ، اس کی گود میں بچّہ تھا ، وہ ذرا جھجکی ، بچّہ نے کہا اے ماں صبر کر ، نہ جھجک تو سچّے دِین پر ہے ، وہ بچّہ اور ماں بھی آ گ میں ڈال دیئے گئے ۔ یہ حدیث صحیح ہے مسلم نے اس کی تخریج کی ، اس سے اولیاء کی کرامتیں ثابت ہوتی ہیں ۔ آیت میں اس واقعہ کا ذکر ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Alnnari thati alwaqoodi 5. النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ۵
5. Of the blazed fire, 5. اس بھڑکتی آگ والے
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Ith hum AAalayha quAAoodun 6. اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ۶
6. when they sat by them; 6. جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے (ف۷)
(ف۷) - کرسیاں بچھائے اور مسلمانوں کو آ گ میں ڈال رہے تھے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Wahum AAala ma yafAAaloona bialmumineena shuhoodun 7. وَّ هُمْ عَلٰی مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ۷
7. And they were themselves witnesses to what they were doing with muslims. 7. اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ کر رہے تھے (ف۸)
(ف۸) - شاہی لوگ بادشاہ کے پاس آکر ایک دوسرے کے لئے گواہی دیتے تھے کہ انہوں نے تعمیلِ حکم میں کوتاہی نہیں کی ، ایمانداروں کو آ گ میں ڈال دیا ۔ مروی ہے کہ جو مومن آ گ میں ڈالے گئے ، اللہ تعالی نے انکے آ گ میں پڑنے سے قبل ان کی روحیں قبض فرما کر انہیں نجات دی اور آ گ نے خندق کے کناروں سے باہر نکل کر کنارے پر بیٹھے ہوئے کفّار کو جَلا دیا ۔ فائدہ : اس واقعہ میں مومنین کو صبر اور اہلِ مکّہ کی ایذا رسانیوں پر تحمّل کرنے کی ترغیب فرمائی گئی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Wama naqamoo minhum illa an yuminoo biAllahi alAAazeezi alhameedi 8. وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ۸
8. And what they thought bad of muslims only this that they believed in Allah, the Dignified, all Praised. 8. اور انہیں مسلمانوں کا کیا برا لگا یہی نہ کہ وہ ایمان لائے اللہ عزت والے سب خوبیوں سراہے پر
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Allathee lahu mulku alssamawati waalardi waAllahu AAala kulli shayin shaheedun 9. الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ۹
9. He for Whom is the kingdom of the heavens and the earth; and Allah is a witness over all things. 9. کہ اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے
-------------------------------------------------------------------------------- 10. Inna allatheena fatanoo almumineena waalmuminati thumma lam yatooboo falahum AAathabu jahannama walahum AAathabu alhareeqi 10. اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ۱۰
10. Those who persecuted the muslim men and women, and then repented not, for them is the torment of Hell and for them is the torment of fire. 10. بے شک جنہوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو (ف۹) پھر توبہ نہ کی (ف۱۰) ان کے لئے جہنّم کا عذاب ہے (ف۱۱) اور ان کے لئے آگ کا عذاب (ف۱۲)
(ف۹) - آ گ میں جَلا کر ۔
(ف۱۰) - اور اپنے کفر سے باز نہ آئے ۔
(ف۱۱) - آخرت میں بدلہ ان کے کفر کا ۔
(ف۱۲) - دنیا میں کہ اسی آ گ نے انہیں جَلا ڈالا ۔ یہ بدلہ ہے مسلمانوں کوآ گ میں ڈالنے کا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 11. Inna allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati lahum jannatun tajree min tahtiha alanharu thalika alfawzu alkabeeru 11. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ؔؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ۱۱
11. Undoubtedly, those who believed and did good deeds, for them are Gardens beneath which springs flow. This is the great triumph. 11. بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے
-------------------------------------------------------------------------------- 12. Inna batsha rabbika lashadeedun 12. اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ۱۲
12. Undoubtedly, the seizing of your Lord is, severe. 12. بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے (ف۱۳)
(ف۱۳) - جب وہ ظالموں کو عذاب میں پکڑے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 13. Innahu huwa yubdio wayuAAeedu 13. اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ۱۳
13. Undoubtedly, He begins first and then repeats. 13. بے شک وہ پہلے کرے اور پھر کرے (ف۱۴)
(ف۱۴) - یعنی پہلے دنیا میں پیدا کرے ، پھر قیامت میں اعمال کی جزا دینے کے لئے موت کے بعد دوبارہ زندہ کرے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 14. Wahuwa alghafooru alwadoodu 14. وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ۱۴
14. And He is the Most Forgiving the Loving to His righteous bondmen. 14. اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا
-------------------------------------------------------------------------------- 15. Thoo alAAarshi almajeedi 15. ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ۱۵
15. The Owner of the Honour able Throne. 15. عزت والے عرش کا مالک
-------------------------------------------------------------------------------- 16. FaAAAAalun lima yureedu 16. فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ۱۶
16. The Doer of whatever He wills. 16. ہمیشہ جو چاہے کر لینے والا
-------------------------------------------------------------------------------- 17. Hal ataka hadeethu aljunoodi 17. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ۱۷
17. Have the words of the hosts come to you? 17. کیا تمہارے پاس لشکروں کی بات آئی (ف۱۵)
(ف۱۵) - جن کو کافر انبیاء علیہم السلام کے مقابل لائے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 18. FirAAawna wathamooda 18. فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ۱۸
18. Which hosts? of Firawn (Pharoah) and Thamud. 18. وہ لشکر کون فرعون اور ثمود (ف۱۶)
(ف۱۶) - جو اپنے کفر کے سبب ہلاک کئے گئے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 19. Bali allatheena kafaroo fee taktheebin 19. بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ۱۹
19. But rather the infidels are busy in belying. 19. بلکہ (ف۱۷) کافر جھٹلانے میں ہیں (ف۱۸)
(ف۱۷) - اے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آپ کی امّت کے ۔
(ف۱۸) - آپ کو اور قرآنِ پاک کو جیسا کہ پہلے کافروں کا دستور تھا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 20. WaAllahu min waraihim muheetun 20. وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِیْطٌۚ۲۰
20. And Allah has encompassed l them from behind. 20. اور اللہ ان کے پیچھے سے انہیں گھیرے ہوئے ہے (ف۱۹)
(ف۱۹) - اس سے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 21. Bal huwa quranun majeedun 21. بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ۲۱
21. But it is a glorious Quran. 21. بلکہ وہ کمالِ شرف والا قرآن ہے
-------------------------------------------------------------------------------- 22. Fee lawhin mahfoothin 22. فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠۲۲
22. In well guarded tablet. 22. لوحِ محفوظ میں
--------------------------------------------------------------------------------
|