اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 0:53 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 6
مہمان 6
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:43 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۃ الطارق مکّیہ ہے ۔ اس میں ایک۱ رکوع ، سترہ ۱۷ آیتیں ، اکسٹھ ۶۱کلمے ، دو سو انتالیس۲۴۹ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Waalssamai waalttariqi
1. وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ۝۱

1. By the heaven and the night comer.
1. آسمان کی قسم اور رات کو آنے والے کی (ف۲)

(ف۲) - یعنی ستارے کی جو رات کو چمکتا ہے ۔ شانِ نزول : ایک شب سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں ابو طالب کچھ ہدیہ لائے ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس کو تناول فرمارہے تھے ، اس درمیان میں ایک تارا ٹوٹا اور تمام فضا آ گ سے بھر گئی ابو طالب گھبرا کر کہنے لگے یہ کیا ہے ، سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا یہ ستارہ ہے ، جس سے شیاطین مارے جاتے ہیں اور یہ قدرتِ الٰہی کی نشانیوں میں سے ہے ، ابو طالب کو اس سے تعجّب ہوا اور یہ سورت نازل ہوئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Wama adraka ma alttariqu
2. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ۝۲

2. And have you known anything, what the night comer is?
2. اور کچھ تم نے جانا وہ رات کو آنے والا کیا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
3. Alnnajmu alththaqibu
3. النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ۝۳

3. The bright shining star.
3. خوب چمکتا تارا

--------------------------------------------------------------------------------
4. In kullu nafsin lamma AAalayha hafithun
4. اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ۝۴

4. There is no soul but there is a guardian over it.
4. کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو (ف۳)

(ف۳) - اس کے رب کی طرف سے جو اس کے اعمال کی نگہبانی کرے اور اس کی نیکی بدی سب لکھ لے ، حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ مراد اس سے فرشتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Falyanthuri alinsanu mimma khuliqa
5. فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ۝۵

5. Then let man consider, from what he is created.
5. تو چاہیے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنایا گیا (ف۴)

(ف۴) - تاکہ وہ جانے کہ اس کا پیدا کرنے والا اس کو بعدِ موت جزا کے لئے زندہ کرنے پر قادر ہے ۔ پس اس کو روزِجزا کے لئے عمل کرنا چاہئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Khuliqa min main dafiqin
6. خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ۝۶

6. Created from a gushing water.
6. جست کرتے پانی سے (ف۵)

(ف۵) - یعنی مرد و عورت کے نطفوں سے ، جو رحم میں مل کر ایک ہوجاتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Yakhruju min bayni alssulbi waalttaraibi
7. یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآىِٕبِؕ۝۷

7. Which comes out from between the loins and the ribs.
7. جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے (ف۶)

(ف۶) - یعنی مرد کی پشت سے اور عورت کے سینہ کے مقام سے ۔ حضرت ابنِ عباس نے فرمایا سینہ کے اس مقام سے جہاں ہار پہنا جاتا ہے اورانہیں سے منقول ہے کہ عورت کی دونوں چھاتیوں کے درمیان سے ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ منی انسان کے تمام اعضاء سے برآمد ہوتی ہے اور اس کا زیادہ حصّہ دماغ سے مرد کی پشت میں آتا ہے اورعورت کے بدن کے اگلے حصّہ کی بہت سی رگوں میں جوسینہ کے مقام پر ہیں نازل ہوتا ہے ، اسی لئے ان دونوں مقاموں کا ذکر خصوصیّت سے فرمایا گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Innahu AAala rajAAihi laqadirun
8. اِنَّهٗ عَلٰی رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ۝۸

8. Undoubtedly, Allah has power to restore him.
8. بے شک اللہ اس کے واپس کر دینے پر (ف۷) قادر ہے

(ف۷) - یعنی موت کے بعد زندگی کی طرف لوٹا دینے پر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Yawma tubla alssarairu
9. یَوْمَ تُبْلَی السَّرَآىِٕرُۙ۝۹

9. The day when the secrets shall be tested.
9. جس دن چُھپی باتوں کی جانچ ہو گی (ف۸)

(ف۸) - چُھپی باتوں سے مراد عقائد اورنیّتیں اور وہ اعمال ہیں جن کو آدمی چُھپاتا ہے ، روزِ قیامت اللہ تعالٰی ان سب کو ظاہر کردے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Fama lahu min quwwatin wala nasirin
10. فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ۝۱۰

10. Then man shall have no strength, no helper.
10. تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہو گا نہ کوئی مددگار (ف۹)

(ف۹) - یعنی جوآدمی منکِرِ بعث ہے ، نہ اس کو ایسی قوّت ہوگی جس سے عذاب کو روک سکے ، نہ اس کا کوئی ایسا مددگار ہوگا جو اسے بچاسکے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Waalssamai thati alrrajAAi
11. وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ۝۱۱

11. By heaven from which rain pours down,
11. آسمان کی قسم جس سے مینھ اترتا ہے (ف۱۰)

(ف۱۰) - جو ارضی پیداوار نبات و اشجار کے لئے ، مثل باپ کے ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Waalardi thati alssadAAi
12. وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ۝۱۲

12. And the earth that splits thereof.
12. اور زمین کی جو اس سے کِھلتی ہے (ف۱۱)

(ف۱۱) - اور نباتات کے لئے ، مثل ماں کے ہے اور یہ دونوں اللہ تعالٰی کی عجیب نعمتیں ہیں اور ان میں قدرتِ الٰہی کے بے شمار آثار نمودار ہیں جن میں غور کرنے سے آدمی کو بعث بعد الموت کے بہت سے دلائل ملتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Innahu laqawlun faslun
13. اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ۝۱۳

13. Undoubtedly, Quran is necessarily a decisive word.
13. بے شک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے (ف۱۲)

(ف۱۲) - کہ حق وباطل میں فرق و امتیاز کردیتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Wama huwa bialhazli
14. وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ۝۱۴

14. And it is no merriment.
14. اور کوئی ہنسی کی بات نہیں (ف۱۳)

(ف۱۳) - جو نکمی اور بے کار ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Innahum yakeedoona kaydan
15. اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ۝۱۵

15. Undoubtedly, the infidels are planning their own plan.
15. بے شک کافر اپنا سا داؤں چلتے ہیں (ف۱۴)

(ف۱۴) - اور دِینِ الٰہی کے مٹانے اور نورِ حق کو بجھانے اور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ایذا پہنچانے کے لئے طرح طرح کے داؤں کرتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Waakeedu kaydan
16. وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ۝۱۶

16. And I arrange My secret plan.
16. اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں (ف۱۵)

(ف۱۵) - جس کی انہیں خبر نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Famahhili alkafireena amhilhum ruwaydan
17. فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠۝۱۷

17. So give a long rope to the infidels, give them some time.
17. تو تم کافروں کو ڈھیل دو (ف۱۶) انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو (ف۱۷)

(ف۱۶) - اے سیّدِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

(ف۱۷) - چند روز کہ وہ عنقریب ہلاک کئے جائیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور بدر میں انہیں عذابِ الٰہی نے پکڑا ۔ ( وَنُسِخَ الْاِمْہَالُ بِآیَۃِ السَّیْفِ)

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 7895678 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0

Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ