اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 0:19 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 6:56 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ مطفّفّین ایک قول میں مکّیہ ہے اور ایک میں مدنیّہ ، اور ایک قول یہ ہے کہ زمانۂِ ہجرت میں مکّہ مکرّمہ و مدینہ طیّبہ کے درمیان نازل ہوئی ۔ اس سورت میں ایک ۱ رکوع ، چھتّیس ۳۶ آیتیں ، ایک سو انہتّر۱۶۹ کلمے اور سات سو تیس۷۳۰ حرف ہیں ۔ شانِ نزول : رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جب مدینہ طیّبہ تشریف فرما ہوئے تو یہاں کے لوگ پیمانہ میں خیانت کرتے تھے ، بالخصوص ایک شخص ابوجہینہ ایسا تھا کہ وہ دو پیمانے رکھتا تھا لینےکا اور دینے کا ، اور ان لوگوں کے حق میں یہ آیتیں نازل ہوئیں اور انہیں پیمانے میں عدل کرنے کا حکم دیا گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Waylun lilmutaffifeena
1. وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ۝۱

1. Woe is to those who give short measure.
1. کم تولنے والوں کی خرابی ہے

--------------------------------------------------------------------------------
2. Allatheena itha iktaloo AAala alnnasi yastawfoona
2. الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَؗۖ۝۲

2. Those who, when they take by measure from other, take it full.
2. وہ کہ جب اوروں سے ماپ لیں پورا لیں

--------------------------------------------------------------------------------
3. Waitha kaloohum aw wazanoohum yukhsiroona
3. وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ۝۳

3. But when they give by measure to others or weigh to them, they diminish.
3. اور جب اُنہیں ماپ تول کر دیں کم کر دیں

--------------------------------------------------------------------------------
4. Ala yathunnu olaika annahum mabAAoothoona
4. اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىِٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ۝۴

4. Do not these people imagine that they are to be raised?
4. کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
5. Liyawmin AAatheemin
5. لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ۝۵

5. On a mighty day.
5. ایک عظمت والے دن کے لئے (ف۲)

(ف۲) - یعنی روزِ قیامت ۔ اس روز ذرّہ ذرّہ کا حساب کیا جائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Yawma yaqoomu alnnasu lirabbi alAAalameena
6. یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ۝۶

6. The day when all persons will stand before the Lord of the Worlds.
6. جس دن سب لوگ (ف۳) رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے

(ف۳) - اپنی قبروں سے اٹھ کر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Kalla inna kitaba alfujjari lafee sijjeenin
7. كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ۝۷

7. Undoubtedly, the record of the infidels is in the lowest place sijjin.
7. بے شک کافروں کی لکھت (ف۴) سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے (ف۵)

(ف۴) - یعنی ان کے اعمال نامے ۔

(ف۵) - سجّین ساتویں زمین کے اسفل میں ایک مقام ہے جو ابلیس اور اس کے لشکروں کا محل ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Wama adraka ma sijjeenun
8. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ۝۸

8. And what do you know, what Sijjin is?
8. اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے (ف۶)

(ف۶) - یعنی وہ نہایت ہی ہول و ہیبت کا مقام ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Kitabun marqoomun
9. كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ۝۹

9. That record is a writing sealed.
9. وہ لکھت ایک مُہر کیا نوشتہ ہے (ف۷)

(ف۷) - جو نہ مٹ سکتا ہے ، نہ بدل سکتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
10. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ۝۱۰

10. Woe is on that day to the beliers.
10. اس دن (ف۸) جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

(ف۸) - جب کہ وہ نوشتہ نکالا جائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Allatheena yukaththiboona biyawmi alddeeni
11. الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ۝۱۱

11. Those who belie the Day of Judgement.
11. جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں (ف۹)

(ف۹) - اور روزِ جزا یعنی قیامت کے منکِر ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Wama yukaththibu bihi illa kullu muAAtadin atheemin
12. وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ۝۱۲

12. And none will belie it but every contumacious.
12. اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش گنہگار (ف۱۰)

(ف۱۰) - حد سے گذرنے والا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Itha tutla AAalayhi ayatuna qala asateeru alawwaleena
13. اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ۝۱۳

13. When Our signs are read to him, (he) says, 'fables of the ancients'.
13. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے (ف۱۱) اگلوں کی کہانیاں ہیں

(ف۱۱) - ان کی نسبت کہ یہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Kalla bal rana AAala quloobihim ma kanoo yaksiboona
14. كَلَّا بَلْ ٚ رَانَ عَلٰی قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۝۱۴

14. Nothing but rather, their earnings have rusted their hearts.
14. کوئی نہیں (ف۱۲) بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے ان کی کمائیوں نے (ف۱۳)

(ف۱۲) - اس کا کہناغلط ہے ۔

(ف۱۳) - ان معاصی اور گناہوں نے جو وہ کرتے ہیں یعنی اپنے اعمالِ بد کی شامت سے ان کے دل زنگ خوردہ اور سیاہ ہوگئے ۔ حدیث شریف میں ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا جب بندہ کوئی گناہ کرتا ہے اس کے دل میں ایک نقطۂِ سیاہ پیدا ہوتا ہے ، جب اس گناہ سے باز آتا ہے اور توبہ واستغفار کرتا ہے تو دل صاف ہوجاتا ہے اور اگر پھر گناہ کرتا ہے تو وہ نقطہ بڑھتا ہے یہاں تک کہ تمام قلب سیاہ ہوجاتا ہے اور یہی رَین یعنی وہ زنگ ہے جس کا آیت میں ذکر ہوا ۔ (ترمذی)

--------------------------------------------------------------------------------
15. Kalla innahum AAan rabbihim yawmaithin lamahjooboona
15. كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ۝۱۵

15. Yes, certainly they are deprived of the sight of their Lord that day.
15. ہاں ہاں بے شک وہ اس دن (ف۱۴) اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں (ف۱۵)

(ف۱۴) - یعنی روزِ قیامت ۔

(ف۱۵) - جیسا کہ دنیا میں اس کی توحید سے محروم رہے ۔ مسئلہ : اس آیت سے ثابت ہوا کہ مومنین کو آخرت میں دیدارِ الٰہی کی نعمت میسّر آئے گی کیونکہ محرومی دیدار سے کفّار کی وعید میں ذکر کی گئی اور جو چیز کفّار کے لئے وعید و تہدید ہو وہ مسلمان کے حق میں ثابت ہو نہیں سکتی تو لازم آیا کہ مومنین کے حق میں یہ محرومی ثابت نہ ہو ، حضرت امام مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ جب اس نے اپنے دشمنوں کو اپنے دیدار سے محروم کیا تو دوستوں کو اپنی تجلّی سے نوازے گا اور اپنے دیدار سے سرفراز فرمائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Thumma innahum lasaloo aljaheemi
16. ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ۝۱۶

16. Then, undoubtedly they are to enter the Hell.
16. پھر بے شک انہیں جہنّم میں داخل ہونا

--------------------------------------------------------------------------------
17. Thumma yuqalu hatha allathee kuntum bihi tukaththiboona
17. ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ۝۱۷

17. Then it shall be said, 'this is what you used to belie'.
17. پھر کہا جائے گا یہ ہے وہ (ف۱۶) جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۷)

(ف۱۶) - عذاب ۔

(ف۱۷) - دنیا میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Kalla inna kitaba alabrari lafee AAilliyyeena
18. كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ۝۱۸

18. Yes, certainly, the record of the virtuous is in the highest palace 'Illiyyin'.
18. ہاں ہاں بے شک نیکوں کی لکھت (ف۱۸) سب سے اونچے محل علیین میں ہے (ف۱۹)

(ف۱۸) - یعنی مومنینِ صادقین کے اعمال نامے ۔

(ف۱۹) - علیّین ساتویں آسمان میں زیرِ عرش ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Wama adraka ma AAilliyyoona
19. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ۝۱۹

19. And what do you know, what Illiyyin is?
19. اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے (ف۲۰)

(ف۲۰) - یعنی اس کی شان عجیب عظمت والی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Kitabun marqoomun
20. كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ۝۲۰

20. That record is a writing sealed.
20. وہ لکھت ایک مُہر کیا نوشتہ ہے (ف۲۱)

(ف۲۱) - علیّین میں ، اس میں ان کے اعمال لکھے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. Yashhaduhu almuqarraboona
21. یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ۝۲۱

21. The chosen one see to it.
21. کہ مقرّب (ف۲۲) جس کی زیارت کرتے ہیں

(ف۲۲) - فرشتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
22. Inna alabrara lafee naAAeemin
22. اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ۝۲۲

22. Undoubtedly, the virtuous are in bliss.
22. بے شک نکوکار ضرور چین میں ہیں

--------------------------------------------------------------------------------
23. AAala alaraiki yanthuroona
23. عَلَی الْاَرَآىِٕكِ یَنْظُرُوْنَۙ۝۲۳

23. They look at thrones.
23. تختوں پر دیکھتے ہیں (ف۲۳)

(ف۲۳) - اللہ تعالٰی کے اکرام اور اس کی نعمتوں کو جو اس نے انہیں عطا فرمائیں اور اپنے دشمنوں کو جو طرح طرح کے عذاب میں گرفتار ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
24. TaAArifu fee wujoohihim nadrata alnnaAAeemi
24. تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ۝۲۴

24. You recognize the freshness of bliss in their faces.
24. تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہچانے (ف۲۴)

(ف۲۴) - کہ وہ خوشی سے چمکتے دمکتے ہوں گے اور سرورِ قلب کے آثار ان چہروں پر نمایاں ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
25. Yusqawna min raheeqin makhtoomin
25. یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ۝۲۵

25. They shall be made to drink pure wine, which is already sealed.
25. نِتھری شراب پلائے جائیں گے جو مُہر کی ہوئی رکھی ہے (ف۲۵)

(ف۲۵) - کہ ابرار ہی اس کی مُہر توڑیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
26. Khitamuhu miskun wafee thalika falyatanafasi almutanafisoona
26. خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ۝۲۶

26. The seal is on Musk, and for this let the aspirers aspire.
26. اس کی مُہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے (ف۲۶)

(ف۲۶) - طاعات کی طرف سبقت کرکے اور برائیوں سے باز رہ کر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
27. Wamizajuhu min tasneemin
27. وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ۝۲۷

27. And its mixture is with the water of Tasnim.
27. اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے (ف۲۷)

(ف۲۷) - جو جنّت کی شرابوں میں اعلٰی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
28. AAaynan yashrabu biha almuqarraboona
28. عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ۝۲۸

28. A spring of which the chosen ones drink.
28. وہ چشمہ جس سے مقرّبانِ بارگاہ پیتے ہیں (ف۲۸)

(ف۲۸) - یعنی مقرّبین خالص شرابِ تسنیم پیتے ہیں اور باقی جنّتیوں کی شرابوں میں شرابِ تسنیم ملائی جاتی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
29. Inna allatheena ajramoo kanoo mina allatheena amanoo yadhakoona
29. اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَؗۖ۝۲۹

29. Undoubtedly, the culprits used to laugh at those who believed.
29. بے شک مجرم لوگ (ف۲۹) ایمان والوں سے (ف۳۰) ہنسا کرتے تھے

(ف۲۹) - مثل ابوجہل اور ولید بن مغیرہ اور عاص بن وائل وغیرہ رؤساء کفّار کے ۔

(ف۳۰) - مثل حضرت عمّار و خبّاب و صہیب و بلال وغیرہ فقراءِ مومنین کے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
30. Waitha marroo bihim yataghamazoona
30. وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَؗۖ۝۳۰

30. And when they pass by them, they wink at them among themselves.
30. اور جب وہ (ف۳۱) ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے (ف۳۲)

(ف۳۱) - مومنین ۔

(ف۳۲) - بطریقِ طعن و عیب کے ۔ شانِ نزول : منقول ہے کہ حضرت علیِ مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ مسلمانوں کی ایک جماعت میں تشریف لے جارہے تھے ، منافقین نے انہیں دیکھ کر آنکھوں سے اشارے کئے اور مسخرگی سے ہنسے اور آپس میں ان حضرات کے حق میں بے ہودہ کلمات کہے تو اس سے پہلے کہ علیِ مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں پہنچیں یہ آیتیں نازل ہوئیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
31. Waitha inqalaboo ila ahlihimu inqalaboo fakiheena
31. وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤی اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَؗۖ۝۳۱

31. And when they return to their household, return rejoicing.
31. اور جب (ف۳۳) اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے (ف۳۴)

(ف۳۳) - کفّار ۔

(ف۳۴) - یعنی مسلمانوں کو بُرا کہہ کر آپس میں ان کی ہنسی بناتے اور خوش ہوتے ہوئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
32. Waitha raawhum qaloo inna haolai ladalloona
32. وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ۝۳۲

32. And when they see muslims. they say, 'undoubtedly, they are the strayed ones'.
32. اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بے شک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں (ف۳۵)

(ف۳۵) - کہ سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ایمان لائے اور دنیا کی لذّتوں کو آخرت کی امیدوں پر چھوڑ دیا ، اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
33. Wama orsiloo AAalayhim hafitheena
33. وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ۝۳۳

33. And they were not sent as keepers over them.
33. اور یہ (ف۳۶) کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہ بھیجے گئے (ف۳۷)

(ف۳۶) - کفّار ۔

(ف۳۷) - کہ ان کے احوال و اعمال پر گرفت کریں بلکہ انہیں اپنی اصلاح کا حکم دیا گیا ہے وہ اپنا حال درست کریں ، دوسروں کو بے وقوف بتانے اور انکی ہنسی اڑانے سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
34. Faalyawma allatheena amanoo mina alkuffari yadhakoona
34. فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ۝۳۴

34. This day, therefore, the believers laugh at the infidels.
34. تو آج (ف۳۸) ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں (ف۳۹)

(ف۳۸) - یعنی روزِ قیامت ۔

(ف۳۹) - جیسا کافر دنیا میں مسلمانوں کی غربت و محنت پر ہنستے تھے ، یہاں معاملہ برعکس ہے مومن دائمی عیش و راحت میں ہیں اور کافر ذلّت و خواری کے دائمی عذاب میں ، جہنّم کا دروازہ کھولا جاتا ہے ، کافر اس سے نکلنے کے لئے دروازے کی طرف دوڑتے ہیں ، جب دروازہ کے قریب پہنچتے ہیں دروازہ بند ہوجاتا ہے ، بار بار ایسا ہی ہوتا ہے ، کافروں کی یہ حالت دیکھ کر مسلمان ان سے ہنسی کرتے ہیں اور مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ جنّت میں جواہرات کے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
35. AAala alaraiki yanthuroona
35. عَلَی الْاَرَآىِٕكِ ۙ یَنْظُرُوْنَؕ۝۳۵

35. They look seated on thrones.
35. تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں (ف۴۰)

(ف۴۰) - کفّار کی ذلّت و رسوائی اور شدّتِ عذاب کو اور اس پر ہنستے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
36. Hal thuwwiba alkuffaru ma kanoo yafAAaloona
36. هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠۝۳۶

36. How the infidels have been recompensed of their doings?
36. کیوں کچھ بدلہ ملا کافروں کو اپنے کئے کا (ف۴۱)

(ف۴۱) - یعنی ان اعمال کا جو انہوں نے دنیا میں کئے تھے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 956793 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0

Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ