جمعرات
2024-11-21
4:06 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 4
مہمان 4
صارف 0


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:26 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ نوح مکّیہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، اٹھائیس ۲۸ آیتیں ، دو سو چوبیس۲۲۴ کلمے ، نو سو ننانوے ۹۹۹ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Inna arsalna noohan ila qawmihi an anthir qawmaka min qabli an yatiyahum AAathabun aleemun
1. اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰی قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۝۱

1. Undoubtedly, We sent Nuh towards his people saying warn them before a painful torment comes to them.
1. بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے (ف۲)

(ف۲) - دنیا و آخرت کا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Qala ya qawmi innee lakum natheerun mubeenun
2. قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ۝۲

2. He said, O my people, I am to you a manifest warner.
2. اس نے فرمایا اے میری قوم میں تمہارے لئے صریح ڈر سنانے والا ہوں


--------------------------------------------------------------------------------
3. Ani oAAbudoo Allaha waittaqoohu waateeAAooni
3. اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ وَ اَطِیْعُوْنِۙ۝۳

3. That worship Allah, and fear Him, and obey Me.
3. کہ اللہ کی بندگی کرو (ف۳) اور اس سے ڈرو (ف۴) اور میرا حکم مانو

(ف۳) - اور اس کا کسی کو شریک نہ بناؤ ۔

(ف۴) - نافرمانیوں سے بچ کر تا کہ وہ غضب نہ فرمائے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Yaghfir lakum min thunoobikum wayuakhkhirkum ila ajalin musamman inna ajala Allahi itha jaa la yuakhkharu law kuntum taAAlamoona
4. یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ ۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۝۴

4. He will forgive some of your sins and grant you respite till an appointed time. Undoubtedly, the promise of Allah cannot be deferred when it comes. Any how you would have known.
4. وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا (ف۵) اور ایک مقرر میعاد تک (ف۶) تمہیں مہلت دے گا (ف۷) بے شک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے (ف۸)

(ف۵) - جو تم سے وقتِ ایمان تک صادر ہوئے ہوں گے یا جو بندوں کے حقوق سے متعلق نہ ہوں گے ۔

(ف۶) - یعنی وقتِ موت تک ۔

(ف۷) - کہ اس دوران میں تم پر عذاب نہ فرمائے گا ۔

(ف۸) - اس کو اور ایمان لے آتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Qala rabbi innee daAAawtu qawmee laylan wanaharan
5. قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّ نَهَارًاۙ۝۵

5. He submitted, O my Lord, I have called my people night and day.
5. عرض کی (ف۹) اے میرے رب میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا (ف۱۰)

(ف۹) - حضرت نوح علیہ السلام نے ۔

(ف۱۰) - ایمان و طاعت کی طرف ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Falam yazidhum duAAaee illa firaran
6. فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا۝۶

6. But my calling has only increased them in fleeing away.
6. تو میرے بلانے سے انہیں بھاگنا ہی بڑھا (ف۱۱)

(ف۱۱) - اور جتنی انہیں ایمان لانے کی ترغیب دی گئی اتنی ہی ان کی سرکشی بڑھتی گئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Wainnee kullama daAAawtuhum litaghfira lahum jaAAaloo asabiAAahum fee athanihim waistaghshaw thiyabahum waasarroo waistakbaroo istikbaran
7. وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَ اَصَرُّوْا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًاۚ۝۷

7. And every time I called them that You may forgive them, they put their fingers into their ears, covered themselves with their garments, and persisted and waxed great proud.
7. اور میں نے جتنی بار انہیں بلایا (ف۱۲) کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں (ف۱۳) اور اپنے کپڑے اوڑھ لئے (ف۱۴) اور ہٹ کی (ف۱۵) اور بڑا غرور کیا (ف۱۶)

(ف۱۲) - تجھ پر ایمان لانے کی طرف ۔

(ف۱۳) - تاکہ میری دعوت کو نہ سنیں ۔

(ف۱۴) - اور منھ چُھپا لئے تاکہ مجھے نہ دیکھیں کیونکہ انہیں دِینِ الٰہی کی طرف نصیحت کرنے والے کو دیکھنا بھی گوارا نہ تھا ۔

(ف۱۵) - اپنے کفر پر ۔

(ف۱۶) - اور میری دعوت کو قبول کرنا اپنی شان کے خلاف جانا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Thumma innee daAAawtuhum jiharan
8. ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًاۙ۝۸

8. Then I called them openly.
8. پھر میں نے انہیں علانیہ بلایا (ف۱۷)

(ف۱۷) - ببانگِ بلند محفلوں میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Thumma innee aAAlantu lahum waasrartu lahum israran
9. ثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًاۙ۝۹

9. Then I spoke to them publicly and spoke to them in secret too.
9. پھر میں نے ان سے باعلان بھی کہا (ف۱۸) اور آہستہ خفیہ بھی کہا (ف۱۹)

(ف۱۸) - اور دعوت بالاعلان کی تکرار بھی کی ۔

(ف۱۹) - ایک ایک سے ، اور کوئی دقیقہ دعوت کا اٹھا نہ رکھا قوم زمانۂِ دراز تک حضرت نو ح علیہ السلام کی تکذیب ہی کرتی رہی تو اللہ تعالٰی نے ان سے بارش روک دی اور ان کی عورتوں کو بانجھ کردیا ، چالیس سال تک انکے مال ہلاک ہوگئے ، جانور مرگئے جب یہ حال ہوا تو حضرت نوح علیہ السلام نے انہیں استغفار کا حکم دیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Faqultu istaghfiroo rabbakum innahu kana ghaffaran
10. فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ۝۱۰

10. And I said, 'beg forgiveness of your Lord, He is Most Forgiving.
10. تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو (ف۲۰) بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے (ف۲۱)

(ف۲۰) - کفر و شرک سے ، اور ایمان لا کر مغفرت طلب کرو تاکہ اللہ تعالٰی تم پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھولے کیونکہ طاعات میں مشغول ہونا خیر و برکت اور وسعتِ رزق کا سبب ہوتا ہے ۔

(ف۲۱) - توبہ کرنے والوں کو اگر تم ایمان لائے اور تم نے توبہ کی تو وہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Yursili alssamaa AAalaykum midraran
11. یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ۝۱۱

11. He will send down upon you rain in torrents.
11. تم پر شرّاٹے کا مینھ بھیجے گا


--------------------------------------------------------------------------------
12. Wayumdidkum biamwalin wabaneena wayajAAal lakum jannatin wayajAAal lakum anharan
12. وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ۝۱۲

12. And He will help you with wealth and children and will make for you gardens and will make for you streams.
12. اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا (ف۲۲) اور تمہارے لئے باغ بنا دے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا (ف۲۳)

(ف۲۲) - مال و اولادبکثرت عطا فرمائے گا ۔

(ف۲۳) - حضرت حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اس نے قلّتِ بارش کی شکایت کی ، آپ نے استغفار کا حکم دیا ، دوسرا آیا ، اس نے تنگ دستی کی شکایت کی ، اسے بھی یہی حکم فرمایا ، پھر تیسرا آیا ، اس نے قلّتِ نسل کی شکایت کی ، اس سے بھی یہی فرمایا ، پھر چوتھا آیا ، اس نے اپنی زمین کی قلّتِ پیداوار کی شکایت کی ، اس سے بھی یہی فرمایا ، ربیع بن صبیح جو حاضر تھے انھوں نے عرض کیا چند لوگ آئے قِسم قِسم کی حاجتیں انہوں نے پیش کیں ، آپ نے سب کو ایک ہی جواب دیا کہ استغفار کرو تو آپ نے یہ آیت پڑھی ۔ ( ان حوائج کےلئے یہ قرآنی عمل ہے)

--------------------------------------------------------------------------------
13. Ma lakum la tarjoona lillahi waqaran
13. مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ۝۱۳

13. What happened to you? that you hope not to achieve honour from Allah.
13. تمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے (ف۲۴)

(ف۲۴) - اس طرح کہ اس پر ایمان لاؤ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Waqad khalaqakum atwaran
14. وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا۝۱۴

14. While He has made you in diverse stages.
14. حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح بنایا (ف۲۵)

(ف۲۵) - کبھی نطفہ ، کبھی علقہ ، کبھی مضغہ ، یہاں تک کہ تمہاری خلقت کا مل کی ، اس کی آفرینش میں نظر کرنا ، اس کی خالقیّت و قدرت اور اس کی وحدانیّت پر ایمان لانے کو و اجب کرتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Alam taraw kayfa khalaqa Allahu sabAAa samawatin tibaqan
15. اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ۝۱۵

15. Do you not see that Allah has made seven heavens one upon another?
15. کیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات (۷) آسمان بنائے ایک پر ایک


--------------------------------------------------------------------------------
16. WajaAAala alqamara feehinna nooran wajaAAala alshshamsa sirajan
16. وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا۝۱۶

16. And He illuminated therein the moon and has made the sun as a lamp.
16. اور ان میں چاند کو روشنی کیا (ف۲۶) اور سورج کو چراغ (ف۲۷)

(ف۲۶) - حضرت ابنِ عباس و ابنِ عمر رضی اللہ تعالٰی عنہم سے مروی ہے کہ آفتاب و ماہتاب کے چہرے تو آسمانوں کی طرف ہیں اور ہر ایک کی پشت زمین کی طرف تو آسمانوں کی لطافت کے باعث ان کی روشنی تمام آسمانوں میں پہنچتی ہے اگر چہ چاند آسمانِ دنیا میں ہے ۔

(ف۲۷) - کہ دنیا کو روشن کرتا ہے اور اس کی روشنی چاند کے نور سے قوی تر ہے اور آفتاب چوتھے آسمان میں ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. WaAllahu anbatakum mina alardi nabatan
17. وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ۝۱۷

17. And Allah has caused you to grow from the earth like vegetation.
17. اور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اگایا (ف۲۸)

(ف۲۸) - تمہارے باپ حضرت آدم کو اس سے پیدا کرکے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Thumma yuAAeedukum feeha wayukhrijukum ikhrajan
18. ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا۝۱۸

18. Then He will cause you to return there to and will bring you forth for the next time.
18. پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا (ف۲۹) اور دوبارہ نکالے گا (ف۳۰)

(ف۲۹) - موت کے بعد ۔

(ف۳۰) - اس سے روزِ قیامت ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. WaAllahu jaAAala lakumu alarda bisatan
19. وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًاۙ۝۱۹

19. And Allah has made the earth for you as a bed spreading.
19. اور اللہ نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا


--------------------------------------------------------------------------------
20. Litaslukoo minha subulan fijajan
20. لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا۠۝۲۰

20. That you may walk through its wide ways.
20. کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو


--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 700617 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0
Log In

Search

Site friends