Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ جِنّ مکّیہ ہے ، اس میں دو۲رکوع ، اٹھائیس ۲۸ آیتیں ، دو سو پچاس۲۵۰ کلمے ، آٹھ سو ستّر ۸۷۰ حرف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Qul oohiya ilayya annahu istamaAAa nafarun mina aljinni faqaloo inna samiAAna quranan AAajaban 1. قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ۱
1. Say you, 'it has been revealed to me that some of Jinn listened my recitation attentively and said 'we have heard a wonderful Quran'. 1. تم فرماؤ (ف۲) مجھے وحی ہوئی کہ کچھ جنّوں نے (ف۳) میرا پڑھنا کان لگا کر سنا (ف۴) تو بولے (ف۵) ہم نے ایک عجیب قرآن سنا (ف۶)
(ف۲) - اے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔
(ف۳) - نصیبین کے ۔ جن کی تعداد مفسّرین نے نو۹ بیان کی ۔
(ف۴) - نمازِ فجر میں بمقامِ نخلہ مکّہ مکرّمہ و طائف کے درمیان ۔
(ف۵) - وہ جنّ اپنی قوم میں جا کر ۔
(ف۶) - جو اپنی فصاحت و بلاغت و خوبیِ مضامین و علوِّ معنٰی میں ایسا نادر ہے کہ مخلوق کا کوئی کلام اس سے کوئی نسبت نہیں رکھتا اور اس کی یہ شان ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Yahdee ila alrrushdi faamanna bihi walan nushrika birabbina ahadan 2. یَّهْدِیْۤ اِلَی الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ۲
2. That guides towards righteousness, so we have believed in it, and we shall never associate anyone with our Lord. 2. کہ بھلائی کی راہ بتاتا ہے (ف۷) تو ہم اس پر ایمان لائے اور ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہ کریں گے
(ف۷) - یعنی توحید و ایمان کی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Waannahu taAAala jaddu rabbina ma ittakhatha sahibatan wala waladan 3. وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ۳
3. And that the majesty of our Lord is exalted high. He has neither taken a woman nor a child. 3. اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اس نے عورت اختیار کی اور نہ بچّہ (ف۸)
(ف۸) - جیسا کہ کفّار جنّ و انس کہتے ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Waannahu kana yaqoolu safeehuna AAala Allahi shatatan 4. وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَی اللّٰهِ شَطَطًاۙ۴
4. And that the fool among us used to utter extravagant words against Allah. 4. اور یہ کہ ہم میں کا بیوقوف اللہ پر بڑھ کر بات کہتا تھا (ف۹)
(ف۹) - جھوٹ بولتا تھا ، بے ادبی کرتا تھا کہ اس کےلئے شریک و اولاد اور بی بی بتاتا تھا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Waanna thananna an lan taqoola alinsu waaljinnu AAala Allahi kathiban 5. وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَی اللّٰهِ كَذِبًاۙ۵
5. And that we thought that neither men nor Jinn would ever fabricate a lie against Allah. 5. اور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہرگز جن اور آدمی اللہ پر جھوٹ نہ باندھیں گے (ف۱۰)
(ف۱۰) - اور اس پر افتراء نہ کریں گے اس لئے ہم ان کی باتوں کی تصدیق کرتے تھے جو کچھ وہ شانِ الٰہی میں کہتے تھے اور خداوندِ عالَم کی طرف بی بی اور بچّے کی نسبت کرتے تھے یہاں تک کہ قرآنِ کریم کی ہدایت سے ہمیں ان کا کذب و بہتان ظاہر ہوگیا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Waannahu kana rijalun mina alinsi yaAAoothoona birijalin mina aljinni fazadoohum rahaqan 6. وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ۶
6. And that some individuals from among the men used to seek protection of some men from among the Jinn and they thus increased them in their pride. 6. اور یہ کہ آدمیوں میں کچھ مرد جنّوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے (ف۱۱) تو اس سے اور بھی ان کا تکبر بڑھا
(ف۱۱) - جب سفر میں کسی خوفناک مقام پر اترتے تو کہتے ہم اس جگہ کے سردار کی پناہ چاہتے ہیں یہاں کے شریروں سے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Waannahum thannoo kama thanantum an lan yabAAatha Allahu ahadan 7. وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ۷
7. And that they imagined just as you have imagined, that Allah would never raise any Messenger. 7. اور یہ کہ انہوں نے (ف۱۲) گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے (ف۱۳) کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا
(ف۱۲) - یعنی کفّارِ قریش نے ۔
(ف۱۳) - اے جنّات ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Waanna lamasna alssamaa fawajadnaha muliat harasan shadeedan washuhuban 8. وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ۸
8. And that we touched the heaven then we found it filled with strong guards and sparks of fire. 8. اور یہ کہ ہم نے آسمان کو چھوا (ف۱۴) تو اسے پایا کہ (ف۱۵) سخت پہرے اور آگ کی چنگاریوں سے بھر دیا گیا ہے (ف۱۶)
(ف۱۴) - یعنی اہلِ آسمان کا کلام سننے کےلئے آسمانِ دنیا پر جانا چاہا ۔
(ف۱۵) - فرشتوں کے ۔
(ف۱۶) - تاکہ جنّات کو اہلِ آسمان کی باتیں سننے کےلئے آسمان تک پہنچنے سے روکا جائے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Waanna kunna naqAAudu minha maqaAAida lilssamAAi faman yastamiAAi alana yajid lahu shihaban rasadan 9. وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ۹
9. And that we used to sit on some seats to listen in the first heaven, but whoso now listens finds a flame of fire in wait for him. 9. اور یہ کہ ہم (ف۱۷) پہلے آسمان میں سننے کے لئے کچھ موقعوں پر بیٹھا کرتا تھے پھر اب (ف۱۸) جو کوئی سنے وہ اپنی تاک میں آگ کا لوکا پائے (ف۱۹)
(ف۱۷) - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بعثت سے ۔
(ف۱۸) - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بعثت کے بعد ۔
(ف۱۹) - جس سے اس کومارا جائے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 10. Waanna la nadree asharrun oreeda biman fee alardi am arada bihim rabbuhum rashadan 10. وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ۱۰
10. And that we know not whether any evil has been intended for those living on earth or their Lord has desired any good for them. 10. اور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ (ف۲۰) زمین والوں سے کوئی برائی کا ارادہ فرمایا گیا ہے یا ان کے رب نے کوئی بھلائی چاہی ہے
(ف۲۰) - ہماری اس بندش اور روک سے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 11. Waanna minna alssalihoona waminna doona thalika kunna taraiqa qidadan 11. وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ ؕ كُنَّا طَرَآىِٕقَ قِدَدًاۙ۱۱
11. And that there are some amongst us righteous and some of us are otherwise. We are divided into different ways. 11. اور یہ کہ ہم میں (ف۲۱) کچھ نیک ہیں (ف۲۲) اور کچھ دوسری طرح کے ہیں ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیں (ف۲۳)
(ف۲۱) - قرآنِ کریم سننے کے بعد ۔
(ف۲۲) - مومنِ مخلص ، متّقی وابرار ۔
(ف۲۳) - فرقے فرقے ، مختلف ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 12. Wanna thananna an lan nuAAjiza Allaha fee alardi walan nuAAjizahu haraban 12. وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ۱۲
12. And that we are convinced that in no case we can ever go out of the control of Allah in the earth nor we can go out of His control by flying. 12. اور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہرگز زمین میں اللہ کے قابو سے نہ نکل سکیں گے اور نہ بھاگ کر اس کے قبضہ سے باہر ہوں
-------------------------------------------------------------------------------- 13. Waanna lamma samiAAna alhuda amanna bihi faman yumin birabbihi fala yakhafu bakhsan wala rahaqan 13. وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤی اٰمَنَّا بِهٖ ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ۱۳
13. And that when we heard the guidance, we believed in it. And whoso believes in his Lord, has no fear of any loss or high-handedness. 13. اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی (ف۲۴) اس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف (ف۲۵) نہ زیادتی کا (ف۲۶)
(ف۲۴) - یعنی قرآنِ پاک ۔
(ف۲۵) - یعنی نیکیوں یا ثواب کی کمی کا ۔
(ف۲۶) - بدیوں کی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 14. Waanna minna almuslimoona waminna alqasitoona faman aslama faolaika taharraw rashadan 14. وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓىِٕكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا۱۴
14. And that there are some Muslims and some unjust persons amongst us. So those who embraced Islam, it is they who sought the right course. 14. اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم (ف۲۷) تو جو اسلام لائے انہوں نے بھلائی سوچی (ف۲۸)
(ف۲۷) - حق سے پھرے ہوئے کافر ۔
(ف۲۸) - اور ہدایت و راہِ حق کو اپنا مقصود ٹھہرایا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 15. Waama alqasitoona fakanoo lijahannama hataban 15. وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ۱۵
15. And as to the unjust, they became the fuels of Hell. 15. اور رہے ظالم (ف۲۹) وہ جہنّم کے ایندھن ہوئے (ف۳۰)
(ف۲۹) - کافر راہِ حق سے پھرنے والے ۔
(ف۳۰) - اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ کافر جنّ آتشِ جہنّم کے عذاب میں گرفتار کئے جائیں گے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 16. Waallawi istaqamoo AAala alttareeqati laasqaynahum maan ghadaqan 16. وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَی الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ۱۶
16. And say you, 'I have been revealed that if they would have been on the right path, we would have certainly provided them with abundant water. 16. اور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی ہے کہ اگر وہ (ف۳۱) راہ پر سیدھے رہتے (ف۳۲) تو ضرور ہم انہیں وافر پانی دیتے (ف۳۳)
(ف۳۱) - یعنی انسان ۔
(ف۳۲) - یعنی دِینِ حق و طریقۂِ اسلام پر ۔
(ف۳۳) - کثیر ۔ مراد وسعتِ رزق ہے اور یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب کہ سات برس تک وہ بارش سے محروم کردیئے گئے تھے ، معنٰی یہ ہیں کہ اگر وہ لوگ ایمان لاتے تو ہم دنیا میں ان پر رزق وسیع کرتے اور انہیں کثیر پانی اور فراخیِ عیش عنایت فرماتے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 17. Linaftinahum feehi waman yuAArid AAan thikri rabbihi yaslukhu AAathaban saAAadan 17. لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ۱۷
17. In order that we may test them therewith, and whoever turns away from the remembrance of his Lord, He will make him join a rising torment. 17. کہ اس پر انہیں جانچیں (ف۳۴) اور جو اپنے رب کی یاد سے منھ پھیرے (ف۳۵) وہ اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گا (ف۳۶)
(ف۳۴) - کہ وہ کیسی شکر گذاری کرتے ہیں ۔
(ف۳۵) - قرآن سے یا توحید یا عبادت سے ۔
(ف۳۶) - جس کی شدّت دم بدم بڑھے گی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 18. Waanna almasajida lillahi fala tadAAoo maAAa Allahi ahadan 18. وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ۱۸
18. And that the mosques are only for Allah, so worship none with Allah. 18. اور یہ کہ مسجدیں (ف۳۷) اللہ ہی کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرو (ف۳۸)
(ف۳۷) - یعنی وہ مکان جو نماز کےلئے بنائے گئے ۔
(ف۳۸) - جیسا کہ یہود و نصارٰی کا طریقہ تھا کہ وہ اپنے گرجاؤں اور عبادت خانوں میں شرک کرتے تھے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 19. Waannahu lamma qama AAabdu Allahi yadAAoohu kadoo yakoonoona AAalayhi libadan 19. وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًاؕ۠۱۹
19. And that when the bondman of Allah stood up praying Him, it was nigh that those jinn may crowd upon him. 19. اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ (ف۳۹) اس کی بندگی کرنے کھڑا ہوا (ف۴۰) تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ ہو جائیں (ف۴۱)
(ف۳۹) - یعنی سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بطنِ نخلہ میں وقتِ فجر ۔
(ف۴۰) - یعنی نماز پڑھنے ۔
(ف۴۱) - کیونکہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی عبادت و تلاوت اور آپ کے اصحاب کی اقتداء نہایت عجیب اورپسندیدہ معلو م ہوئی ، اس سے پہلے انہوں نے کبھی ایسا منظر نہ دیکھا تھا اور ایسا بے مثل کلام نہ سنا تھا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
|