اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:19 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:36 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ تغابن اکثر کے نزدیک مدنیّہ ہے اور بعض مفسّرین کا قول ہے کہ مکّیہ ہے سوائے تین آیتوں کے جو''یٓاَ یُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ آ اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِکُمْ'' سے شروع ہوتی ہیں ، اس سورت میں دو۲ رکوع ، اٹّھارہ ۱۸ آیتیں ، دو سو اکتالیس۲۴۱ کلمے ، ایک ہزار ستّر۱۰۷۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Yusabbihu lillahi ma fee alssamawati wama fee alardi lahu almulku walahu alhamdu wahuwa AAala kulli shayin qadeerun
1. یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ ۚ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ ؗ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۝۱

1. Whatever is in the heavens, and whatever is in the earth glorifies Allah; His is the kingdom and His the praise, and He has power over every thing.
1. اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف (ف۲) اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

(ف۲) - اپنے مُلک میں متصرف ہے ، جو چاہتا ہے ، جیسا چاہتا ہے کرتا ہے ، نہ کوئی شریک ، نہ ساجھی ، سب نعمتیں اسی کی ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Huwa allathee khalaqakum faminkum kafirun waminkum muminun waAllahu bima taAAmaloona baseerun
2. هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ۝۲

2. It is He who created you then some of you are disbelievers and some of you are muslims. And Allah is seeing your work.
2. وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا تو تم میں کوئی کافر اور تم میں کوئی مسلمان (ف۳) اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے

(ف۳) - حدیث شریف میں ہے کہ انسان کی سعادت و شقاوت فرشتہ بحکمِ الٰہی اسی وقت لکھ دیتا ہے جب کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Khalaqa alssamawati waalarda bialhaqqi wasawwarakum faahsana suwarakum wailayhi almaseeru
3. خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ۝۳

3. He created the heavens and the earth with truth and He shaped you and made your shape good and to Him is the return.
3. اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری تصویر کی تو تمہاری اچھی صورت بنائی (ف۴) اور اسی کی طرف پھرنا ہے (ف۵)

(ف۴) - تو لازم ہے کہ تم اپنی سیرت بھی اچھی رکھو ۔

(ف۵) - آخرت میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. YaAAlamu ma fee alssamawati waalardi wayaAAlamu ma tusirroona wama tuAAlinoona waAllahu AAaleemun bithati alssudoori
4. یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۝۴

4. He knows whatever is in the heavens and whatever is in the earth and knows whatever you conceal and whatever you disclose. And Allah knows the thoughts within your breasts.
4. جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جانتا ہے جو تم چُھپاتے اور ظاہر کرتے ہو اور اللہ دلوں کی جانتا ہے


--------------------------------------------------------------------------------
5. Alam yatikum nabao allatheena kafaroo min qablu fathaqoo wabala amrihim walahum AAathabun aleemun
5. اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ ؗ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۝۵

5. Has not the news come to you of those who disbelieved before? And they tasted the evil consequences of their action; And for them is the painful torment.
5. کیا تمہیں (ف۶) ان کی خبر نہ آئی جنہوں نے تم سے پہلے کفر کیا (ف۷) اور اپنے کام کا وبال چکھا (ف۸) اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے (ف۹)

(ف۶) - اے کفّارِ مکّہ ۔

(ف۷) - یعنی کیا تمہیں گذری ہوئی امّتوں کے احوال معلوم نہیں جنہوں نے انبیاء کی تکذیب کی ۔

(ف۸) - دنیا میں اپنے کفر کی سزا پائی ۔

(ف۹) - آخرت میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Thalika biannahu kanat tateehim rusuluhum bialbayyinati faqaloo abasharun yahdoonana fakafaroo watawallaw waistaghna Allahu waAllahu ghaniyyun hameedun
6. ذٰلِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالُوْۤا اَبَشَرٌ یَّهْدُوْنَنَا ؗ فَكَفَرُوْا وَ تَوَلَّوْا وَّ اسْتَغْنَی اللّٰهُ ؕ وَ اللّٰهُ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ۝۶

6. This because their Messengers brought to them manifest arguments but they said, 'shall a human being guide us' So they disbelieved and turned away and Allah cared not for then and Allah is Carefree, All Praised.
6. یہ اس لئے کہ ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لاتے (ف۱۰) تو بولے کیا آدمی ہمیں راہ بتائیں گے (ف۱۱) تو کافر ہوئے (ف۱۲) اور پھر گئے (ف۱۳) اور اللہ نے بے نیازی کو کام فرمایا اور اللہ بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا

(ف۱۰) - معجزے دکھاتے ۔

(ف۱۱) - یعنی انہوں نے بشر کے رسول ہونے کا انکار کیا اور یہ کمالِ بے عقلی و نافہمی ہے ، پھر بشر کا رسول ہونا تو نہ مانا اور پتّھر کا خدا ہونا تسلیم کرلیا ۔

(ف۱۲) - رسولوں کا انکار کرکے ۔

(ف۱۳) - ایمان سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. ZaAAama allatheena kafaroo an lan yubAAathoo qul bala warabbee latubAAathunna thumma latunabbaonna bima AAamiltum wathalika AAala Allahi yaseerun
7. زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْا ؕ قُلْ بَلٰی وَ رَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ؕ وَ ذٰلِكَ عَلَی اللّٰهِ یَسِیْرٌ۝۷

7. The infidels babbled that they shall never be raised up say you, 'why not, by my Lord, you shall necessarily be raised up, then you shall be informed of your doings.' And this is easy for Allah.
7. کافروں نے بکا کہ وہ ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے تم فرماؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہارے کوتک تمہیں جَتا دیئے جائیں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے


--------------------------------------------------------------------------------
8. Faaminoo biAllahi warasoolihi waalnnoori allathee anzalna waAllahu bima taAAmaloona khabeerun
8. فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۝۸

8. Believe, then in Allah and His Messenger and in the Light, which We have sent down, and Allah is Aware of your doings.
8. تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر (ف۱۴) جو ہم نے اتارا اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے

(ف۱۴) - نور سے مراد قرآن شریف ہےکیونکہ اس کی بدولت گمراہی کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں اور ہر شے کی حقیقت واضح ہوتی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Yawma yajmaAAukum liyawmi aljamAAi thalika yawmu alttaghabuni waman yumin biAllahi wayaAAmal salihan yukaffir AAanhu sayyiatihi wayudkhilhu jannatin tajree min tahtiha alanharu khalideena feeha abadan thalika alfawzu alAAatheemu
9. یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ یَوْمُ التَّغَابُنِ ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۝۹

9. The day when He will gather you, on the Day of Gathering of all, that is the day for the manifestation of loss of the losers. And whoso believes in Allah, and does good deeds, Allah will remove his evils and will make them enter gardens beneath which streams flow, that they may abide therein forever. This is the great triumph
9. جس دن تمہیں اکھٹا کرے گا سب جمع ہونے کے دن (ف۱۵) وہ دن ہے ہار والوں کی ہار کھلنے کا (ف۱۶) اور جو اللہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے اللہ اس کی برائیاں اتار دے گا اور اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں کہ وہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے

(ف۱۵) - یعنی روزِ قیامت ، جس میں سب اوّلین و آخرین جمع ہوں گے ۔

(ف۱۶) - یعنی کافروں کی محرومی ظاہر ہونے کا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Waallatheena kafaroo wakaththaboo biayatina olaika ashabu alnnari khalideena feeha wabisa almaseeru
10. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠۝۱۰

10. And those who disbelieved and belied Our signs, they are the people of the Fire, they shall abide therein for ever. And what an evil destination it is.
10. اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ آگ والے ہیں ہمیشہ اس میں رہیں اور کیا ہی برا انجام


--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 79321 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ