اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:02 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:38 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ منافقون مدنیّہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ،گیارہ ۱۱ آیتیں ، ایک سو اسّی۱۸۰ کلمے اور نو سو چھہتّر ۹۷۶ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Itha jaaka almunafiqoona qaloo nashhadu innaka larasoolu Allahi waAllahu yaAAlamu innaka larasooluhu waAllahu yashhadu inna almunafiqeena lakathiboona
1. اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِ ۘ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٗ ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَكٰذِبُوْنَۚ۝۱

1. When the hypocrites come to you, they say, 'we bear witnesses you are undoubtedly the Messenger of Allah, and Allah knows that you are His Messenger. But Allah bears witness that the hypocrites are most surely liars.
1. جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں (ف۲) کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ حضور بیشک یقیناً اللہ کے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہو اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق ضرور جھوٹے ہیں (ف۳)

(ف۲) - تو اپنے ضمیر کے خلاف ۔

(ف۳) - ان کا باطن ظاہر کے موافق نہیں ، جو کہتے ہیں اس کے خلاف اعتقاد رکھتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Ittakhathoo aymanahum junnatan fasaddoo AAan sabeeli Allahi innahum saa ma kanoo yaAAmaloona
2. اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۝۲

2. They have taken their oaths as shield and they kept back from Allah's way, undoubtedly, they are doing most vile works.
2. اور انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال ٹھہرا لیا (ف۴) تو اللہ کی راہ سے روکا (ف۵) بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں (ف۶)

(ف۴) - کہ ان کے ذریعہ سے قتل وقید سے محفوظ رہیں ۔

(ف۵) - لوگوں کو ، یعنی جہاد سے یا سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ایمان لانے سے طرح طرح کے وسوسے اور شبہے ڈال کر ۔

(ف۶) - کہ بمقابلہ ایمان کے کفر اختیار کرتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Thalika biannahum amanoo thumma kafaroo fatubiAAa AAala quloobihim fahum la yafqahoona
3. ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ۝۳

3. This is so because, they believed with their tongues, then disbelieved with their hearts, therefore a seal has been set over their hearts, so now they understand nothing.
3. یہ اس لئے کہ وہ زبان سے ایمان لائے پھر دل سے کافر ہوئے تو ان کے دلوں پر مُہر کر دی گئی تو اب وہ کچھ نہیں سمجھتے


--------------------------------------------------------------------------------
4. Waitha raaytahum tuAAjibuka ajsamuhum wain yaqooloo tasmaAA liqawlihim kaannahum khushubun musannadatun yahsaboona kulla sayhatin AAalayhim humu alAAaduwwu faihtharhum qatalahumu Allahu anna yufakoona
4. وَ اِذَا رَاَیْتَهُمْ تُعْجِبُكَ اَجْسَامُهُمْ ؕ وَ اِنْ یَّقُوْلُوْا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ ؕ كَاَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ ؕ یَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَیْحَةٍ عَلَیْهِمْ ؕ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ ؕ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ ؗ اَنّٰی یُؤْفَكُوْنَ۝۴

4. And when you see them, their bodies seem pleasing to you, and if they speak, you listen to their speech attentively. They as though they were wooden beams fixed to a wall. They take every cry over themselves. They are enemies, therefore beware of them. Kill them Allah; whither are they perverting?
4. اور جب تو انہیں دیکھے (ف۷) ان کے جسم تجھے بھلے معلوم ہوں اور اگر بات کریں تو تو ان کی بات غور سے سنے (ف۸) گویا وہ کڑیاں ہیں دیوار سے ٹکائی ہوئی (ف۹) ہر بلند آواز اپنے ہی اوپر لے جاتے ہیں (ف۱۰) وہ دشمن ہیں (ف۱۱) تو ان سے بچتے رہو (ف۱۲) اللہ انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں (ف۱۳)

(ف۷) - یعنی منافقین کو مثل عبداللہ بن اُبی ابنِ سلول وغیرہ کے ۔

(ف۸) - ابنِ اُبَی جسیم ، صبیح ، خوبرو ، وخوش بیان آدمی تھا اور اس کے ساتھ والے منافقین قریب قریب ویسے ہی تھے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی مجلس شریف میں جب یہ لوگ حاضر ہوتے تو خوب باتیں بناتے جو سننے والے کو اچھی معلوم ہوتیں ۔

(ف۹) - جن میں بے جان تصویر کی طرح نہ ایمان کی روح ، نہ انجام سوچنے والی عقل ۔

(ف۱۰) - کوئی کسی کو پکارتا ہو ، یا اپنی گُمی چیز ڈھونڈھتا ہو ، یا لشکر میں کسی مقصد کےلئے کوئی بات بلند آواز سے کہیں تو یہ اپنے خبثِ نفس اور سوءِ ظن سے یہی سمجھتے ہیں کہ انہیں کچھ کہا گیا اور انہیں یہ اندیشہ رہتا ہے کہ ان کے حق میں کوئی ایسا مضمون نازل ہوا جس سے ان کے راز فاش ہوجائیں ۔

(ف۱۱) - دل میں شدید عداوت رکھتے ہیں اور کفّار کے پاس یہاں کی خبریں پہنچاتے ہیں ، ان کے جاسوس ہیں ۔

(ف۱۲) - اور ان کے ظاہرِ حال سے دھوکا نہ کھاؤ ۔

(ف۱۳) - اور روشن برہانیں قائم ہونے کے باوجود حق سے منحرف ہوتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Waitha qeela lahum taAAalaw yastaghfir lakum rasoolu Allahi lawwaw ruoosahum waraaytahum yasuddoona wahum mustakbiroona
5. وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا یَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ لَوَّوْا رُءُوْسَهُمْ وَ رَاَیْتَهُمْ یَصُدُّوْنَ وَ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ۝۵

5. And when it is said to them, 'come, that the Messenger of Allah may ask forgiveness for you, they turn their heads aside, and you see them that they turn aside their faces waxing proud.
5. اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ (ف۱۴) رسول اللہ تمہارے لئے معافی چاہیں تو اپنے سر گھماتے ہیں اور تم انہیں دیکھو کہ غور کرتے ہوئے منھ پھیر لیتے ہیں (ف۱۵)

(ف۱۴) - معافی چاہنے کے لئے ۔

(ف۱۵) - شانِ نزول : غزوۂِ مریسیع سے فارغ ہو کر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے سرِ چاہ نزول فرمایا تو وہاں یہ واقعہ پیش آیا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے اجیر جہجاہ غِفَاری اور ابنِ اُبی کے حلیف سنان بن دبرجُہَنِی کے درمیان جنگ ہوگئی ، جہجاہ نے مہاجرین کو اور سنان نے انصار کو پکار ا، اس وقت ابنِ اُبَی منافق نے حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شان میں بہت گستاخانہ اور بے ہودہ باتیں بکیں اور یہ کہا کہ مدینہ طیّبہ پہنچ کر ہم میں سے عزّت والے ذلیلوں کو نکال دیں گے اور اپنی قوم سے کہنے لگا کہ اگر تم انہیں اپنا جھوٹا کھانا نہ دو تو یہ تمہاری گردنوں پر سوار نہ ہوں ، اب ان پر کچھ خرچ نہ کرو تاکہ یہ مدینہ سے بھاگ جائیں ، اس کی یہ ناشائستہ گفتگو سن کر زید بن ارقم کو تاب نہ رہی انہوں نے اس سے فرمایا کہ خدا کی قَسم تو ہی ذلیل ہے اپنی قوم میں بغض ڈالنے والا اور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے سرِ مبارک پر معراج کا تاج ہے ، حضرت رحمٰن نے انہیں عزّت و قوّت دی ہے ، ابنِ اُبَی کہنے لگا چپ میں تو ہنسی سے کہہ رہا تھا ، زید بن ارقم نے یہ خبر حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں پہنچائی ، حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ابنِ اُبَی کے قتل کی اجازت چاہی ، سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے منع فرمایا اور ارشاد کیا کہ لوگ کہیں گے کہ محمّد (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) اپنے اصحاب کو قتل کرتے ہیں ، حضورِ انور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ابنِ اُبَی سے دریافت فرمایا کہ تو نے یہ باتیں کہیں تھیں؟ وہ مُکَر گیا اور قَسم کھا گیا کہ میں نے کچھ بھی نہیں کہا ، اس کے ساتھی جو مجلس شریف میں حاضر تھے ، وہ عرض کرنے لگے کہ ابنِ اُبَی بوڑھا بڑا شخص ہے ، یہ جو کہتا ہے ٹھیک ہی کہتا ہے ، زید بن ارقم کو شاید دھوکا ہوا اور بات یاد نہ رہی ہو ، پھر جب اوپر کی آیتیں نازل ہوئیں اور ابنِ اُبَی کا جھوٹ ظاہر ہوگیا توا س سے کہا گیا کہ جا سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے درخواست کر ، حضور تیرے لئے اللہ تعالٰی سے معافی چاہیں ، تو گردن پھیری اور کہنے لگا کہ تم نے کہا ، ایمان لا تو میں ایمان لے آیا ، تم نے کہا ، زکوٰۃ دے تو میں نے زکوۃ دی ، اب یہی باقی رہ گیا ہے کہ محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو سجدہ کروں ، اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Sawaon AAalayhim astaghfarta lahum am lam tastaghfir lahum lan yaghfira Allahu lahum inna Allaha la yahdee alqawma alfasiqeena
6. سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ ؕ لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۝۶

6. Equal it is for them whether you ask forgiveness for them or not, Allah will never forgive them. Undoubtedly, Allah guides not the disobedients.
6. ان پر ایک سا ہے تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا (ف۱۶) بیشک اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا

(ف۱۶) - اس لئے کہ وہ نفاق میں راسخ اور پختہ ہوچکے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Humu allatheena yaqooloona la tunfiqoo AAala man AAinda rasooli Allahi hatta yanfaddoo walillahi khazainu alssamawati waalardi walakinna almunafiqeena la yafqahoona
7. هُمُ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ لَا تُنْفِقُوْا عَلٰی مَنْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ حَتّٰی یَنْفَضُّوْا ؕ وَ لِلّٰهِ خَزَآىِٕنُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَفْقَهُوْنَ۝۷

7. Those are they who say, 'spend not on those who are with the Messenger of Allah until they disperse, where-as the treasures of the heavens and the earth are only for Allah, but the hypocrites understand not.
7. وہی ہیں جو کہتے ہیں ان پر خرچ نہ کرو جو رسول اللہ کے پاس ہیں یہاں تک کہ پریشان ہو جائیں اور اللہ ہی کے لئے ہیں آسمانوں اور زمین کے خزانے (ف۱۷) مگر منافقوں کو سمجھ نہیں

(ف۱۷) - وہی سب کا رازق ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Yaqooloona lain rajaAAna ila almadeenati layukhrijanna alaAAazzu minha alathalla walillahi alAAizzatu walirasoolihi walilmumineena walakinna almunafiqeena la yaAAlamoona
8. یَقُوْلُوْنَ لَىِٕنْ رَّجَعْنَاۤ اِلَی الْمَدِیْنَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْاَذَلَّ ؕ وَ لِلّٰهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُوْلِهٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۠۝۸

8. They say, 'if we return to Madina, the one most honour able will surely expel therefrom the one most mean, whereas the honour is for Allah, and His Messenger and Muslims, but the hypocrites know not.
8. کہتے ہیں ہم مدینہ پھر کر گئے (ف۱۸) تو ضرور جو بڑی عزت والا ہے وہ اس میں سے نکال دے گا اسے جو نہایت ذلّت والا ہے (ف۱۹) اور عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے مگر منافقوں کو خبر نہیں (ف۲۰)

(ف۱۸) - اس غزوہ سے لوٹ کر ۔

(ف۱۹) - منافقین نے اپنے کو عزّت والا کہا اور مومنین کو ذلّت والا ، اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔

(ف۲۰) - اس آیت کے نازل ہونے کے چند ہی روز بعد ابنِ اُبَی منافق اپنے نفاق کی حالت پر مر گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 601537 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ