اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:46 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:46 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ حدید مکّیہ ہے یا مدنیّہ ، اس میں چار۴ رکوع ، انتیس۲۹ آیتیں ، پانچ سو چوالیس۵۴۴ کلمے ، دو ہزار چار سو چھہتّر۲۴۷۶ حروف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Sabbaha lillahi ma fee alssamawati waalardi wahuwa alAAazeezu alhakeemu
1. سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۝۱

1. Whatever is in the heavens and in the earth glorify Allah; and it is He the Esteemed one the Wise.
1. اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (ف۲) اور وہی عزت و حکمت والا ہے

(ف۲) - جاندار ہو یا بے جان ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Lahu mulku alssamawati waalardi yuhyee wayumeetu wahuwa AAala kulli shayin qadeerun
2. لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ۚ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ ۚ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۝۲

2. For Him is the Kingdom of the heavens and the earth He gives life and causes to die, and He can do everything.
2. اسی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت جِلاتا ہے (ف۳) اور مارتا (ف۴) اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے

(ف۳) - مخلوق کو پیدا کرکے ، یا یہ معنٰی ہیں کہ مُردوں کو زندہ کرتا ہے ۔

(ف۴) - یعنی موت دیتا ہے زندوں کو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Huwa alawwalu waalakhiru waalththahiru waalbatinu wahuwa bikulli shayin AAaleemun
3. هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۝۳

3. He is the First, He is the Last, He is the Manifest, He is the Hidden and He knows everything.
3. وہی اوّل (ف۵) وہی آخر (ف۶) وہی ظاہر (ف۷) وہی باطن (ف۸) اور وہی سب کچھ جانتا ہے

(ف۵) - قدیم ہر شے سے قبل ، اوّل بے ابتداء کہ وہ تھا اور کچھ نہ تھا ۔

(ف۶) - ہر شے کے ہلاک و فنا ہونے کے بعد رہنے والا، سب فنا ہوجائیں گے اور وہ ہمیشہ رہے گا اس کے لئے انتہا نہیں ۔

(ف۷) - دلائل وبراہین سے یا یہ معنٰی کہ غالب ہر شے پر ۔

(ف۸) - حواس اس کے ادراک سے عاجز ، یا یہ معنٰی کہ ہر شے کا جاننے والا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Huwa allathee khalaqa alssamawati waalarda fee sittati ayyamin thumma istawa AAala alAAarshi yaAAlamu ma yaliju fee alardi wama yakhruju minha wama yanzilu mina alssamai wama yaAAruju feeha wahuwa maAAakum ayna ma kuntum waAllahu bima taAAmaloona baseerun
4. هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ ؕ یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا ؕ وَ هُوَ مَعَكُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ۝۴

4. It is He Who created the heavens and the earth in six days, then seated Himself upon the Throne befitting to His Dignity. He knows what penetrates in the earth and what comes forth from it, and what comes down from heaven and what ascends into it. And He is with you wherever you may be. And Allah is seeing your works.
4. وہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ (۶) دن میں پیدا کئے (ف۹) پھر عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے جانتا ہے جو زمین کے اندر جاتا ہے (ف۱۰) اور جو اس سے باہر نکلتا ہے (ف۱۱) اور جو آسمان سے اترتا ہے (ف۱۲) اور جو اس میں چڑھتا ہے (ف۱۳) اور وہ تمہارے ساتھ ہے (ف۱۴) تم کہیں ہو اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے (ف۱۵)

(ف۹) - ایّامِ دنیا سے ، کہ پہلا ا ن کایک شنبہ اور پچھلا جمعہ ہے ۔ حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ وہ اگر چاہتا توطرفۃ العین میں پیدا کردیتا لیکن اس کی حکمت اسی کو مقتضی ہوئی کہ چھ کو اصل بنائے اور ان پر مدار رکھے ۔

(ف۱۰) - خواہ وہ دانہ ہو یا قطرہ یا خزانہ ہو یا مردہ ۔

(ف۱۱) - خواہ وہ نبات ہو یا دھات یا اور کوئی چیز ۔

(ف۱۲) - رحمت و عذاب اور فرشتے اور بارش ۔

(ف۱۳) - اعمال اور دعائیں ۔

(ف۱۴) - اپنے علم وقدرت کے ساتھ عموماً اور فضل و رحمت کے ساتھ خصوصاً ۔

(ف۱۵) - تو تمہیں تمہارے حسبِ اعمال جزا دے گا۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Lahu mulku alssamawati waalardi waila Allahi turjaAAu alomooru
5. لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ وَ اِلَی اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۝۵

5. For Him is the Kingdom of the heavens and the earth. And towards Allah is the return of all affairs.
5. اسی کی ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت اور اللہ ہی کی طرف سب کاموں کی رجوع


--------------------------------------------------------------------------------
6. Yooliju allayla fee alnnahari wayooliju alnnahara fee allayi wahuwa AAaleemun bithati alssudoori
6. یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ ؕ وَ هُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۝۶

6. He brings the night into the day and brings the day into the night. And He knows the toughts of the hearts.
6. رات کو دن کے حصہ میں لاتا ہے (ف۱۶) اور دن کو رات کے حصے میں لاتا ہے (ف۱۷) اور وہ دلوں کی جانتا ہے (ف۱۸)

(ف۱۶) - اس طرح کہ رات کو گھٹاتا ہے اور دن کی مقدار بڑھاتا ہے۔

(ف۱۷) - دن گھٹا کر اور رات کی مقدار بڑھا کر ۔

(ف۱۸) - دل کے عقیدے اور قلبی اسرار سب کو جانتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Aminoo biAllahi warasoolihi waanfiqoo mimma jaAAalakum mustakhlafeena feehi faallatheena amanoo minkum waanfaqoo lahum ajrun kabeerun
7. اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ ؕ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ اَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِیْرٌ۝۷

7. Believe in Allah and His Messenger and spend in the way of Allah out of that to which He has made you heirs, And those of you who believed and spent in the way of Allah, for them is the great reward.
7. اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی راہ کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اوروں کا جانشین کیا (ف۱۹) تو جو تم میں ایمان لائے اور اس کی راہ میں خرچ کیا ان کے لئے بڑا ثواب ہے

(ف۱۹) - جو تم سے پہلے تھے اور تمہارا جانشین کرے گا تمہارے بعد والوں کو ۔ معنٰی یہ ہیں کہ جو مال تمہارے قبضہ میں ہیں سب اللہ تعالٰی کے ہیں اس نے تمہیں نفع اٹھانے کے لئے دے دیئے ہیں تم حقیقتہً ان کے مالک نہیں ہو بمنزلۂِ نائب و وکیل کے ہو انہیں راہِ خدا میں خرچ کرو اور جس طرح نائب اور وکیل کو مالک کے حکم سے خرچ کرنے میں کوئی تأمّل نہیں ہوتا توتمہیں بھی کوئی تأمّل و تردّد نہ ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Wama lakum la tuminoona biAllahi waalrrasoolu yadAAookum lituminoo birabbikum waqad akhatha meethaqakum in kuntum mumineena
8. وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ ۚ وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۝۸

8. And what is to you that you believe not in Allah where as the Messenger is calling you to believe in Allah, and undoubtedly, He has already taken a covenant from you if indeed you believe.
8. اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ حالانکہ یہ رسول تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ (ف۲۰) اور بیشک وہ (ف۲۱) تم سے پہلے ہی عہد لے چکا ہے (ف۲۲) اگر تمہیں یقین ہو

(ف۲۰) - اور برہانیں اور حجّتیں پیش کرتے ہیں اور کتابِ الٰہی سناتے ہیں اب تمہیں کیا عذر ہوسکتا ہے ۔

(ف۲۱) - یعنی اللہ تعالٰی ۔

(ف۲۲) - جب اس نے تمہیں پشتِ آدم علیہ السلام سے نکالا تھا کہ اللہ تعالٰی تمہارا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Huwa allathee yunazzilu AAala AAabdihi ayatin bayyinatin liyukhrijakum mina alththulumati ila alnnoori wainna Allaha bikum laraoofun raheemun
9. هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰی عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۝۹

9. It is He who sends down upon His bondman bright signs so that He may bring you forth from the darkness towards the light And verily. Allah is kind and Merciful to you.
9. وہی ہے کہ اپنے بندہ پر (ف۲۳) روشن آیتیں اتارتا ہے کہ تمہیں اندھیریوں سے (ف۲۴) اجالے کی طرف لے جائے (ف۲۵) اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحم والا

(ف۲۳) - سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ۔

(ف۲۴) - کفر و شرک کی ۔

(ف۲۵) - یعنی نورِ ایمان کی طرف ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Wama lakum alla tunfiqoo fee sabeeli Allahi walillahi meerathu alssamawati waalardi la yastawee minkum man anfaqa min qabli alfathi waqatala olaika aAAthamu darajatan mina allatheena anfaqoo min baAAdu waqataloo wakullan waAAada Allahu alhusna waAllahu bima taAAmaloona khabeerun
10. وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَ ؕ اُولٰٓىِٕكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ قٰتَلُوْا ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰی ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠۝۱۰

10. And what is to you, that you spend not in the way of Allah, whereas to Allah belongs the heritage of the heavens and the earth altogether. Those of you who spent and fought before the victory of Mecca are not equal They are greater in rank than those who spent and fought after victory. And to all has Allah already promised the reward of the paradise. And Allah is Aware of your deeds.
10. اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے (ف۲۶) تم میں برابر نہیں وہ جنہوں نے فتحِ مکہ سے قبل خرچ اور جہاد کیا (ف۲۷) وہ مرتبہ میں ان سے بڑے ہیں جنہوں نے بعد فتح کے خرچ اور جہاد کیا اور ان سب سے (ف۲۸) اللہ جنّت کا وعدہ فرما چکا (ف۲۹) اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے

(ف۲۶) - تم ہلاک ہوجاؤ گے اور مال اسی کی مِلک میں رہ جائیں گے اور تمہیں خرچ کرنے کا ثواب بھی نہ ملے گا اور اگر تم خدا کی راہ میں خرچ کرو تو ثواب بھی پاؤ ۔

(ف۲۷) - جب کہ مسلمان کم اور کمزور تھے اس وقت جنہوں نے خرچ کیا اور جہاد کیا وہ مہاجرین و انصار میں سے سابقین اوّلین ہیں ان کے حق میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی اُحد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کردے تو بھی ان کے ایک مُد کے برابر نہ ہو ، نہ نصف مُد کے ۔ مُد ایک پیمانہ ہے جس سے جَوناپے جاتے ہیں ۔ شانِ نزول : کلبی نے کہا کہ یہ آیت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حق میں نازل ہوئی کیونکہ آپ پہلے شخص ہیں جو اسلام لائے اور پہلے وہ شخص جس نے راہِ خدا میں مال خرچ کیا اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حمایت کی ۔

(ف۲۸) - یعنی پہلے خرچ کرنے والوں سے بھی اور فتح کے بعد خرچ کرنے والوں سے بھی ۔

(ف۲۹) - البتہ درجات میں تفاوت ہے قبلِ فتح خرچ کرنے والوں کا درجہ اعلٰی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 600509 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ