اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:32 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:48 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ واقعہ مکّیہ ہے سوائے آیت اَفَبِھٰذَا الْحَدِیْثِ اور آیت ثُلَّۃ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ کے ،اس سورت میں تین ۳رکوع اور چھیانوے ۹۶یا ستانوے ۹۷یا ننانوے۹۹ آیتیں اور تین سو اٹھتّر ۳۷۸کلمے اور ایک ہزار سات سو تین۱۷۰۳ حرف ہیں ۔امام بغوی نے ایک حدیث روایت کی ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص سورۂِ واقعہ کو ہر شب پڑھے وہ فاقہ سے ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ (خازن)

--------------------------------------------------------------------------------
1. Itha waqaAAati alwaqiAAatu
1. اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ۝۱

1. When the Event inevitable shall come to pass.
1. جب ہو لے گی وہ ہونے والی (ف۲)

(ف۲) - یعنی جب قیامت قائم ہو جو ضرور ہونے والی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Laysa liwaqAAatiha kathibatun
2. لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ۝۲

2. Then there shall be no room for any one to deny its happening.
2. اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہو گی

--------------------------------------------------------------------------------
3. Khafidatun rafiAAatun
3. خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ۝۳

3. Bringing low to someone and exalting to some.
3. کسی کو پست کرنے والی (ف۳) کسی کو بلندی دینے والی (ف۴)

(ف۳) - جہنّم میں گرا کر ۔

(ف۴) - دخولِ جنّت کے ساتھ ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ جو لوگ دنیا میں اونچے تھے قیامت انہیں پست کرے گی اور جو دنیا میں پستی میں تھے ان کے مرتبے بلند کرے گی اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہلِ معصیّت کو پست کرے گی اور اہلِ طاعت کو بلند ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Itha rujjati alardu rajjan
4. اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ۝۴

4. When the earth shall tremble with severe shaking.
4. جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر (ف۵)

(ف۵) - حتی کہ اس کی تمام عمارتیں گر جائیں گی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Wabussati aljibalu bassan
5. وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ۝۵

5. And the mountains shall be broken to pieces completely smashed.
5. اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے چورا ہو کر

--------------------------------------------------------------------------------
6. Fakanat habaan munbaththan
6. فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ۝۶

6. And will become like thin particles of dust scattered in the sunshine of the ventilator.
6. تو ہو جائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرّے پھیلے ہوئے

--------------------------------------------------------------------------------
7. Wakuntum azwajan thalathatan
7. وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ۝۷

7. And you shall become three kinds.
7. اور تم تین (۳) قسم ہو جاؤ گے

--------------------------------------------------------------------------------
8. Faashabu almaymanati ma ashabu almaymanati
8. فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ۝۸

8. Then those on the right side how are those on the right side?
8. تو دہنی طرف والے (ف۶) کیسے دہنی طرف والے (ف۷)

(ف۶) - یعنی جن کے نامۂِ اعمال ان کے داہنے ہاتھوں میں دیئے جائیں گے ۔

(ف۷) - یہ ان کی تعظیمِ شان کے لئے فرمایا وہ بڑی شان رکھتے ہیں ، سعید ہیں ، جنّت میں داخل ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Waashabu almashamati ma ashabu almashamati
9. وَ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِؕ۝۹

9. And those on the left side how are those on the left side?
9. اور بائیں طرف والے (ف۸) کیسے بائیں طرف والے (ف۹)

(ف۸) - جن کے نامۂِ اعمال بائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے ۔

(ف۹) - یہ ان کی تحقیرِ شان کے لئے فرمایا کہ وہ شقی ہیں ، جہنّم میں داخل ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Waalssabiqoona alssabiqoona
10. وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ۝۱۰

10. And those who took the lead they have already taken the lead.
10. اور جو سبقت لے گئے (ف۱۰) وہ تو سبقت ہی لے گئے (ف۱۱)

(ف۱۰) - نیکیوں میں ۔

(ف۱۱) - دخول جنّت میں ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ وہ ہجرت میں سبقت کرنے والے ہیں کہ آخرت میں جنّت کی طرف سبقت کریں گے ۔ ایک قول یہ ہے کہ وہ اسلام کی طرف سبقت کرنے والے ہیں ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ وہ مہاجرین و انصار ہیں جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف نمازیں پڑھیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Olaika almuqarraboona
11. اُولٰٓىِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ۝۱۱

11. They are the favorite trusted persons.
11. وہی مقرّبِ بارگاہ ہیں

--------------------------------------------------------------------------------
12. Fee jannati alnnaAAeemi
12. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ۝۱۲

12. In the gardens of comfort.
12. چین کے باغوں میں

--------------------------------------------------------------------------------
13. Thullatun mina alawwaleena
13. ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ۝۱۳

13. A group from among the former ones.
13. اگلوں میں سے ایک گروہ

--------------------------------------------------------------------------------
14. Waqaleelun mina alakhireena
14. وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ۝۱۴

14. And a few from among the later ones.
14. اور پچھلوں میں سے تھوڑے (ف۱۲)

(ف۱۲) - یعنی سابقین اگلوں میں سے بہت ہیں اور پچھلوں میں سے تھوڑے اور اگلوں میں سے مراد یا پہلی امّتیں ہیں زمانۂِ حضرت آدم علیہ السلام سے ہمارے سرکار سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے عہد مبارک تک جیسا کہ اکثر مفسّرین کا قول ہے لیکن یہ قول نہایت ضعیف ہے اگرچہ مفسّرین نے اس کے وجوہِ ضعف کے جواب میں بہت سی توجیہات بھی کی ہیں ، قولِ صحیح تفسیر میں یہ ہے کہ اگلوں سے امّتِ محمّدیہ ہی کے پہلے لوگ مہاجرین و انصار میں سے جو سابقین اوّلین ہیں وہ مراد ہیں اور پچھلوں سے ان کے بعد والے احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے حدیثِ مرفوع میں ہے کہ اوّلین و آخرین یہاں اسی امّت کے پہلے اور پچھلے ہیں اور یہ بھی مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ دونوں گروہ میری ہی امّت کے ہیں ۔ (تفسیر کبیرو بحر العلوم وغیرہ)

--------------------------------------------------------------------------------
15. AAala sururin mawdoonatin
15. عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ۝۱۵

15. They shall be on thrones studded with diamonds and pearls.
15. جڑاؤ تختوں پر ہوں گے (ف۱۳)

(ف۱۳) - جن میں لعل ، یاقوت ، موتی وغیرہ جواہرات جڑے ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Muttakieena AAalayha mutaqabileena
16. مُّتَّكِـِٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ۝۱۶

16. Reclining on them facing each other.
16. ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے (ف۱۴)

(ف۱۴) - حسنِ عشرت کے ساتھ باشان وشکوہ ایک دوسرے کو دیکھ کر مسرور ، دل شاد ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Yatoofu AAalayhim wildanun mukhalladoona
17. یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ۝۱۷

17. Abiding youths shall go round them carrying.
17. ان کے گرد لئے پھریں گے (ف۱۵) ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۱۶)

(ف۱۵) - آدابِ خدمت کے ساتھ ۔

(ف۱۶) - جو نہ مریں ، نہ بوڑھے ہوں ، نہ ان میں تغیّر آئے یہ اللہ تعالٰی نے اہلِ جنّت کی خدمت کے لئے جنّت میں پیدا فرمائے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Biakwabin waabareeqa wakasin min maAAeenin
18. بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ۝۱۸

18. Goblets and ewers and cups with flowing drink before sight.
18. کوزے اور آفتابے اور جام آنکھوں کے سامنے بہتی شراب کے

--------------------------------------------------------------------------------
19. La yusaddaAAoona AAanha wala yunzifoona
19. لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ۝۱۹

19. Where from they will have neither headache nor any unconsciousness.
19. اس سے نہ انہیں دردِ سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے (ف۱۷)

(ف۱۷) - بخلاف شرابِ دنیا کے کہ اس کے پینے سے حواس مختل ہوجاتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Wafakihatin mimma yatakhayyaroona
20. وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ۝۲۰

20. And fruits that they like.
20. اور میوے جو پسند کریں

--------------------------------------------------------------------------------
21. Walahmi tayrin mimma yashtahoona
21. وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ۝۲۱

21. And the flesh of birds as they desire.
21. اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں (ف۱۸)

(ف۱۸) - حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ اگر جنّتی کو پرندوں کے گوشت کی خواہش ہوگی تو اس کے حسبِ مرضی پرند اڑتا ہوا سامنے آئے گا اور رکابی میں آکر سامنے پیش ہوگااس میں سے جتنا چاہے گا جنّتی کھائے گا پھر وہ اُڑ جائے گا ۔ (خازن)

--------------------------------------------------------------------------------
22. Wahoorun AAeenun
22. وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ۝۲۲

22. And fair maidens with wide eyes.
22. اور بڑی آنکھ والیاں حوریں (ف۱۹)

(ف۱۹) - ان کے لئے ہوں گی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
23. Kaamthali allului almaknooni
23. كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ۝۲۳

23. Like preserved, hidden pearls.
23. جیسے چُھپے رکھے ہوئے موتی (ف۲۰)

(ف۲۰) - یعنی جیسا موتی صدف میں چُھپا ہوتا ہے کہ نہ تو اسے کسی کے ہاتھ نے چھوا ، نہ دھوپ اور ہوا لگی اس کی صفائی اپنی نہایت پر ہے اس طرح حوریں اچھوتی ہوں گی ۔ یہ بھی مروی ہے کہ حوروں کے تبسّم سے جنّت میں نورچمکے گا اور جب وہ چلیں گی تو ان کے ہاتھوں اور پاؤں کے زیوروں سے تقدیس و تمجید کی آوازیں آئیں گی اور یاقوتی ہار ان کے گردنوں کے حسن و خوبی سے ہنسیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
24. Jazaan bima kanoo yaAAmaloona
24. جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۝۲۴

24. The recompense for their doings.
24. صلہ ان کے اعمال کا (ف۲۱)

(ف۲۱) - کہ دنیا میں انہوں نے فرمانبرداری کی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
25. La yasmaAAoona feeha laghwan wala tatheeman
25. لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ۝۲۵

25. They shall not hear therein any vain or any sinful talk.
25. اس میں نہ سنیں گے کوئی بیکار بات نہ گنہگاری (ف۲۲)

(ف۲۲) - یعنی جنّت میں کوئی ناگوارا اور باطل بات سننے میں نہ آئے گی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
26. Illa qeelan salaman salaman
26. اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا۝۲۶

26. Yes, this will be their saying peace, peace.
26. ہاں یہ کہنا ہو گا سلام سلام (ف۲۳)

(ف۲۳) - جنّتی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گے ، ملائکہ اہلِ جنّت کو سلام کریں گے ، اللہ ربُّ العزّت کی طرف سے ان کی طرف سلام آئے گا ۔ یہ حال تو سابقین مقرّبین کا تھا اس کے بعد جنّتیوں کے دوسرے گروہ اصحابِ یمین کا ذکر فرمایا جاتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
27. Waashabu alyameeni ma ashabu alyameeni
27. وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ۝۲۷

27. And those on the right side, how are those on the right side?
27. اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے (ف۲۴)

(ف۲۴) - ان کی عجیب شان ہے کہ اللہ کے حضور میں معزّز و مکرّم ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
28. Fee sidrin makhdoodin
28. فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ۝۲۸

28. In the midst of thorn-less berry trees.
28. بے کانٹے کی بیریوں میں

--------------------------------------------------------------------------------
29. Watalhin mandoodin
29. وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ۝۲۹

29. And clusters of bananas.
29. اور کیلے کے گُچّھوں میں (ف۲۵)

(ف۲۵) - جن کے درخت جڑ سے چوٹی تک پھلوں سے بھرے ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
30. Wathillin mamdoodin
30. وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ۝۳۰

30. And abiding shade.
30. اور ہمیشہ کے سائے میں

--------------------------------------------------------------------------------
31. Wamain maskoobin
31. وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ۝۳۱

31. And ever flowing water.
31. اور ہمیشہ جاری پانی میں

--------------------------------------------------------------------------------
32. Wafakihatin katheeratin
32. وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ۝۳۲

32. And fruits abundants.
32. اور بہت سے میووں میں

--------------------------------------------------------------------------------
33. La maqtooAAatin wala mamnooAAatin
33. لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ۝۳۳

33. Neither ending, nor for bidden.
33. جو نہ ختم ہوں (ف۲۶) اور نہ روکے جائیں (ف۲۷)

(ف۲۶) - جب کوئی پھل توڑ اجائے فوراً اس کی جگہ ویسے ہی دو موجود ہیں ۔

(ف۲۷) - اہلِ جنّت پھلوں کے لینے سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
34. Wafurushin marfooAAatin
34. وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ۝۳۴

34. And raised couches.
34. اور بلند بچھونوں میں (ف۲۸)

(ف۲۸) - جو مرصّع اونچے اونچے تختوں پر ہوں گے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچھونوں سے مراد عورتیں ہیں اس تقدیر پر معنٰی یہ ہوں گے کہ عورتیں فضل و جمال میں بلند درجہ رکھتی ہوں گی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
35. Inna anshanahunna inshaan
35. اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ۝۳۵

35. Undoubtedly, We made those women grow with good growth.
35. بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا

--------------------------------------------------------------------------------
36. FajaAAalnahunna abkaran
36. فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ۝۳۶

36. And made them virgins.
36. تو انہیں بنایا کواریاں اپنے شوہروں پر پیاریاں

--------------------------------------------------------------------------------
37. AAuruban atraban
37. عُرُبًا اَتْرَابًاۙ۝۳۷

37. Loving to their husbands, attracting them, of equal age.
37. انہیں پیار دلاتیاں ایک عمر والیاں (ف۲۹)

(ف۲۹) - جوان اور ان کے شوہر بھی جوان اور یہ جوانی ہمیشہ قائم رہنے والی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
38. Liashabi alyameeni
38. لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ۠۝۳۸

38. For those on the right side.
38. دہنی طرف والوں کے لئے

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 400506 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1

Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ