اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 0:52 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:49 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ رحمٰن مکّیہ ہے ، اس میں تین ۳رکوع اور چھتّر۷۶ یا اٹھتّر۷۸ آیتیں ، تین سو اکیاون ۳۵۱کلمے ، ایک ہزار چھ سوچھتّیس ۱۶۳۶ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Alrrahmanu
1. اَلرَّحْمٰنُۙ۝۱

1. The Most Affectionate
1. رحمٰن نے

--------------------------------------------------------------------------------
2. AAallama alqurana
2. عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ۝۲

2. Taught the Quran to His beloved.
2. اپنے محبوب کو قرآن سکھایا (ف۲)

(ف۲) - شانِ نزول : جب آیت اُسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ نازل ہوئی ، کفّارِ مکّہ نے کہا رحمٰن کیا ہے ، ہم نہیں جانتے ، اس پر اللہ تعالٰی نے اَلرّحمٰن نازل فرمائی کہ رحمٰن جس کا تم انکار کرتے ہو ، وہی ہے جس نے قرآن نازل فرمایا ، اور ایک قول یہ ہے کہ اہلِ مکّہ نے جب کہا کہ محمّد (مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ) کو کوئی بشر سکھاتا ہے تو یہ آیت نازل ہوئی اور اللہ تبارک و تعالٰی نے فرمایا کہ رحمٰن نے قرآن اپنے حبیب محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو سکھایا ۔ (خازن)

--------------------------------------------------------------------------------
3. Khalaqa alinsana
3. خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ۝۳

3. He created Mohammad, the soul of humanity.
3. انسانیت کی جان محمّد کو پیدا کیا

--------------------------------------------------------------------------------
4. AAallamahu albayana
4. عَلَّمَهُ الْبَیَانَ۝۴

4. He taught him speech regarding whatever had already happened and whatever will happen.
4. ماکان مایکون کا بیان اُنہیں سکھایا (ف۳)

(ف۳) - انسان سے اس آیت میں سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مراد ہیں اور بیان سےمَاکَانَ وَمَا یَکُوْنُ کا بیان ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اوّلین و آخرین کی خبریں دیتے تھے ۔ (خازن)

--------------------------------------------------------------------------------
5. Alshshamsu waalqamaru bihusbanin
5. اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۪۝۵

5. The sun and the moon are according to a reckoning.
5. سورج اور چاند حساب سے ہیں (ف۴)

(ف۴) - کہ تقدیرِ معیّن کے ساتھ اپنے بروج و منازل میں سیر کرتے ہیں اور اس میں خَلق کے لئے منافع ہیں ، اوقات کے حساب ، سالوں اور مہینوں کی شمار انہیں پر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Waalnnajmu waalshshajaru yasjudani
6. وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ۝۶

6. And the green plants and trees prostrate.
6. اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں (ف۵)

(ف۵) - حکمِ الٰہی کے مطیع ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Waalssamaa rafaAAaha wawadaAAa almeezana
7. وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَۙ۝۷

7. And the sky, Allah has elevated it and set the balance.
7. اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا (ف۶) اور ترازو رکھی (ف۷)

(ف۶) - اور اپنے ملائکہ کا مسکن اور اپنے احکام کا جائے صدوربنایا ۔

(ف۷) - جس سے اشیاء کا وزن کیا جائے اور ان کی مقداریں معلوم ہوں تاکہ لین دین میں عدل قائم رکھا جائے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Alla tatghaw fee almeezani
8. اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ۝۸

8. That you may not transgress in the balance.
8. کہ تراز میں بے اعتدالی نہ کرو (ف۸)

(ف۸) - تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Waaqeemoo alwazna bialqisti wala tukhsiroo almeezana
9. وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ۝۹

9. And keep up the weight with justice, and shorten not the weight.
9. اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ

--------------------------------------------------------------------------------
10. Waalarda wadaAAaha lilanami
10. وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ۝۱۰

10. And the earth, He has laid for the creatures.
10. اور زمین رکھی مخلوق کے لئے (ف۹)

(ف۹) - جو اس میں رہتی بستی ہے تاکہ اس میں آرام کریں اور فائدے اٹھائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Feeha fakihatun waalnnakhlu thatu alakmami
11. فِیْهَا فَاكِهَةٌ ۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ۝۱۱

11. There in are fruits and palm trees with sheaths.
11. اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں (ف۱۰)

(ف۱۰) - جن میں بہت برکت ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Waalhabbu thoo alAAasfi waalrrayhani
12. وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ۝۱۲

12. And grain with husk and fray. rant flowers.
12. اور بھس کے ساتھ اناج (ف۱۱) اور خوشبو کے پھول

(ف۱۱) - مثل گیہوں ، جَو وغیرہ کے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
13. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۱۳

13. Which then, of the favours of your Lord wills O Jinn and men you twain will deny?
13. تو اے جن و انس تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۱۲)

(ف۱۲) - اس سورۃ شریفہ میں یہ آیت اکتیس۳۱ بار آئی ہے ، بار بار نعمتوں کا ذکر فرما کر یہ ارشاد فرمایا گیا ہے کہ اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ، یہ ہدایت وارشاد کا بہترین اسلوب ہے تاکہ سامع کے نفس کو تنبیہ ہو اور اسے اپنے جُرم اور ناسپاسی کا حال معلوم ہوجائے کہ اس نے کس قدر نعمتوں کو جھٹلایا ہے اور اسے شرم آئے اور وہ ادائے شکر و طاعت کی طرف مائل ہو اور یہ سمجھ لے کہ اللہ تعالٰی کی بے شمار نعمتیں اس پر ہیں ، حدیث : سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ سورت میں نے جنّات کو سنائی وہ تم سے اچھا جواب دیتے تھے ، جب میں آیت فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰن پڑھتا ، وہ کہتے اے رب ہمارے ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے تجھے حمد ۔ ( الترمذی وقال غریب)

--------------------------------------------------------------------------------
14. Khalaqa alinsana min salsalin kaalfakhkhari
14. خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ۝۱۴

14. He made man from ringing clay, it is like a potsherd.
14. اس نے آدمی کو بنایا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری (ف۱۳)

(ف۱۳) - یعنی خشک مٹی سے جو بجانے سے بجے اور کوئی چیز کھنکھناتی آواز دے ، پھر اس مٹی کو تر کیا کہ وہ مثل گارے کے ہوگئی ، پھر اس کو گَلایا کہ وہ مثل سیاہ کیچ کے ہوگئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Wakhalaqa aljanna min marijin min narin
15. وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ۝۱۵

15. And the Jinn He created from the flame of the fire.
15. اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لوکے سے (ف۱۴)

(ف۱۴) - یعنی خالص بے دھوئیں والے شعلہ سے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
16. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۱۶

16. - Which then, of the favours of your Lord will you twain deny?
16. تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے

--------------------------------------------------------------------------------
17. Rabbu almashriqayni warabbu almaghribayni
17. رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ۝۱۷

17. He is the Lord of the two easts and the two wests'.
17. دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب (ف۱۵)

(ف۱۵) - دونوں پورب اور دونوں پچھم سے مراد آفتاب کے طلوع ہونے کے دونوں مقام ہیں گرمی کے بھی اور جاڑے کے بھی ، اسی طرح غروب ہونے کے بھی دونوں مقام ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
18. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۱۸

18. Which then, of the favours of your Lord will you twain deny?
18. تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے

--------------------------------------------------------------------------------
19. Maraja albahrayni yaltaqiyani
19. مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ۝۱۹

19. He made flow two seas that look to be joined.
19. اس نے دو (۲) سمندر بہائے (ف۱۶) کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے (ف۱۷)

(ف۱۶) - شریں اور شو ر ۔

(ف۱۷) - نہ ان کے درمیان ظاہر میں کوئی فاصل ، نہ حائل ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Baynahuma barzakhun la yabghiyani
20. بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ۝۲۰

20. And there is Carriers in between them that one can not excel the other.
20. اور ہے ان میں روک (ف۱۸) کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا (ف۱۹)

(ف۱۸) - اللہ کی قدرت سے ۔

(ف۱۹) - ہر ایک اپنی حد پر رہتا ہے اور کسی کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
21. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۱

21. Which then, of the favours of your Lord will you twain deny?
21. تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے

--------------------------------------------------------------------------------
22. Yakhruju minhuma alluluo waalmarjanu
22. یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُۚ۝۲۲

22. There comes out from them pearl and the Corel.
22. ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
23. Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
23. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۳

23. Which then, of the favours of your Lord will you deny.
23. تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے

--------------------------------------------------------------------------------
24. Walahu aljawari almunshaatu fee albahri kaalaAAlami
24. وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَـٰٔتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ۝۲۴

24. His are the Carriers that they are raised up in the sea like mountains.
24. اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ (ف۲۰)

(ف۲۰) - جن چیزوں سے وہ کَشتیاں بنائی گئیں وہ بھی اللہ تعالٰی نے پیدا کیں اور ان کو ترکیب دینے اور کَشتی بنانے اور صنّاعی کرنے کی عقل بھی اللہ تعالٰی نے پیدا کی اور دریاؤں میں ان کَشتیوں کا چلنا اور تیرنا یہ سب اللہ تعالٰی کی قدرت سے ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
25. Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
25. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠۝۲۵

25. Which then, of the favours of your Lord, will you deny?
25. تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 50558 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1

Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ